ڈینگی لاروے کی افزائش کو روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر کے ہی عوامی زندگی کو محفوظ بنا یا جاسکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : ق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شہر کراچی میں ڈینگی مچھروں کے کاٹنے سے بڑھتے ہوئے امراض میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ عوامی زندگی کو ڈینگی سے بچائو اور ڈینگی لاروے کی افزائش کو روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی جائے انہوں نے ڈینگی مچھروں کی افزائش کو انسانی صحت کے لئے انہتائی مضر قرار دیتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی جانب سے علاقائی سطح پر مرحلہ وار جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں بیک وقت جراثیم کش ادویات کا سپرے انجام دیا جائے۔

مہلک ڈینگی مرض سے بچائو اور اس کی افزائش روکنے کے حوالے سے تدابیر کے ذریعے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے تاکہ عوام میں آگہی پیدا کر کے اس مہلک مرض سے شہر کراچی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پاک کیا جاسکے ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل زون آفس میں بلدیہ عظمی کراچی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کے باہمی اشتراک سے 22 اسپرے وہیکل کی مدد سے شاہ فیصل زون کی7 یونین کونسل میں بیک وقت جراثیم کش ادویات کا اسپرے کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ شاہ فیصل پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صاف ستھرے ماحول اور صحت مند معاشرے کا قیام ہمارا اولین ترجیح ہونے چاہیے انہوں نے افسران کو ہدایت کی ضلع شرقی کے تمام علاقوں میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی، جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوامی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

میونسپل کمشنر شرقی کمال مصطفی نے افسران سے کہا ہے کہ عوام کے باہمی تعاون سے علاقائی ترقی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔شاہ فیصل کالونی میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کے افتتاح کے موقع پر موجود علاقائی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ ندیوں نالوں ،سمیت گلیوں محلوں خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں اور درسگاہوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے۔