محکمہ ہائی ویکے نااہل رنگیلے آفسروں نے عوام کے تین کروڑ کا ٹیکہ لگادیا

راجن پور(حنیف بلوچ سے)محکمہ ہائی ویکے نااہل رنگیلے آفسروں نے عوام کے تین کروڑ کا ٹیکہ لگادیا،مدعی کی درخواست پرانٹی کرپشن نے پھندہ تیار کر لیا۔تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وے کے ایکسئن رانا نذیر ،ایس ڈی او عامر عباس ،اور سب انجینئرہائی وے زاہد اقبال نے حافظ آباد تا حامد میئنر پونے چار کلومیٹر تک روڈ تعمیر کروائی جس میں ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا روڈ دو ماہ کے اندر ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیراجن پور کے شہری ابوبکر نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست گزاری کہ دو کروڑ بیاسی لاکھ پچاس ہزار سے تعمیر ہونے والی سڑک صرف دوماہ بھی نہ چل سکی جس پر ریگولر انکوائری اسٹینڈ کر نے کا آرڈر کر دیا گیا۔دو پیشیاں گزرنے کے باوجود محکمہ ہائی وے کو ریکارڈ پیش نہ کرسکے ۔دوسری جانب جب صحافتی وفد ایکسئن رانا نذیر سے موئقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ راجن پور میں بیٹھے میرے ماتحت عملہ ہی جواب دیگا میرا س کرپشن سے کوئی تعلق نہ ہے ،جبکہ ٹھیکیدار شفقت منصور نے اپنے موئقف میں کہا کہ میہں عام ٹھیکیدار نہیں ہوں ہر کسی کو خوش رکھتا ہوں میری اوپر تک پہنچ ہے ایسی کئی انکوائریاں ردی کی ٹوکری کی نظر ہوچکی ہیں ،ادھرمدعی ابوبکر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار نے اس روڈ میں مبینہ طور پر ریکارڈ کرپشن کی ہے عوام کے پیسے کواپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر دکار گئے میں محکمہ ہائی وے کے متعلقہ ملازمین اور ٹھیکیدار کو کیفر ِ کردار تک پہنچا کردم لونگا۔محکمہ انٹی کرپشن سرکل انسپکٹر راجن پور نے صحافیوں کوگفتگو میں بتایا کہ موقع ملاحظہ کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے تجزیہ کروانے کے بعد حسب ، ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ذرائع کیمطابق محکمہ ہائی وے آفیسر اینٹی کرپشن سے بچنے کے لئے سردار حسنین بہادر خان کے گھٹنوں میں جا بیٹھے اور جان چھڑوانے کے لئے سرتور کوششوں میں ہاتھ پائوں مارنے لگے ہیں