ڈیرہ اسماعیل خان : کرفیو میں نرمی کا اعلان، جیل پر حملے کا مقدمہ درج

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔شہر میں مختلف اوقات میں آج کرفیو میں نرمی رہے گی۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عرفا ن اللہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے کے بعد شہر میں نافذ کرفیو میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو میں آج صبح 10 بجے سے 12 بجے تک اور شام 4 سے 5 بجے تک نرمی رہے گی۔

دوسری جانب سینٹرل جیل پرحملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ چھاونی میں درج کر لیا گیا ۔حملے سے جیل کو پہنچنے والے نقصان کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔پیر اور منگل کی درمیانی شب سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حملہ آور 248 قیدی بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔