ترقیاتی فنڈز کی غیر قانونی منتقلی، راجہ پرویز اشرف کیخلاف کیس کا فیصلہ آج ہو گا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ترقیاتی فنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

راجہ پرویز اشرف پر وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں من پسند ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کے نام پر خطیر رقوم جاری کرنے کا الزام ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے معاملے کا از خود نوٹس لیا۔ عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کیا تھا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ پیپلز ورکس پروگرام کیلئے مختص چھبیس ارب روپے غیر قانونی طور پر من پسند ارکان پارلیمنٹ میں تقسیم کئے گئے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔