مختلف وارداتوں میں 3 گھروں کا صفایا مزاحمت پر 2 شہری زخمی

Rubbery

Rubbery

فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں تین گھروں کاصفایا ہوگیا، مزاحمت پر خاتون سمیت2 شہریوں کو گولیاں مارکرزخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گیٹانوالہ چوک میں ڈاکوؤں نے دوران واردات اشفاق اور تیزاب ملز چوک میں نسیم اختر کو گولیاں مار کرزخمی کردیا۔

صدر کے علاقہ میں جعفر کی والدہ سے طلائی زیورات چھین لئے گئے جبکہ باغ جناح کے سامنے ڈاکوؤں نے ندیم کولوٹ لیا۔

سٹیشن چوک میں ضمیر سے نصف لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا ،اعجاز ٹاؤن میں شاکر ،نعمت کالونی میں مقدس اور گلبرگ میں طلحہ کے گھر کا صفایا ہوگیا، پیپلز کالونی سے طاہر،جاوید اور باغ جناح سے وسیم کی کاریں، فوارہ چوک سے ذوالفقار ،غلام آ باد سے فہد اور ریل بازار سے اویس کی موٹر سائیکلیں اڑالی گئیں۔