فروغ علم کے لیے مخیر حضرات آگے بڑھیں

Serve Humanity

Serve Humanity

وہ لوگ یقینا انسانی معاشرے کے ماتھے کا جھو مر اور انسانیت کا وقار ہو تے ہیں جو خدمت خلق کے ساتھ ساتھ خالق کی بندگی کا فریضہ بھی احسن انداز سے سر انجام دے رہے ہوتے ہیں آج کے اس مادیت زدہ دور میں انسانی اقدار کے احیاء کے لیے جدو جہد کرنے والے خراج تحسین کے مستحق ہوتے ہیں یہ وہ دور ہے کہ جس دور میں رب کی بندگی اور خدمت انسانیت کی بات کرنا گو یا خطرات کو دعوت دینے کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔

دُکھیاروں کی بھلائی ہو یابے سہاروں کی راہنمائی یہ لوگ ہمیشہ فروغ دین اور خدمت انسانیت ہی میں کمر بستہ دکھائی دیتے ہیںذاتی نفع و نقصان سے بالا تر ہو کر ہر وقت انسانیت کے مفاد کے لیے سو چنا یہ کسی کسی کا خاصہ ہو تا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ صُبح سے لے کر رات گئے تک دور دراز سے آئے ہوئے دُکھوں کے مارے اور ڈھونڈتے سہارے بے کس و بے چَس لو گوں کو سہارا مہیا کرنا اور ان کے اندر فروغ دین کا جذبہ پیدا کرنا یہ محض رب تعالیٰ کے فضل کے بغیر نا ممکن ہے اور جن پر رب کریم کا خاص فضل ہو جائے وہ پھر زندگی کے کسی میدان میں بھی شکست نہیں کھاتے اور کام یابی و کامرانی ان کی دہلیز پر ہا تھ با ند ھے کنیزوں کی طرح کھڑی ہو تی ہے۔

رب کریم کا فضل اور ہے اور ,,فضلِ کریم ،، اور ہے وہ لوگ یقینا خوش قسمت ہوتے ہیں جو آندھی و طوفان ،گرمی و سردی ،دھوپ و چھائوں ،شام و سحر اور شب روز کی پر واہ کیے بغیر اپنے سر پر ایک ہی دھن سوار کیے رکھتے ہیں کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیسے کی جا سکتی ہے اور بے سہارا انسانیت کا سہارا کیسے بنا جا سکتا ہے۔

پانچ دریائوں کی سر زمیں پنجاب ہو یا رحمن بابا کی دھرتی خیبر پختونخواہ ،شاہ عبد الطیف بھٹائی کا مسکن سندھ ہو یا محبتوں کی آما جگاہ بلوچستان ،مقبوضہ وادی ہو یا آزادخطہ، ان لوگوں نے ہر جگہ خدمت انسانیت کے جھنڈے گا ڑھے اوراپنا آپ منوایا ،یقینایہ بہت بڑا کام ہے ، عزم و ہمت کا یہ کا ررواں نہ تو ابھی رکا ہے اور نہ ہی تھما ہے ،اپنے دل میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لگن اور اہلبیت کرام کی محبت کی جوت جگائے اور اولیاء اللہ کی عقیدت کی چمک اپنی پیشانیوں پر سجائے خدمت انسانیت کا یہ عظیم کاررواں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

ایسے ہی لوگ سسکتے اور دم توڑتے معاشرے کے لیے غنیمت ہو تے ہیں ،اگر ہما رے مو جو دہ حکمرانوں اور سیا ستدانوں کی گر دنوں سے موٹے موٹے سریے نکل جائیں اور اپنے آپ کو عا جزی کا پیکر بنا لیں تو سارے مسئلے حل ہو سکتے ہیں مگر یہاں تو ہر سیاستدان اپنی اپنی جگہ فر عون اور قارون بنا بیٹھا ہے حالانکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مو جودہ معاشرے میں روا داری ،اخوت ،بھا ئی چارے ،حسن سلوک اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ کی خیرات تقسیم کی جائے۔

Umeed Welfare Trust

Umeed Welfare Trust

اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کے کارکنان اسی فکر کو لے کر گلی گلی ، کوچہ کوچہ ،بستی بستی ، نگر نگر ، ڈگر ڈگر ، گام گام ، بام بام پہنچا رہے ہیں کہ شا ید امت مسلمہ کی کھوئی ہو ئی قسمت دو بارہ بحال ہو سکے اور یہ سسکتا ہوا معاشرہ پھر سے زندگی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہو سکے اور اپنے حصے کا کردار وہ خوبصورتی سے ادا کر رہے ہیں اور روایتی این جی اوزسے ہٹ کر اپنے ایک مخصوص انداز میں کام کر رہے ہیں۔

آج سے 10سال پہلے لاہور میں خدمت خلق کی عظیم سوسائٹی ”اُمید ویلفیئر ٹرسٹ ” کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد بے یارو مدد گار انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا تھی الحمد للہ دردِ دل رکھنے والے احباب قلم اور مخیر احباب کے خاص تعاون سے آج اُمید ویلفیئر ٹرسٹ لاہور ، لیہ ، کوٹ ادو ، ملتان ، اور راجن پور میں مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے جن میں سرِ فہر ست دروسِ قرآن مہم ، کوڑے اور رو ڑیوں سے کاغذ چُنتے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے لیے ابتدائی کلاسز کا اہتمام ، جن میں اُن بچوں کو کتابیں ، بستے ، یو نیفارم اور دوپہر کا کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے یہ منصوبہ ضلع لیہ ، کوٹ ادو اور راجن پور میں اپنے ابتدائی مراحل میں کام کر رہا ہے۔

دوسرے نمبر پر ہم ایک شعوری ڈاکو مینٹری کے ذریعے مختلف سکولز میں جا کر سکولز کے تمام بچوں کو کلاس وائز اکٹھا کر کے اُن کو ”شعوری ڈاکو مینٹری ” دِکھاتے ہیں جس کے ذریعے اُن میں علم کے حصول کا مذید شوق پیدا ہو تا ہے تیسرے نمبر پر یتیم اور بے سہارا بچیوں کے لیے ”اجتماعی شادیوں ” کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور اب تک 50اجتماعی شادیاں کی جا چکی ہیں اور اگست میں مزید ضلع لیہ میں 10اجتماعی شادیاں کرنی ہیں لاہور ، ضلع لیہ ، کوٹ ادو ، راجن پور میں 200 یتیم اور بے سہارا بچے ایسے ہیں جن کی ما ہا نہ فیس40000 روپے اُن کے سکولز میں جمع کرائی جا تی ہے تاکہ اُ ن کے حصول ِ تعلیم میں کوئی خلل واقع نہ ہو ، اب گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ”اُمید ویلفیئر ٹرسٹ ” کی طرف سے مختلف اشیاء ضروریہ کے 20ٹرک جن میں دالیں ، چاول ، گھی ، چینی ، مرچ مصالے ، 20 ہزار پانی کی بوتلیں ،زنانہ و مردانہ کپڑے وغیرہ شامل ہیں تقسیم کیے گئے اور تاحال یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

سیلاب میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے جن میں بچے ، بوڑھے ، جوان مردو عورتیں شامل ہیں حتیٰ کہ لاکھوں جانور بھی سیلاب کی نذر ہو گئے لیہ شہر میںطالبات کے لیے جامعہ نور البنات تعلیم القرآن بھی کام کر رہی ہے جہا ں پراُن کو مفت تعلیم ،کتابیں بھی دی جاتی ہیںٹرسٹ نے عظیم الشاں ”فری میڈیکل کمپلیکس ” قائم کرنے کے لیے 4کنال زمین بھی حاصل کر لی ہے جس کے لیے 30لاکھ کی ادائیگی کرنا ابھی باقی ہے۔

مخیر حضرات آگے بڑھیں اور نیکی کے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سیمنٹ ،اینٹ ،بجری ،سریابھی مہیا کریں یا نقد رقوم کی صورت میں دست ِ تعاون آگے بڑھائیے اور ڈھیروں نیکیاں کمائیے ! مخیر احباب درج بالا اشیاء کے حصول میں تعاون فرما کر عند اللہ ماجور ہوں امید ہے درد ِ دل رکھنے والے اصحابِ ثروت مایوس نہیں کریں گے اور بڑھ چڑھ کر خد مت انسانیت کے اس عظیم کام میں ٹرسٹ کے دست و بازو بنیں گے۔

ٹرسٹ اپنی مدد آپ کے تحت خدمت انسانیت کا یہ عظیم فریضہ انجام دے رہا ہے اگر مخیر احباب تعاون کرنا چاہیں تو بینک اکائونٹ حاضر ہے آپ نقدی یا مطلوبہ سامان کی صورت میں تعاون فر ما سکتے ہیں اآگے بڑھیے اور خدمت انسانیت کے اس عظیم فریضہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان آپ کے نیک ارادوں میں ڈگمگاہٹ پیدا کر دے ،درج ذیل رابطہ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
چیئرمین (اُمید ویلفیئر ٹرسٹ ) 03314403420
email. jamianoor786@hotmail.com
اکائونٹ نمبر 0478-6۔021کوڈ نمبر 0635
برانچ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ۔ سی بلاک کمرشل مارکیٹ ماڈل ٹائون لاہور

 

Noman Qadir

Noman Qadir

تحریر : نعمان قادر مصطفائی
03314403420