خاص ڈیولپمنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت “بیسٹ سوشل ورکر ایوارڈ ” کی تقریب

KHAS Development Welfare Organization Sindh

KHAS Development Welfare Organization Sindh

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خاص ڈیولپمنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ کی جانب سے سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں شخصیات کو ایوارڈ سے نوازنے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی شخصیات کو “بیسٹ سوشل ورکر ایوارڈ “سے نوازا گیا ،تقریب میں جہاں دیگر معروف سماجی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں شہر کراچی کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی کو بہترین سماجی خدمات پر “بیسٹ سوشل ویلفیئر ایوارڈ “دیا گیا ۔اس موقع پر سماجی شخصیات نے ایوارڈ تقریب کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور ایسی ایوارڈ تقریب کے انعقاد کی تواتر کے ساتھ انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

معروف سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے سماجی خدمات کے اعتراف پر ایوارڈ تقریب کے انعقاد پر خاص ڈیولپمنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست سرائی نیاز حسین خاصخیلی ،صدر عبدالجبار خاصخیلی میزبان و کوارڈینٹر جی ایم خاصخیلی ،ڈاکٹر امتیاز علی خاصخیلی ،میڈیا کوارڈینٹر معصول بشیر خاصخیلی ،حیدرآباد پریس کلب انتطامیہ اور خاصخیلی اتحاد کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید طاہر کی ہے خاص ڈیولپمنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ سماجی خدمات کے ساتھ دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی اور انہیں ایوارڈ سے نوازے گی محمد سلیم خمیسانی نے خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے منتظمین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری