ضلع کورنگی میں بلدیاتی مسائل سے نجات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ ضلع کورنگی کے چپے چپے میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی مسائل سے نجات ،علاقائی ترقی اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے افسران و ملازمین علاقائی مسائل کے حل اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے فوری اقدامات کریں ،عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکر کو تمام زونز میں فعال بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات کو تیز کریں اور عوام کو ریلیف پہنچا ئیں ان خیالات کا اظہار ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل زون مرکز شکایات 1339کے دورے پر علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شاہ فیصل زون کے ایگزیگٹیوانجینئر اسلم پرویز ،ایڈمن آفیسر سلمان حیدر ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد، واٹر اینڈ سیوریج سمیت دیگر محکمے کے افسران بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے افسران کو ہدایت کی کہ روز مرہ بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے اس موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری،صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں اور عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلا یا جائے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ عوامی خدمت سے سرشار افسران اور عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے ہر علاقے کو ترقی اور عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلا کر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ممکن بنایا جائے گا۔