ڈنگہ کی خبریں 28/4/2014

ڈنگہ : پروٹوکول اور شہرت کے بھوکے سیاست دانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے،چوہدری غضنفر علی چوہان آف سیکریالی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری غضنفر علی چوہان آف سیکریالی نے ناروے سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول اور شہرت کے بھوکے سیاست دانوں نے ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے،نواز شریف اور زرداری آپس میں مل چکے ہیں،چوروں کے باہمی اعتماد سے ملک خاک ترقی کرے گا،اس وقت عوام کو اتحاد کی ضرورت ہے،عوام لیڈر پیدا کرتی ہے جبکہ بدقسمتی سے ہماری عوام میں ابھی تک خود اتحاد پیدا نہیں ہو سکا،ترقی اور خوشحالی کے خواب دیکھنے والے غریب پاکستانی عوام نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے توقعات وابستہ کیں،لیکن عمران خان نے بھی صوبہ سرحد میں اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے چوروں سے اتحاد کر لیا،عوام منتظر ہے کہ ان کے حقوق کا تحفظ کون کرے گا اور انہیں تحفظ کون فراہم کرے گا،پاکستان کے تمام سیاست دان عہدوں کی ہوس اور مال و زر جمع کرنے کے مشن میں لگے ہوئے ہیں،وطن عزیز کے ساتھ کسی کو دلچسپی نہیں پاکستان کی عوام کو اپنی تقدیر خود بدلنا ہو گی،اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی روایات سے نکلنا ہوگا،ذات برادری اور دھڑے بندی کی سیاست کوچھوڑ کو وسیع تر ملکی مفاد کی سوچ پیدا کرنے سے ہی بہتر قیادت سامنے آسکتی ہے اپنی عوام کا اور ملک وقوم کا درد لے کر وطن واپس آرہا ہوں،قیادت کا کوئی شوق نہیں لیکن عوامی حقوق کی آواز بلند کرنا اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتا ہوں آئندہ الیکشن میں خود حصہ لوں گا یا اگر کوئی مخلص اور بے لوث عوامی خدمت خدمت کا جذبہ رکھنے والا امیدوار سامنے آیا تو غیر مشروط اس کی حمایت کروں گا غریب اور پسے ہوئے لوگوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں پہلے بھی اور آج بھی دھمکیاں ملتی ہیں کہ میں غریب لوگوں کے حقوق کی آواز بلند کرتا ہوں لیکن میں بلا خوف و خطر غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا اور ان کی خدمت کرتا رہوں گا ایک مشعل سے ایک کاروان بنتا ہے اگر عوام آپس میں اتفاق اوراتحاد کر جائیں تو ان کے حقوق کا تحفظ ممکن ہے چوہدراہٹ سے نکلنا ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے ورکر سیاست دانوں کی عزت کرتا ہوں اور جو صرف طبقاتی تقسیم کی وجہ سے دوسروں کی عزت نہیں کرتا وہ انسان کہلانے کے لیے بھی لائق نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دی،گرمی کی شدت سے بجلی کے دو ٹرانسفارمر دھماکے سے اڑ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دی،گرمی کی شدت سے بجلی کے دو ٹرانسفارمر دھماکے سے اڑ گئے،بجلی بند ہو گئی،گرمی شروع ہوتے ہی سورج نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا ہے،بجلی کی آنکھ مچولی شروع،وقفے وقفے سے بجلی بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،کمالہ لنک روڈ اور عامر جاوید کمپلیکس روڈ پر گرمی کی شدت سے ٹرانسفارمر دھماکے سے اڑگئے جس سے تاجر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو بچایا جائے اور نئے ٹرانسفارر نصب کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں چار نئے شعبوں میں کلاسز کا اجراء ستمبر سے ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں چار نئے شعبوں میں کلاسز کا اجراء ستمبر سے ہو گا،لیبارٹری کی تنصیب شروع،پانچ کروڑ گرانٹ موصول،تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کمیٹی کے رکن چوہدری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ میں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر رسول یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمداکرم اور انچارج رسول کیمپس ڈاکٹر عزیز سے تفصیلی ملاقات کی،بی ایس سی سول انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی،بی ایس سی ٹیکنیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور بی ایس سی کمپیوٹرانجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلے ستمبر2014ء سے شرو ع ہو جائیں گے،ابتدائی طور پر ہر شعبے میں50/50طلباء کو داخلہ دیا جائے گا،پروجیکٹ کے لئے پانچ کروڑ کی ابتدائی گرانٹ کالج پہنچ گئی ہے، جبکہ پانچ کروڑ چند ہفتوں میں مزید مل جائیں گے یونیورسٹی کے نئے بلاکس کے لیے ماہرین نے نقشے تیار کر کے پی سی ون بھی تیار کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :اوورسیز کنونشن شاہراہ قائد اعظم لاہور وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب کا گرینڈ عشائیہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فرسٹ اوورسیز پاکستانی کنونشن لاہور میں حلقہ پی پی113،صوبائی راہنما مسلم لیگ ن میاں طارق محمود کی قیادت میں بڑی تعداد میں اووسیز پاکستانیوں نے شرکت کی کنونشن میں شرکت کرنے کیلئے بیرون ممالک سے اہم پاکستانیوں کی کثیر تعداد لاہور پہنچی تھی اس کنونشن کے لیے میاں طار ق محمود ایم پی اے نے چوہدری شاہد لطیف گجر کو PP113کا کوارڈی نیٹر مقرر کیا تھا اس کنونشن میں شرکت کرنے کیلئے بیرون ممالک سے بھی اہم پاکستانی اور علاقہ کی اوورسیز شخصیات نے شرکت کی یہ کنونشن شاہراہ قائد اعظم لاہور وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے اوورسیز کے اعزاز میں عشائیہ دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری عثمان اسلم کا اعلیٰ سطحی نارویجن کمیشن کے اعزاز میں پیرا ڈائز ریسٹورنٹ ڈنگہ میں پرتکلف عصرانہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری ارشدمحمود آف فتہ بھنڈ سابق ناظم،متاز تاجر حاجی چوہدری میاں خاں آف فتہ بھنڈ اور چوہدری عثمان اسلم کا اعلیٰ سطحی نارویجن کمیشن کے اعزاز میں پیرا ڈائز ریسٹورنٹ ڈنگہ میں پرتکلف عصرانہ،لنچ میں پولیٹیکل سیکرٹری نارویجن ایمبیسی اسلام آباد مادام جینی کے ،اسسٹنٹ پولیس کمشنر اوسلو مسٹر مارلین ،چیئر مین انسداد جرائم کمیشن ناروے شہزاد رانا،سیکرٹری جسٹس ڈیپارٹمنٹ ناروے مسٹر کیوٹ اینڈ مادم نینا سمیت پولیس افسران شریک ہوئے،کمیشن کے اراکین نے لنچ میں شامل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات لاہور رانا شاہد لطیف سے انتہا پسند قیدیوں بارے تفصیلی گفتگو کی اور ان لوگوں کو واپس عام آدمی کی طرح معاشرہ میں رہنے کے قابل بنانے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے سوالات کئے،انہوں نے چوہدری ارشد محمود آف فتہ بھنڈ،چوہدری حاجی میاں خان اور چوہدری نصر ایڈووکیٹ سے بھی سوالات کئے،لنچ میں چوہدری عثمان اسلم،چوہدری اختر مہر آف رندھیر،چوہدری محمد اکرم،چوہدری نواز(ناروے)چوہدری شوکت نواز پوڑانوالہ،چوہدری ناصر فتہ بھنڈ،چوہدری عادل فتہ بھنڈ،چوہدری ناصر فتہ بھنڈ،چوہدری محمد اصغر فتہ بھنڈ،الطاف حسن طاہر،ضیغم عباس،عبدالمجید پپو نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ میں سٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں سٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافہ ،موٹر سائیکل سوار افراد اور نوجوانوں کی طرف سے راہگیروں بالخصوص سے پرس ،نقدی اور موبائل چھیننے کی وارداتیں عام ہو گئیں،صبح کی سیر کو جانے والی خواتین سے زیورات
،نقدی اور موبائل چھیننے کی متعدد وارداتیں،نامعلوم موٹر سائیکل سوارنوجوان ریلوے اسٹیشن ،ڈنگہ منگووال روڈپر گروپ کی شکل میں صبح کی سیر کیلئے جانے والی متعدد خواتین سے نقدی،زیورات اور موبائل وغیرہ چھین کر فرار ،گذشتہ چند ماہ سے ڈنگہ میں دن دیہاڑے بازاروں،چوکوں،گنجان آباد علاقوں سمیت مختلف محلہ جات میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی طرف سے راہگیر خواتین سے پرس اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتیں رونما ہو چکی ہیں اور چند نوجوان پرس چھینتے ہوئے موقع پر پکڑے گئے جنہیں گرفتار کر کے مقدمات بھی درج کئے گئے لیکن اس کے باوجود پرس چھینے کی وارداتیں مکمل طو رپر ختم نہیں ہو سکیں،تاہم اکثر لوگ خوعاتین سے پرس اور نقدی چھیننے کی وارداتوں تھانہ کچہری کے چکر لگانے کی بجائے قانونی کاروائی سے گریزاں نظر آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر ہیں،مسلمین جٹ پہلوان،چوہدری ریاض احمد جٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت مسلمین جٹ پہلوان اور لال قلعہ میرج ہال کے مالک چوہدری ریاض احمد جٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہے ہم ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اور امید کرتے ہیں کہ ایس ایچ او راجہ زاہد نعیم اسی طرح میرٹ پر کام کرتے رہیں گے اور ایسے ہی پولیس آفیسر محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے حقدار کی داد رسی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کمی کر دی گئی،پیٹرول اور ڈیزل سے پچاس فیصد ریٹ کم ہو گیا،سردی کا خاتمہ ہوگتے ہی گیس کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،گذشتہ روز ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو دس روپے کمی کر دی گئی سردی ختم ہوتے ہی ایل پی جی گیس کے استعمال میں بھی کمی آگئی ہے،ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ:ایسٹر کے موقع پر گڈ فرائی ڈے کے حوالہ سے ڈنگہ میں مسیحی برادری کی تین روزہ عبادات اور تقریبات یعقوب مسیح نے عبادت کروائی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایسٹر کے موقع پر گڈ فرائی ڈے کے حوالہ سے ڈنگہ میں مسیحی برادری کی تین روزہ عبادات اور تقریبات یعقوب مسیح نے عبادت کروائی ،خداکا پاک کلام سنایا جس میں مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی،عباداات افضل مسیح کے گھر میں انعقاد پذیر ہوئیں،افضل مسیح کے گھر میں ہونے والی عبادات میں عارف مسیح،افضل مسیح سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،جبکہ اتوار کو ایسٹر کے دن ایک بجے تک عبادت کروائی گئی،اور مسیح برادری نے ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد یں دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں منعقد ہونے والا دوسراسالانہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں منعقد ہونے والا دوسراسالانہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،دو روز تک جاری رہنے والے فری آئی کیمپ میں مجموعی طور پر600 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کر کے ادویات فراہم کی گئی جبکہ ستر سے زائد مریضوں کا آپریشن کر کے لینز ڈالے گئے،عوامی و سماجی حلقوں کا کیمپ کے شاندار اور کامیابی انعقاد پر فری آئی کیمپ انتظامیہ میاں تنویر احمد،میاں خادم حسین،میاں عمران ایڈووکیٹ،تجمل حسین گورمانی،نوید شہزاد مغل،واحد حنیف،ٹھیکیدار محمد رفیع،زین العابدین،وسیم اقبال،افتخار حسین رانجھا،میاں عدیل احمد،ذوہیب اکبر،وقاص احمد بھٹہ،محمد اجمل جٹ،محمد اکرم قریشی،سمیت تمام انتظامیہ کو بھر پور خراج تحسین اور مبارکباد دی،فری آئی کیمپ کے پہلے روز میاں خادم حسین سابق کونسلر،میاں تنویر احمد آف چک شیر محمد ،میاں عمران ایڈووکیٹ نے فری آئی یمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ قاری محمد رمضان نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی، دو روز تک جاری رہنے والے کیمپ میں600سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کر کے ادویات دی گئیں،ممتاز سماجی شخصیت میاں خادم حسین کی طرف سے نظر کی کمزوری والے مستحق مریضوں کیلئے پچاس عینکیں عطیہ کی گئیں جبکہ المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہونے والے اس فری آئی کیمپ میں70سے زائد مریضوں کے مفت آپریشن کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سائیں شہزاد محبوب المعرف ماں جی سرکار ، چوہدری نعیم یاسر اور مہر مشتاق احمد مشتاق لائٹ والے گذشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سائیں شہزاد محبوب المعرف ماں جی سرکار ،جماعت اہل سنت شیخو چک کے صدر چوہدری نعیم یاسر اور مہر مشتاق احمد مشتاق لائٹ والے گذشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں،حاجی خالد محمود جنرل ٹینٹ سروس،انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ و دیگر افراد نے انہیں رخصت کیا اور تمام عالم اسلام کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کیلئے کہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر کا ڈنگہ کے علاقہ میں شادی ہالوں اور پٹرول پمپوں کا اچانک معائنہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر کا ڈنگہ کے علاقہ میں شادی ہالوں اور پٹرول پمپوں کا اچانک معائنہ،گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے لالہ موسیٰ ڈنگہ روڈ پر اٹک پیٹرولیم ڈھنڈالی،جوڑا پیٹرولیم جوڑا پر اچانک چھاپہ مار کر پیٹرول پمپ کی کوالٹی اور پیمانے چیک کئے جو درست پائے گئے،اور اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے الحسین میرج ہال ڈنگہ اور آئیڈیل میرج ہال ڈنگہ پر بھی چھاپہ مار کر ون ڈش کی پابندی اور صفائی چیک کی جو کہ سرکاری معیار کے مطابق تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :دونوں رکن اسمبلی اتوار کو اپنے اپنے ڈیرہ پر نہ بیٹھ سکے عوام مسائل کے لیے انتظار کرتی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دونوں رکن اسمبلی اتوار کو اپنے اپنے ڈیرہ پر نہ بیٹھ سکے عوام مسائل کے لیے انتظار کرتی ،تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے اوورسیز کنونشن میں شرکت کیلئے حلقہ این اے106سے چوہدری جعفر اقبال ایم این اے اور حلقہ پی پی113سے میاں طارق محمود ایم پی اے مصروف ہونے کی وجہ سے ڈنگہ میں اپنے ڈیرہ پر نہ بیٹھ سکے اور عوام مسائل حل کروانے کیلئے ان کا نتظار کرتی رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :نواحی گائوں وڑائچانوالہ میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس تھانہ ڈنگہ کا چھاپہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں وڑائچانوالہ میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس تھانہ ڈنگہ کا چھاپہ،اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے جرم میں ملزم اسلحہ سمیت گرفتار،تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے سب انسپکٹر نصر علی
نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے نواحی گائوں وڑائچانوالہ میں چھاپہ مارا تاہم اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے شخص نے اسے فرار کروا دیا جس پر پولیس تھانہ ڈنگہ نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے لازام میں اصغر علی گجر کو حراست میں لے کر اسکے قبضہ سے پسٹل تیس بور برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :جامعہ رقیہ کلیتہ غوثیہ اللبنات ڈنگہ کی سات طالبات نے وزیراعلیٰ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت سولر لیمپ جیت لئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جامعہ رقیہ کلیتہ غوثیہ اللبنات ڈنگہ کی سات طالبات نے وزیراعلیٰ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت سولر لیمپ جیت لئے،تفصیلات کے مطابق2013ء درس نظامی کی سال دوئم کے امتحان میں کلیتہ الغوثیہ للبنات بھیرہ مرکزی کی97جبکہ کلیتہ کے ذیلی اداروں کی88طالبات نے وزیراعلیٰ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نمایاں ترین کامیابی حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی ACکھاریاں اقبال مظہر سے ملاقات
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی ACکھاریاں اقبال مظہر سے ملاقات۔لالہ موسیٰ سروس روڈکی بحالی اور جی ٹی روڈ کے نالوں کی صفائی سمیت مختلف مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نےACکھاریاں میاں اقبال مظہرسے خصوصی طور پر ملاقات کی اور لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر ACکھاریاںا قبال مظہر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ کے اطراف کے نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہمیں مسائل سے نمٹنے کیلئے پبلک کے تعاون کی ضرورت ہے۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل میں بلدیہ لالہ موسیٰ کے عملہ سے بھرپور تعاون کریں گے اور تحریک انصاف لالہ موسیٰ کی پوری ٹیم اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرزا محمد شفیق کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی میں تحریک انصاف کے راہنمائوں کی شرکت
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) مرزا محمد شفیق کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی میں تحریک انصاف کے راہنمائوں کی شرکت۔پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی112حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،راہنما حلقہ پی پی 112طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست،راہنما تحریک انصاف لالہ موسی غلام عباس بھٹہ اور دیگر نے سینئرممبر دفتری امورکمیٹی پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ مرزا محمد شفیق کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے مرزا محمد رفیق،مرزا محمد لطیف،مرزا محمد مختار،مرزا اختر علی،مرزا حاجی یونس،مرزا محمد ارشد،مرزا عباس انور،زاہد پرویز اور دیگر سے ملاقات بھی کی انہوں نے اس پر مسرت موقع پر مرز ا محمد شفیق کے والد مرزا محمد رفیق کو فرض کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر آج لالہ موسیٰ میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کریں گے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر آج لالہ موسیٰ میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کریں گے ۔ وہ آج بروز منگل صبح 9بجے خواص پور آئیں گے ۔ جہاں وہ سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ کے ڈیرہ پر اپنے دست مبارک سے گندم کاٹ کر گندم کٹائی مہم کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر علاقہ کے زمینداروں کی کثیر تعداد بھی موجود ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخ انور مسعود کے گھر ڈکیتی کے ملزمان جلد گرفتار کرلیں گے،ایس ایچ او ملک عامر اعوان
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) شیخ انور مسعود کے گھر ڈکیتی کے ملزمان جلد گرفتار کرلیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ملک عامر اعوان نے ایک ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ کے ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ سے مدد حاصل کر لی ہے ۔ انشاء اللہ ملزمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ۔ چوروں ، ڈاکوئوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سفیان ڈرائی کلینر اینڈ سٹیم لانڈری لالہ موسیٰ کی شاندار افتتاحی تقریب
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) سفیان ڈرائی کلینر اینڈ سٹیم لانڈری لالہ موسیٰ کی شاندار افتتاحی تقریب ۔ پریس کلب لالہ موسیٰ کے سینئر نائب صدر عبدالحمیدمغل نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر سے سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر عبدالوحید ، ظفر اقبال ہیلوی ، چوہدری عمیر ، سید دل باز شاہ ، محمد رفیق بٹ و دیگر موجود تھے ۔ ایم ڈٰ ملک محمد اصغر اعوان اور سید حسن شاہ نے آنے والے تمام مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ۔ سفیان ڈرائی کلینر اینڈ سٹیم لانڈری شفاقت پلازہ ڈاکٹر شاہد لطیف روڈ لالہ موسیٰ میں جدید مشینری سے آراستہ عوامی خدمات کیلئے اپنی سروس کا آغاز کر چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہری جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ کا اجلاس صدر شیخ حفیظ اللہ صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) شہری جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ کا اجلاس صدر شیخ حفیظ اللہ صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مرکزی راہنما شہری جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ شیخ انور مسعود کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی وادات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پولیس ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ اجلاس میں چوہدری حمید احمد ، حاجی ریاض انصاری ، عطا اللہ چیمہ ، افضال احمد طاہر ، آغا شبیر احمد ، تاج نسیم ، چوہدری سعید ، ڈاکٹر محمد اسلم جنجوعہ ، سراج قریشی ، سید مشتاق شاہ دھامہ ، سعید انوار صدیقی ، اسد اللہ انصاری سمیت دیگر ممبران موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر اشفاق بھٹی پر بیہمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں،عثمان عزیز قادری
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈاکٹر اشفاق بھٹی پر بیہمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود 5روز گزرنے کے باوجود ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہونا شرمناک ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رراہنما سنی تحریک و چیئرمین اے ٹی آئی پنجاب عثمان عزیز قادری نے ڈاکٹر اشفاق بھٹی کی عیادت کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چند غنڈہ گردوں اور بدمعاشوں نے علاقہ کے عوام کو یر غمال بنا کر رکھا ہے او پر سے پولیس میں موجود کالی بھیڑیں بھی انکی پشت پناہی کر رہی ہیں ۔ ہم علاقہ کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ظالموں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوں نے آر پی او ، ڈی پی او گجرات سے پر زور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلوائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ انور مسعود کے گھر ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہیں،خالد جاوید ڈار
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے صدر خالد جاوید ڈار نے ممتاز تاجر راہنما شیخ انور مسعود کے گھر ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کے شہری بالخصوص تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ ڈکیتی ، راہزنی ، کنڈے کاٹ کر وارداتیں معمول بن چکی ہیں ۔ تھانہ سٹی و صدر میں درج کروائی گئی ۔ وارداتوں کے ملزم پکڑے نہیں جاتے عوام نے پولیس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے نقصان کی رپورٹ کروا نا چھوڑ دی ہے ۔ DPO گجرات رائے اعجاز احمد لالہ موسیٰ بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں اور جدید سائنسی طریقے استعمال کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ شہر تجاوزات مافیا کے ہاتھوں یر غمال
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ شہر تجاوزات مافیا کے ہاتھوں یر غمال ۔ سروسز روڈ ، سٹیشن چوک اور دیگر اداروں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا ۔ AC کھاریاں TMA افسران کا سارا زور دھامہ روڈ پر لالہ موسیٰ مین بازار میں 3 فٹ لائن کی آڑ میں تجاوزات نے بازار تنگ کر دئیے ۔ چھٹی کے اوقات میں طالبات کا گزرنا دو بھر ، 4بجے ریڑھی کے بازار میں داخلوں کی پابندی بھی اڑن چھو ہوگئی ۔ تجاوزات ہٹانے پر مامور عملہ چھوٹے چھوٹے ریڑھی بانوں ، ٹھیلوں اور روزگار کمانے والوں کو تو بھاری جرمانے کرتی ہے لیکن تجاوزات مافیا بڑے بڑے ناموں کیخلاف کارروائی کرنے سے قاصر اور لاچار نظر آتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی اکرام قریشی کا ختم قل آج صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد میں ہو گا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ کے ممتاز نیوز ایجنٹ ایم ڈی قریشی نیوز ایجنسی اور حاجی عقیل اکرام قریشی سابق کونسلر ، شکیل اکرام قریشی سابق کونسلر ، اظہر اکرام قریشی صدر شباب ملی زون 112 ، عدیل اکرام قریشی کے والد محترم محمد اکرام قریشی مرحوم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے کہ ختم قل آج صبح 10 بجے مرکزی جامع مسجد میں شروع ہوں گے ۔ اجتماعی 11بجے ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ سٹی کی حدود میں جی ٹی روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) تھانہ سٹی کی حدود میں جی ٹی روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات۔ 3مسلح موٹر سائیکل سوار بیکری پر بیٹھے 3افراد سے 23200 روپے نقدی اور 3موبائل لے اڑے ۔ تھانہ سٹی کا وقوعہ سے اظہار لا علمی ، گزشتہ رات ساڑھے 8بجے فضل کریم میرج ہال جی ٹی روڈ سے ملحقہ ، بیکری پر 3مسلح ملزمان نے سجاد سے 12000روپے ذیشان سے 2000روپے اور نواز سے 9200روپے اور تینوں سے انکے موبائل لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی نے وقوعہ سے لاعملی کا اظہار کیا ہے کہ جبکہ 2یوم قبل بھی جی ٹی روڈ پر وویروال کے سامنے پکوائی سنٹر سے 2بوری چاول چوری اور ملحقہ گوداموں کے تالے توڑ کر چوری کی واردات کی اطلاع ملی ہے۔