گجرات میں بسنت انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی

گجرات (ضیاء سید سے) گجرات میں بسنت انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی ، تفصیلات کے مطابق رات گئے منچلوں نے گجرات شہر میں بسنت منائی اس موقع پر سر عام پتنگ اور ڈوریں سر عام فروخت کی جاتی رہیں۔

جبکہ اونچے میوزک کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کا بھی سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، جبکہ شہر میں گشت کرنے والے پولیس ملازمین اور مقامی پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ، اور درجنوں افراد سے پیسے لیکر ان کو بسنت منانے کی اجازت دی گئی ، یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں ہلاکتوں کی وجہ سے بسنت پر پابندی عائد کر دی تھی۔