جیکب آباد: شہر کے مختلف علاقوں سے تین دیسی ساختہ بم برآمد

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد شہر کے مختلف علاقوں سے تین بم برآمد ہوئے ہیں اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نے سٹی تھانہ میں ذرائع کو بتایا کہ فیملی لائن،حبیب چوک، سٹی تھانہ روڈ سے تین بم برآمد ہوئے ہیں اسی دوران ایک مشتبہ شخص کو ایک بیگ سمیت گرفتار کیا گیا ہے مشتبہ شخص سے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق بلوچستان سے آنے والے دہشگردوں نے جیکب آباد شہر کے مختلف علاقوں میں بم نصب کئے ایک نجی اسکول مالکان کی جانب سے اطلاع دینے پر پولیس نے بر وقت پہنچ کر فائر بریگیڈ کی گاڑی طلب کر کے پولیس نے تینوں بموں کو ناکارہ بنا دیا، تاہم بم ڈسپوزل ٹیم طلب کرلی گئی ہے تین بم برآمد ہونے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور خوف سے شہریوں نے کاروباری مراکز بند کر دئیے۔