اپوزیشن میں بیٹھ کر غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کریں گے: لطیف کھوسہ

Latif Khosa

Latif Khosa

اسلام  آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف میں بیٹھ کر ہر اچھے کام کی حمایت اور ہر غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کریں گے۔ سابق گورنر نے مطالبہ کیا کہ جعلی مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں پہنچے والوں کو فارغ کیا جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمشہ دھاندلی کے ذریعے راستے سے ہٹایا گیا۔ بلوچستان میں ہمارے امیدواروں کو سازش کے ذریعے ہرایا گیا ان کی جماعت کو پاک ایران گیس پائپ لائن کی سزا دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو تریسٹھ میں زبردست دھاندلی کی گئی۔ اس حلقے میں ووٹرز کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے۔ لطیف کھوسہ نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنانے کیلئے ایجنسیوں سے پیسے لیے۔ نواز شریف صوبائیت کو فروغ نہ دیں۔