محکمہ صحت سندھ کے 1200سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کرنیکا فیصلہ

Government of Sindh

Government of Sindh

کراچی(جیوڈیسک) محکمہ صحت حکومت سندھ نے1200سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔محکمہ صحت سندھ کے ذرائع نے بتایا کہ مستقل کیے جانے والے ملازمین کا تعلق بے نظیر بھٹو یوتھ پروگرام ، پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر یونٹ، ہیپاٹائٹس کنٹرو ل پروگرام، ملیریا، ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ماں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے پروگرام ایم این سی ایچ سے ہے۔

ان میں ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور ٹیچنگ اسٹاف شامل ہے۔ اس سلسلے میں آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی جائے گی اور انتخابات سے پہلے 1200 سے زائد ملازمین کو مستقل کردیا جائے گا۔