جراثیم و بیماریاں عوام پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جی کیو ایم

Eid Milan Party

Eid Milan Party

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالم اسلام اور عوام پاکستان کو پر امن عیدالاضحی اور سنت ابراہیمی ؑ کی تقلید و پیروی میں قربانی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نواب آف جونا گڑھ ‘ ہزہائی نیس نواب جہانگیر خانجی‘ ولی عہد مرتضیٰ علی خانجی اور گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے جونا گڑھ ہا ¶س میں اے ڈی سی ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ عقیل خان کی میزبانی میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ‘ رینجرز ‘ پولیس کی مستعدی اور حکومتی اقدامات کے باعث اس بار عید الاضحی پر امن گزری ‘ نہ توجانور چھیننے کی وارداتیں ہوئیں ‘ نہ ڈکیتیوں اور قتل و غارت نے عوام کو خوف میں مبتلا کیا اور نہ ہی کھالوں کی جبری وصولی کے واقعات دیکھنے میں آئے جو یقینا مثبت تبدیلی کی علامت ہے جس کیلئے ہم فوج ‘ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جبکہ حکومت نے قربانی کی آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے قابل تعریف نہ سہی مگر پہلے سے بہتر اقدامات کئے جس کیلئے حکمران طبقہ کے بھی شکر گزار ہیں مگر موسم کے تقاضوں کے پیش نظر قربانی کے بعد حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ فوری طور پر شہر کی مکمل صفائی کرکے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے کیونکہ ایسا نہ کیا گیا تو شہر میں موذی وبائی امراض پھیل سکتے ہیں جبکہ شہریوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی صحت کے تحفظ کیلئے گندگی پھیلانے سے گریز کریں اور جس حد تک ممکن ہوسکے ذاتی ‘ اجتماعی اور عوامی سطح پر اپنے علاقوں کو زیادہ سے زیادہ صاف ستھرااور گلی و محلوں کو خشک رکھنے کی کوشش کریں۔