ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو نہیں ہٹایا جاسکا

State Bank

State Bank

الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے باوجود ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو نہیں ہٹایا گیا۔ نگران وزیراعظم نے وزارت خزانہ کی طرف سے اس سلسلے میں بھیجی گئی سمری پر تاحال دستخط نہیں کیئے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وترا کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کے بارے میں بھی بتایا گیا جسے گزرے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی برطرفی کا معاملہ نگران وزیر خزانہ کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے زیر التوا ہے۔ نگران وزیر خزانہ کے لئے مختلف ناموں پر غور جاری ہے جن میں سلمان شاہ، سلمان صدیق، رضی الرحمان اور عبداللہ یوسف شامل ہیں۔