ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید

Security Forces

Security Forces

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) حتالہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں حتالہ روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی قریب آئی، دھماکے کے نتیجے میں 1 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔