روسی صدر پیوٹن سے یوکرین پر حملے روکنے کو کہا ہے، فرانسیسی صدر

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے رابطہ کرکے یوکرین پر حملے روکنے کو کہا ہے۔

برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت دوٹوک اورواضح تھی۔ روسی صدر سے یوکرین پر حملے ختم کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر سے رابطہ کریں اوربحران کے حل پربات کریں۔

فرانسیسی صدر کے مطابق روسی صدرسے بات کی درخواست یوکرین کے صدر نے کی تھی کیونکہ روسی صدر سے ان کی رابطے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔