یورپین کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی

European currencies

European currencies

کراچی(جیوڈیسک)روپیہ مارچ میں بھی ڈالر سے پٹتا رہا تاہم مالیاتی بحران کے باعث یورپین کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں انیس پیسے کم ہو کر اٹھانوے روپے چوالیس پیسے ہو گئی۔

برطانوی پانڈ بھی ایک روپے تیراسی پیسے جبکہ آسٹریلوی ڈالر دو روپے بتیس پیسے بڑھ گیا۔مہینے کے دوران روپے کی قدر یورو کے مقابلے میں ایک روپے بیاسی پیسے، سوئس فرینک کے مقابلے میں ستاسی پیسے جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں ایک پیسے بڑھ گئی۔