ڈپٹی کمشنر نے تعاون نہیں کیا، وہی اسکے ذمے دارہیں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود نے انھیں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے کوئی تعاون نہیں کیا، اور ملتان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے ذمےدار ڈپٹی کمشنر ہیں، سانحہ ملتان کے حوالے سے

انھوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے 6 میں سےصرف 2 دروازے کھولے گئے، ملتان میں بلاول بھٹو کے ساتھ 750 پولیس اہلکار تھے،آیندہ تمام جلسوں کے انتظامات خود کریں گے، ملتان انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ تمام 6 گیٹس کھول دیتے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کی مذمت کرتا ہوں، جہاز سےاتر کر اسلام آباد پہنچا تو پتا چلا کہ ملتان میں بھگدڑ مچی، شاہ محمود نے بتایا کہ جلسہ گاہ کے گیٹ اور لائٹس بند کر دی گئیں، شہباز شریف سے تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، ڈپٹی کمشنر کو فوری معطل کریں، انتظامیہ نے گیٹس نہیں کھولے اس کی وجہ سے بھگدڑ مچی، ملتان میں سانحہ ہوا ہے۔

اسےزیادہ اچھالنانہیں چاہتا،بھگدڑمچنےپرملتان کی انتظامیہ ناکام ہوئی ہے،کل اورپرسوں 2مہینےمکمل ہونےپربڑےدھرنےکریں گے،ملتان کی تاریخ میں اتنےعوام نہیں نکلے،ملتان کےعوام خوشی منانےجلسےمیں آئےتھے،کل جاں بحق افرادکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔