اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت دور کر دی

State Bank Pakistan

State Bank Pakistan

کراچی(جیوڈیسک)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بینک نے پانچ سو دس ارب روپے فراہم کر کے دور کر دی۔

مرکزی بینک نے سرمائے کی فراہمی سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی،خریدے گئے بلز پر اسٹیٹ بینک نو اعشاریہ صفر ایک فیصد سالانہ کے حساب سے سود وصول کرے گا۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں بلز اور بانڈ فروخت کرنے کے لئے سرمایہ کاروں نے چھ سو تین ارب روپے کی پیشکش فراہم کیں۔