مختلف علاقوں میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، خیابان غازی میں بنگلے پر کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیاری کے علاقے آگرہ تاج سے ہاتھ پاں بندھی لاش ملی،مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ گولیمار کے علاقے لیاقت آباد گلبہار چوک کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار محمد آصف جاں بحق ہو گیا۔بہار کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ سے ہلاک کیا گیا۔ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ادھر جیکسن تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم عامر کو گرفتار کر لیا۔

اس سے پہلے خیابان غازی کے علاقے میں بنگلے کے باہر کریکر حملہ کیا گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس تین گھنٹے بعد دھماکے کی جگہ پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے 2 گھروں کے شیشے ٹوٹے گئے تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔