ڈینگی بخار ایک بار پھر پاکستان بھر میں تیزی سے پھیلنے لگا

Dengue Fever

Dengue Fever

ڈینگی بخار ایک بار پھر پاکستان بھر میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ صوبہ خیبر پختو نخواہ کے ضلع سوات کے سرکاری ہسپتال میں ڈینگی بخار سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد اسی ہو گئی ہے۔ صوبہ خیبر پختو نخواہ کے ضلع سوات کے سرکاری اسپتال میں ڈینگی بخار سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد اسی ہو گئی ہے جب کہ سو سے زائد مریض سوات کے دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سوات ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں بھی مزید تین افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد تینتالیس ہو گئی ہے۔ کراچی میں بھی بارشوں کے بعد ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔

مختلف ہسپتالوں میں چھبیس مریض زیر علاج ہیں۔ رواں سال اب تک صوبہ سندھ میں چھ سو پچاس سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ جن میں سے چھ سو بیس افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ سندھ کے دیگر اضلاع سے سترہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ ڈینگی کے باعث رواں سال چھ افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔