ڈیرہ مراد جمالی : عوام کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنوں پرپہنچ گئے

Dera Murad Jamali

Dera Murad Jamali

ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی کے حلقہ پی بی 29 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح سے ہی شروع ہو گیا عوام کی بڑی تعداد اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے، پولنگ اسٹاف کم ہونے کے وجہ سے اکثر لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حلقہ پی بی 29 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی محمد خان لہڑی اور آزاد امیدوار بابو محمد امین میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے پولنگ اسٹیشوں پر سہولیات کے فقدان کے باعث پولنگ افسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

ضمنی الیکشن کے روز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ایف سی کے جو ان پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہیں جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج کے دستے بھی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔