سنی اتحاد کونسل 30 اپریل کو یوم شہدائے افواجِ پاکستان منائے گی

اسلام آباد (اسد رفیق) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 30اپریل کو ”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان منائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں افواجِ پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور شہدائے افواج کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں مرکزی اجتماع ڈی۔چوک اسلام آباد میں سہ پہر 2 بجے ہوگا۔ اس روز سنی اتحاد کونسل کے وفود افواج پاکستان کے شہداء کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔

ترجمان سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پا ک فوج اور دفاعی اداروں کی کردارکشی مہم پر حکومت کی مجرمانہ غفلت عوام کے لیے اضطراب اور تشویش کا باعث ہے۔پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔