اسلام آباد فائرنگ واقعہ، پولیس نے ناکامی کاملبہ ذرائع پر ڈال دیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فائرنگ واقعے پر ناکامی کا ملبہ پولیس نے ذرائع پر ڈال دیا، آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں کہ واقعے میں تاخیر کی ایک وجہ موقع پر ذرائع کی موجودگی تھی۔ واقعے سے متعلق رپورٹ میں آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ذرائع کی موجودگی سے معاملات کے سلجھانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ایسی کوریج کے دوران کوئی ضابطہ اخلاق ضرور ہونا چاہیے۔ رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ سکندر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے وہ دبئی میں فنڈریزنگ کرتا تھا، دبئی پولیس نے سکندر کو 98 میں فنڈ ریزنگ پر گرفتار کیا۔

وہ 3 ماہ جیل میں بھی رہا، 2001 میں دوبارہ گرفتار ہوا اور یو اے ای حکام نے ڈی پورٹ کر دیا۔ سکندر نام بدل کراور کلین شیو ہو کر دوبارہ یو اے ای گیا اور 2010 میں واپس آ گیا۔ اس نے 1996 میں 3 ماہ آزادکشمیر میں عسکریت پسندی کی تربیت حاصل کی۔