ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں 20 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں 20 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت 20 روز تک 4 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔

اس دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کلاچی نے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جسے علاقے میں جاری امتحانات کی وجہ سے واپس لے لیا گیا تھا۔