پرویزالٰہی نے این اے 105 گجرات سے چودھری احمد مختار کے مقابلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

گجرات (ضیاء سید سے) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے این اے 105 گجرات سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری احمد مختار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دئیے ہیں۔

جبکہ پی پی 110 سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار مونس الٰہی اور پی پی 111 سے میاں عمران مسعود نے بھی اپنے اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دئیے ہیں۔ حلقہ این اے 104 سے سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین الیکشن میں حصہ لیں گے انہوں نے بھی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دئیے ہیں۔