محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دو سال سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہیں کر رہا

Number Plates

Number Plates

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گزشتہ دو سال سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہیں کر رہا۔ رجسٹریشن کیلئے آنے والے شہریوں سے مکمل فیس تو لی جاتی ہے لیکن ان کو نمبر پلیٹس نہیں دی جا رہی۔

سندھ پبلک پری کیورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اب تک 7 ٹینڈرز جاری کر چکی ہے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے اب تک ٹینڈز کا معاملہ حتمی نتیجے تک نہیں پہنچا۔

نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے سے ایک طرف شہری پریشان ہیں تو دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس معاملے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ حکومت خود نمبر پلیٹس فراہم نہیں کر رہی لیکن اگر کوئی خود نمبرپلیٹ لگالے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے خلاف کارروائی پر اتر آتے ہیں۔