ڈائریکٹر غزالی سکول ضیغم مغیرہ نے کہا ہے کہ غزالی سکولز پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں

گجرات : ڈائریکٹر غزالی سکول ضیغم مغیرہ نے کہا ہے کہ غزالی سکولز پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ، انہوں نے کہا کہ روائتی تعلیمی کے ذریعے ڈگری تو حاصل کی جا سکتی ہے ، لیکن ڈگری ہولڈرز اندر سے کھوکھلا ہوتا ہے وہ گزشتہ روز کنجاہ میں غزالی سکول میں رزلٹ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ والدین پر زور دیا کہ یہ بچے ادھار کے نہیں ہیں۔

ان کی بہتر سے بہتر تربیت کی جائے ، انہوں نے کہا کہ کنجاہ شہر چھوٹا ہی سہی لیکن کنجاہ نے نامور شخصیات کو جنم دیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکول حافظ محمد اقبال نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا جال بچھ جانے کے باوجود اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے ، غزالی سکولز میں نئی نسل کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار سے بھی روشناس کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا وعدہ کے مطابق بہترین رزلٹ دیتے ہیں قبل ازیں پوزیشن ہولڈرز میں چوہدری خورشید احمد منہاس ، پروفیسر محمد صدیق سابق ماسٹر چوہدری محمد مشتاق ، محمد سلیم ارائیں ، سابق کونسلر عبدالحمید نوری ، محمد صدیق بٹ ، سیٹھ گل محمد ، ظفر اقبال آف دالیہ ، ڈاکٹر محمدارشد چشتی۔

ماسٹر محمد اشرف تارڑ ، چوہدری مظہر اقبال آف چوکنانوالی ، حاجی عابد حسین ، غلام رسول چیمہ ، فرحت چیمہ آف ماجرا عبداللہ خاں بھٹی غزالی سکول منگووال ، حافظ محمد عرفان ، عابد حسین عابد، زاہد محمود اور دیگر نے انعامات تقسیم کیے ، تقریب میں والدین کی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔