گجرات کی خبریں 29.03.2013

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت الحاج مشرف مسعود بٹ کی اہلیہ الحاج رشید احمد بٹ ، سجاد احمد بٹ عرف گوگا کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت الحاج مشرف مسعود بٹ کی اہلیہ الحاج رشید احمد بٹ ، حاجی ارشاد بٹ آف یوکے ، میاں اعجاز احمد بٹ اور سجاد احمد بٹ عرف گوگا کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے بھائیوں کی رہائشگاہوں امریکہ ، کینڈا اور یوکے میںسیاسی و سماجی شخصیات کا تانتا بندھا ہوا ہے اور لوگ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوکے کی ممتاز سماجی شخصیت الحاج ارشاد احمد بٹ نے بذریعہ ٹیلی فون ڈاکٹر غلام ربانی عظیمی کی والدہ محترمہ اور پیر محمود الحسن آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے
گجرات (جی پی آئی)یوکے کی ممتاز سماجی شخصیت الحاج ارشاد احمد بٹ نے بذریعہ ٹیلی فون ڈاکٹر غلام ربانی عظیمی کی والدہ محترمہ اور پیر محمود الحسن آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سول پائلٹ ہائی سکول پرنس چوک گجرات کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
گجرات (جی پی آئی)سول پائلٹ ہائی سکول پرنس چوک گجرات کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج صبح نو بجے منعقد ہوئی ، جس میں طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز روحانی شخصیت میاں محمد پناہ المعروف بوڑھاں والی سرکار شیخ پور کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی)ممتاز روحانی شخصیت میاں محمد پناہ المعروف بوڑھاں والی سرکار شیخ پور کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا ، عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت صاحبزادہ میاں عبدالحی گدی نشین دربار نے کی اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے دربار شریف پر روایتی انداز میں چادریں اور گڑھولیاں چڑھائیں ، میلے کی انتظامیہ میں چوہدری قیصر وڑائچ ، و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ، اس موقع پر چوہدری ارشد نت ، لالہ محمد اشرف ، سیٹھ محمد علی ، حافظ شیراز و دیگر نے دربار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، میاں عبدالحی نے ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات معاشی انقلاب فورس کے چیئرمین عمر مسعود فاروقی حلقہ این اے 105سے کاغذات نامزدگی آج ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائینگے
گجرات (جی پی آئی)گجرات معاشی انقلاب فورس کے چیئرمین عمر مسعود فاروقی حلقہ این اے 105سے کاغذات نامزدگی آج ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائینگے ، عمر مسعود فاروقی کا کہنا ہے کہ ضلع گجرات کی عوام کو مورثی اور خاندانی سیاستدانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ، اور وہ کسی کارکن کو سیاست میں آگے آتا ہوا نہیں دیکھ سکتے ، یہی وجہ ہے کہ خاندانی سیاستدانوں نے قتل و غارت ، تھانہ کچہری اور لوٹ مار کی سیاست کو گجرات میں فروغ دیا ہے ، اگر حلقہ کا جائزہ لیا جائے تو جس طرح ہر دور حکومت میں وزراء کی فوج کا گجرات سے تعلق رہا ہے گجرات کو اس لحاظ سے پاکستان کا نمبر ون ترقی یافتہ شہر ہونا چاہیے تھا جو کہ ایک خواب بن چکا ہے ، اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور لوٹ مارکرنے والے افراد سے آگاہ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ جن سیاستدانون نے گزشتہ 65سالوں میں ضلع گجرات کی عوام ، کارکنوں ، عہدیداروں ، ووٹروں کیلئے کچھ نہیں کیا آئندہ بھی وہ کچھ نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریٹرنگ آفیسر ز کے دفاتر میں میڈیا اور سیاستدانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
گجرات (جی پی آئی) ریٹرنگ آفیسر ز کے دفاتر میں میڈیا اور سیاستدانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، میڈیا اور سیاستدانوں کو دن بارہ بجے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے کہا جاتا ہے تا کہ اس سے قبل معمول کے مطابق دفتری کام مکمل کیا جا سکے ، میڈیا کے نمائندوں کو الیکشن کمیشن اور حکومت کی اجازت کے باوجود ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر سے الیکشن کے سلسلہ میں معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں ، اور نہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت ہے ، اس کے علاوہ ریٹرنگ آفیسر کھاریاں کے دفتر کے باہر گزشتہ روز دوپہر ایک بجے کے قریب درجنوں امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچے تو دفتری اہلکاروں کا کہنا تھا کہ آج ہاف ڈے ہے اور کاغذات نامزدگی آج دوپہر میں وصول نہیں کیے جا سکتے جس کی وجہ سے درجنوں امیدواروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، دریں اثناء الیکشن کمیشن آفس ضلع گجرات میں بھی بے پناہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے اور امیدواران اپنے ، تجویز کنندہ ، تائید کنندہ افراد کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے دھکے کھا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن کے دفاتر کے اہلکار بنا کچھ لیے تعاون کرنے کیلئے تیار نہیں ، سیاسی حلقوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع گجرات میں سیاست دانوں اور میڈیا کے نمائندوں کو جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اسے آزاد اور غیر جانبدرانہ الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ، لہٰذا ریٹرننگ آفیسرز کو قوائد و ضوابط کا پابند بنایا جائے تا کہ میڈیا کے ذریعے عوام تک معمولات آسانی سے پہنچ سکیں، انتہائی سخت قوائد و ضوابط کے باوجود الیکشن میں درجنوں امیدواران قانونی رائے لینے کیلئے اپنے اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت مکمل کر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں ، جبکہ ضلع گجرات میں ابھی تک پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے ختمی امیدوران کا اعلان نہیں کیا جا سکا ، جس کی وجہ سے نہ صرف امیدواروں بلکہ پارٹی ورکروں میں بھی شدید تنائو پایا جاتا ہے اور امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے بغیر ہی کاغذات نامزدگی جمع کروا کر کے انتخابی مہم شروع کر دی ہے ، پارٹی ٹکٹ ملے یا نہ ملے امیدواران میدان میں کود پڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ممبر تحصیل اسمبلی و سابق صدر پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات محمدحنیف حیدری نے کہا ہے کہ پیسوں والے بیوپاری عوام کو خریدنے کے لیے میدان میں نکل پڑھیں ہیں
گجرات (جی پی آئی)سابق ممبر تحصیل اسمبلی و سابق صدر پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات محمدحنیف حیدری نے کہا ہے کہ پیسوں والے بیوپاری عوام کو خریدنے کے لیے میدان میں نکل پڑھیں ہیں ، عوامی خدمت میں گنوا رہے ہیں اور برادری بھی کیش کرائیں گے ، ان کی چکنی چپڑی باتوں میں آنے کی بجائے پہلے اپنے علاقے کے حساب کتاب اور لوگوں کی رقوم جو ان کے ذمہ کئی سالوں سے ہیں واپس کریں وہ گزشتہ روز بسم اللہ چوک میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ لوگوں سے تعلق خدمات کی بناء پر بنائے اور ان میں اضافہ کیا ہے ، انشاء اللہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ میری قوت آپ لوگ ہیں ، اور میرے لیڈر چوہدری برادران ہیں جن کی خصوصی شفقت اور مہربانیوں سے آپ کی امیدوں پر پورا اترتا ہوں انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے احسانات سارے ضلع پر ہیں ، وہ ضلع کی آن بان اور شان ہیں ، الیکشن میں پرانے حاجی اور نئے حاجی صاحب کی ورتن یاد رکھیں پرانے حاجی صاحب نے خانہ کعبہ میں جھوٹا حلف اٹھایا اور جعلی ڈگری کی بناء پر ضلع گجرات کو بدنام کرایا ، جبکہ نئے حاجی صاحب سے علاقہ کے مکینوں کے واجبات کے متعلق ضرور پوچھیں انتہائی اکٹھ سے سابق ناظم کاشف رضا حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران نے یونیورسٹی آف گجرات بنا کر ضلع گجرات کے علاوہ گرد و نواح کے اضلاع کی عوام پر احسان کیا تا کہ نوجوان نسل تعلیم حاصل کر کے آگے بڑھ سکے ، مخالفین پانچ سال تک پرچے درج کرواتے رہے ، سستی روٹی اور جنگلہ بس کے ذریعے اربوں روپے ضائع کر دئیے اور عوامی فلاح و بہبود کے کوئی منصوبے شروع نہ کیے جا سکے ، ماہ سوائے لاہور کی تعمیر و ترقی پر میاں برادران نے اپنا ہاتھ دھرے رکھا ، انتخابی اکٹھ سے ڈاکٹر غلام مصطفی ، چوہدری مظفر ، محمد رشید گجر ، صفدر حسین ، سید سجاد حسین ، محمد یونس بٹ ، حاجی عطا محمد اور دیگر نے خطاب کیا ، ہدیہ نعت نصیر احمد بٹ نے پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بسنت انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں بسنت انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی ، تفصیلات کے مطابق رات گئے منچلوں نے گجرات شہر میں بسنت منائی اس موقع پر سر عام پتنگ اور ڈوریں سر عام فروخت کی جاتی رہیں ، جبکہ اونچے میوزک کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کا بھی سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، جبکہ شہر میں گشت کرنے والے پولیس ملازمین اور مقامی پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ، اور درجنوں افراد سے پیسے لیکر ان کو بسنت منانے کی اجازت دی گئی ، یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں ہلاکتوں کی وجہ سے بسنت پر پابندی عائد کر دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویزالٰہی نے این اے 105 گجرات سے چودھری احمد مختار کے مقابلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے این اے 105 گجرات سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری احمد مختار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دئیے ہیں جبکہ پی پی 110 سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار مونس الٰہی اور پی پی 111 سے میاں عمران مسعود نے بھی اپنے اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دئیے ہیں۔ حلقہ این اے 104 سے سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین الیکشن میں حصہ لیں گے انہوں نے بھی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروین عزیز نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا
گجرات(جی پی آئی)رہائشگاہ فیصل عزیز مرزا پر سابق کونسلر پروین عزیز نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں مہمان خصوصی والدہ میاں عمران مسعود، مسزچوہدری پرویز الہی،بیگم میاں عمران مسعود،مسزخالد،قمر عامر چوہدری ایم پی اے،سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری،سائرہ امتیاز سید،عذرا امجد رضوی،زاہدہ بی بی ،بلقیس وڑائچ، بیگم ریاض وڑائچ کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ILMکالج کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
گجرات(جی پی آئی )آئی ایل ایم کالج میںآئی ایل ایم کالج میں فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے طالبات کی جانب سے سیکنڈر اور فورتھ ائیر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ،تقریب کی صدارت وقاص اختر وائس پرنسپل نے کی، تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل آئی ایل ایم کالج سیالکوٹ سلیمان حیدر تھے، الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سلیمان حیدر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہمارا ادارہ اپنے طلباء و طالبات کی وجہ سے پہچانا جائے ،تقریب میں طالبات میں مختلف قسم کے ٹیبلو پیش کیے اور عارفانہ کلام بھی پیش کیا گیا، تقریب میں پروفیسر سیف الرحمن سیفی نے اپنا کلام پیش کیا، تقریب میں پرنسپل مفتی عبدالعزیز، عرفان اے ایوب ،مہمان خصوصی سلیمان حیدر، وائس پرنسپل وقاص اختر، پروفیسر سیف الرحمن سیفی، سید سلیمان حیدر، ریاض احمد چیمہ، حکیم اشرف و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی، تقریب کے اہتمام پر طالبات نے ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں :چوہدری محمد رزاق
گجرات( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما یونین کونسل چک سادہ چوہدری محمد رزاق آف علی پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان ملک کی بھاگ ڈور سنبھال کرملک کو تعمیر وترقی کی راہ پرڈال دیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں انشاء اللہ جیت تحریک انصاف کی ہو گی اور ملک کے عوام عمران خان کوو وٹ دیکر ملک کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہی شخصیت ہیں جو ملک سے کرپشن ، لا قانونیت کا خاتمہ کردیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کامیاب ہو کر عوام کے حقوق کا تحفظ کرئونگا :حاجی اورنگزیب بٹ
گجرات (جی پی آئی ) عوامی خدمت میری سیاست کا محور ہے شریف برادران ملکی بقاء کی ضمانت ہیں مسلم لیگ (ن) کو انتخابات میں کامیاب کر کے ملک کی سلامتی استحکام اور معاشی انقلاب کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے حلقہ قومی اسمبلی 105حاجی اورنگزیب بٹ نے گذشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ملک سے مہنگائی، بیروز گاری، کرپشن ، لاقانونیت، کے خاتمہ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر سکتی ہے اور ملک کو ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے جبکہ سابق حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے ملک میں غربت ، بد امنی کا راج رہا معشیت و تجارت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے اورنگزیب بٹ نے مزید کہا کہ NA-105سے کامیاب ہو کر عوام کے حقوق کا تحفظ کرونگا میری سیاسی و سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سماجی خدمت کا باب ہمیشہ کیلئے کھلا رہے گا غریبوں اور مستحق افراد کی خدمت کر کے روحانی سکون ملتا ہے مجھے اقتدار اور اختیارات کا قطعاً کوئی لالچ نہیں سیاسی میدان بھی صرف اور صرف عوامی خدمت کیلئے قدم رکھا ہے اورنگزیب بٹ نے مزید کہا کہ حلقہ NA-105کسی کی جاگیر نہیں یہاں کے عوام کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوئی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے انتخابات میں کامیاب ہو کر حلقہ این اے 105کی عوام کو ان کا کھویا ہوا مقام دلوائوں گا اور گجرات کو ایک مثالی ضلع بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات سے مسلم لیگ ن کاامیدوار ہی کامیاب ہو گا :چوہدری تنویر حسین
گجرات (جی پی آئی)سٹی صدر مسلم لیگ ن چوہدری تنویر حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ NA-105سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار فرزند گجرات حاجی اورنگزیب بٹ انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے مسلم لیگ ق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف تینوں بڑی پارٹیاں اب سوچنے پر مجبور ہیں کہ حاجی اورنگزیب بٹ کے مقابلہ میں کس کو کھڑا کیا جائے اور ابھی تک وہ کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں بیشک حاجی اورنگزیب بٹ کا براہ راست یہ پہلا الیکشن ہے لیکن اس سے پہلے وہ چوہدری احمد مختار کے تین الیکشن لڑچکے ہیں اور اب چوہدری احمد مختار کیلئے زیب بٹ کے مسلم لیگ ن میں آنے سے الیکشن لڑنا بہت مشکل ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ کبھی چوہدری پرویز الٰہی کا نام آرہا ہے اور کبھی چوہدری احمد مختار کا بہرحال حاجی اورنگزیب بٹ کے مقابل کوئی بھی آئے ان کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور وہ یہ الیکشن بڑی آسانی سے بھاری اکثریت سے جیت جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد فیصل میر نے NA107اور PP112سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
گجرات (جی پی آئی) قومی وطن پارٹی شیر پاوَ کیفیڈرل کونسل ممبر و چیف آرگنائزر پنجاب محمد فیصل میرنے PP- 112 قومی وطن پارٹی شیر پاوَ ،NA- 107 حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات حاصل کر لیے ہیں اور ٹکٹ کے لیے بھی چیئر مین آفتاب احمد خان شیرپائو کو درخواست دے دی ہے اس مو قعہ پر بیان دیتے ہو ئے محمد فیصل میر نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ بجلی اور گیس فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور صوبے کی صنعتی یونٹ مفلوج ہو کر رہ گئے ہیںمحمد فصیل میر نے کہا کہ قومی وطن پارٹی شیر پاوَ الیکشن میں کامیابی کے بعدعوام کی فلاح و بہبود تعلیم ، صحت، سوئی گیس ، بجلی اور دیگر شعبوں میںسماجی ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرے گی آفتا ب احمد خان شیر پائو کی پوزیشن مستحکم و مضبوط ہے قومی وطن پارٹی شیر پاوَ کے امیدوار اپنے حلقے میں مضبوط اور موزوں ترین ہوں گے پاکستان پیپلزپارٹی شیرپائونے ثابت کردیا ہے کہ وہ سماجی ترقی اور عوامی خدمت کے پروگرام کوعملی شکل دینے کا عزم او رصلاحیت رکھتی ہے۔ شیر پائو پارٹی عوامی خدمت کا مشن لے کر چلی ہے آفتاب احمد خان شیر پائو ملکی تحفظات، سلامتی و ترقی اور امن کی علامت ہیں ان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہو گا ہم پاکستان کے پسماندہ دیہی علاقوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے گی آفتا ب احمد خان شیر پائو نے بلا تفریق چاروں صوبوں میں بے لوث خدمت اور اجتماعی فلاح کی مثال قائم کی ہے پاکستان کی عوام کو آفتا ب احمد خان شیر پائوپرہمیشہ فخر رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم کیو ایم کے راہنما چوہدری محمد صفدر جمنا نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
گجرات(جی پی آئی)ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کر تا رہونگا خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا اورعوامی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی ہو گی ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 105 و پی پی 110 چوہدری محمد صفدر جمنانے گذشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عوام کی فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے گی خوشحال اور خوبصورت گجرات ان کا خواب ہے اس کو عملی جامع پہنانے کے لئے ٹھوس اور بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے ہمارے قائد الطاف حسین ملکی استحکام اور سلامتی کی علامت ہیں ان کی عوام دوست پالیسوں اور عملی تعمیر و ترقی کی بدولت ملک بھر میں ایم کیو ایم کاگراف بڑھ رہا ہے انتخابات میں ایم کیو ایم عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف ضلع گجرات بلکہ ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی کیونکہ یہی جماعت حقیقی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری احمد مختار کا فیاض حسین بٹ سے اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی)سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار بیوروچیف دن فیاض حسین بٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے روزنامہ دن و دن نیوز بیورو آفس آئے اس موقع پر ان کے ہمراہ سید عدیل حسین شاہ، غفور بٹ، زاہد سلیمی، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران مرزا محمد یوسف،عمران بٹ،عدنان خان ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر زکی بٹ کی والدہ کا ختم قل کل ہو گا
گجرات (جی پی آئی) معروف کارڈیالوجیسٹ ڈاکٹر زکی بٹ کی والدہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ، مرحومہ کو قبرستان بھٹیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں چوہدری احمد مختار ، چوہدری مبشر حسین ، میاں عمران مسعود ، میاں ہارون مسعود ، چوہدری ریاض احمد ، جاوید بٹ، سرجن ڈاکٹر محمد اکرام ، پیرزادہ امتیاز سید ، سرجن ڈاکٹر فاروق چوہدری ، سرجن ڈاکٹر عابد نذیر چوہدری ، ڈاکٹر محمد منیر احمد ، ڈاکٹر سعود افضل ، ڈاکٹر عرفان شیرازی ، ڈاکٹر ہمایوں برلاس ، ڈاکٹر سید طلعت اقبال ، ڈاکٹر عرفان اعجاز ، ڈاکٹر فرحان میر ، ڈاکٹر عبدالرحمان ، ڈاکٹر اسجد فاروق ، ڈاکٹر وسیم شہزاد ، ڈاکٹر نوید ظفر ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، ڈاکٹر نجیب اللہ شیخ ، ڈاکٹر زاہد ظہیر ، ڈاکٹر قمر زمان چوہدری ، ڈاکٹر عامر بھٹی ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، ڈاکٹر عباس گوندل ، ڈاکٹر صفدر اعوان ، ساجد بٹ ، ڈاکٹر امین گل ، ڈاکٹر امتیاز شیخ ، رفیق بٹ ، سجیل بٹ ، لطیف بٹ ، ڈاکٹر نوید ظفر ، ڈاکٹر نذیر احمد ، ڈاکٹر ملک سلیم سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کل بروز اتوار دن دس بجے جامع مسجد نور مدینہ محلہ مسلم آباد میں پڑھا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
گجرات (جی پی آئی)عام انتخابات کے سلسلہ میں ضلع گجرات میںدو سو سے زائد امیدواروںنے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سے وصول کر لئے جبکہ درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروا دئیے جن میں حلقہ این اے 105سے پیپلز پارٹی کے چوہدری احمد مختار، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری احمد سعید ، الحاج افضل گوندل پی ٹی آئی، چوہدری محمد صفدر ایم کیو ایم اور پی پی 110،پی پی 111سے میاں عمران مسعود،زاہد حسین سلیمی،ڈاکٹر طارق سلیم، پی پی 110سے مونس الٰہی، طاہر محمود وڑائچ، چوہدری شفاعت حسین حلقہ پی پی109،108سے محمد علی گجر،زبیر ٹانڈہ،نوید جنگل، وغیرہ شامل ہیں۔