شعبہ طب کے ملازمین کا 14 فیصد وائرس کی زد میں آ چکا ہے

World Health Organization Director

World Health Organization Director

جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں شعبہ طب سے منسلک افراد کے 14 فیصد میں کورونا وائرس کا تعین ہو چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادہانوم گیبرے سوس کا کہنا ہے کہ تنظیم کے ریکارڈز کے مطابق عالمی سطح پر ابتک 14 فیصد حفظان صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کارکنان میں وائرس کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

گیبرے سوس نے سوئس شہر جنیوا میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے ایک پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا نے ہم سب کو شعبہ صحت سے منسلک ملازمین کے کسقدر اہم فرائض ادا کرنے کی یاد دہانی کرائی ہے۔