تخریب کار دارالحکومت کیف میں داخل ہو چکے ہیں، یوکرینی صدر

Volodymyr Zelenskyy

Volodymyr Zelenskyy

کیف (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے حملوں میں فوجیوں سمیت اب تک 137 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان میں کہا کہ تخریب کاردارالحکومت کیف میں داخل ہوچکے ہیں۔روس یوکرین کو سیاسی طورپرتباہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی حملوں میں اب تک فوجیوں سمیت 137 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ عالمی برادری کوروس پرحملے روکنے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئیے۔