ترقی کے مخالفین کو پاک چین معاہدوں سے مایوسی ہوئی ، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی کے مخالفین کو پاک چین معاہدوں سے مایوسی ہوئی ہے، دھرنا سیاست دھری کی دھری رہ گئی۔ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے معاہدوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔

چین کے ساتھ معاہدوں پر تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ عملدر آمد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔