نہ زمیں پھٹی نہ آسمان گرا۔۔ درندہ صفت32سالہ ظالم بیٹے نے اپنی 90سالہ بوڑھی ماںکے گردن پرشیشہ چلا کر قتل کر دیا

راجن پور(حنیف بلوچ سے)نہ زمیں پھٹی نہ آسمان گرا۔۔ درندہ صفت32سالہ ظالم بیٹے نے اپنی 90سالہ بوڑھی ماںکے گردن پرشیشہ چلا کر قتل کر دیا۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ میںمحلہ فاضل شاہ موضع کوٹلہ حسین کے رہائشی بتیس سالہ نوجوان مرید حسین نے آج صبح سویرے ہی اپنی 90 سالہ بوڑھی ماں چنڑمائی کو شیشے کاٹکڑا گردن پر چلا کر قتل کردیا جس پر تھانہ مٹھن کوٹ کے سب انسپکٹر عبدالغفار برمانی نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور لاش کوقبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔سب انسپکٹر عبدالغفار برمانی نے صحافیوں کوتفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم مرید حسین ایک جنونی ہے اس نے تین چار سال پہلے اپنی بیوی جوکہ دو بچوں کی ماں تھی کو بھی قتل کر کے جیل جا چکا ہے اس کے ورثاء کا کہنا ہے کہ یہ نفسیاتی مریض ہے ۔جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے غربت سے تنگ آکر اپنی ماں کو قتل کیا ہے پولیس نے ملزم کو حوالات میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کر دی درندہ صفت بیٹے کے اس اقدام سے گھر میں صفِ ماتم بچھ گیااور پورے علاقے میںخوف پھیل گیا،محلہ داروںکا کہنا ہے کہ مرید حسین خود کو پاگل قرار دے کر سزا سے بچنے کا ڈھونگ رچاتاہے اس نے پہلے بھی اپنی معصوم بیوی کا قتل کرچکا ہے اب اس نے بورھی ماںکو قتل کر دیا ایسے ظالم شخص کو سرعام پھانسی پر لٹکادیا جائے۔