انتقال اقتدار کے مسئلے پر کوئی رکاوٹ نہیں: عارف نظامی

Arif Nizami

Arif Nizami

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نگران حکومت اپنے کام میں مکمل طور پر کامیاب رہی، شفاف انتخابات کروا کے عوام کی امنگوں کے مطابق جمہوری حکومت ان کے سپرد کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عارف نظامی نے کہا ہے کہ انتقال اقتدار کے مسئلے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ وزیراعظم کے حلف لیتے ہی نگران کابینہ سبکدوش ہوجائے گی۔ پوسٹل سروسز میں زرائع سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر عارف نظامی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے عوام کی امنگوں کے مطابق صاف اور شفاف انتخابات کروا کر عوام کو ان کی اپنی حکومت ان کے سپرد کر دی ہے۔ اٹھارہ کروڑ بیلٹ پیپرز شائع کرنا کوئی چھوٹا عمل نہ تھا لیکن شفاف الیکشن کے انعقاد پر ہر محکمے نے اپنے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے ہیں جس پر محکمہ پوسٹل سروسز نے دو کروڑ بیلٹ پیپرز شائع کئے ہیں اور اس پر اس محکمے کی کارکردگی نمایاں رہی۔