سکھر: سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب

Sukkur

Sukkur

گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کے بہاو میں کمی کا سلسلسہ جاری ہے جبکہ کوٹری بیراج پر اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت گڈو اور سکھر بیراج سے درمیانے درجہ کا اور کوٹری بیراج سے نچلے درجہ کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

سکھر بیراج کنٹرول روم ذرائع کے مطابق دریائے راوی، چناب، ستلج ،جہلم اور دریائے راوی سے گزرنے والا پانی آئندہ چوبیس گھنٹے میں گڈو کے مقام پر پانی میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔ پانی میں اضافہ چوبیس سے چھتیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ جس سے گڈو بیراج پر اونچے درجہ کا سیلاب متوقع ہے۔ یہی سیلابی ریلہ سکھر بیراج کے مقام پر ستائس اگست کو پہنچنا شروع ہو گا۔

دریاوں میں سیلابی ریلہ کی وجہ سے کچے کا مکمل علاقہ زیر آب آچکا ہے۔ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر کے بندوں اور فلڈ ریلیف سینٹر میں موجود ہیں جبکہ صحت کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے گیسٹرو، ہیضہ اور جلدی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریاوں میں سیلابی صورت حال کی وجہ سے سکھر ڈویزن میں 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود کچے میں رہنے والے بیس سے پچیس فیصد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔