لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 21 طلبہ کے داخلے پر 2 ہفتے کی پابندی

Punjab University

Punjab University

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں 21 طلبہ کی رجسٹریشن معطل کر کے ان کے یونیورسٹی میں داخلے پر دو ہفتے کی پابندی عائد کر دی۔

پنجاب یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے مطابق ان طلبہ پر توڑ پھوڑ اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اسلحہ لہرانے کے الزامات ہیں۔

دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ کو کلاسوں میں بیٹھنے سے روکنا جانبداری ہے، پابندی کے باجود طلبہ کلاسوں میں بیٹھیں گے۔