ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

Colds

Colds

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ٹھار ہوائیں چل رہی ہیں اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرم مشروبات اور گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقے بھی سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں اور کوئٹہ میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت منفی 3 تک گرگیا ہے۔ درجہ حرارت کم ہوتے ہی کوئلہ اور جلانے والی لکڑی اور گرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ادھر گلگت، اسکرود، استور، دیامر اور غذر سمیت مختلف علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

جبکہ استور، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 2 تک گرگیا جبکہ سوات،مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ جس پرلوگوں نے گرم چادریں، کوٹ، سویٹر اور جیکٹس کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ دوسری جانب سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا۔