ضلع راجن پور کو غاصب جاگیرداروں ،وڈیروں ،اور ظالم سرداروں سے نجات دلانا میرا مشن ہے

راجن پور (حنیف بلوچ سے ) ضلع راجن پور کو غاصب جاگیرداروں ،وڈیروں ،اور ظالم سرداروں سے نجات دلانا میرا مشن ہے جس طرح یہ سردار تخت ِ لاہور سے ناکام واپس لوٹے ہیں یہاں کی عوام بھی انہیں یہاںسے بھگادین گے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 175راجن پور کے نامزد امیدوار خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ نے مٹھن کوٹ سے اپنی الیکشن کپمئن کے آغاز کے دوران کیا۔

تین برادریوں کے سربراہ کے اتحاد کااعلان سے مخالفین کے ہوش اڑا دئے ۔تفصیل کے مطابق خواجہ عامر کوریجہ نے این اے 175 پر ایم این اے کے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرانے کے فوراً بعد گھر سے شروعات کرتے ہوئے مٹھن کوٹ سے کمپئین کا آغاز کردیا اپنی رہائش گاہ سے پیدل چل کر مختلف برادریوں کے سر براہوں سے خود جاکر ملے اور انکو ووٹ دینے کا کہا عوامی سماجی حلقوں نے ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور انہیں یقین دہانی کرادی کہ وہ خواجہ غلام فرید کی اولاد کو مایوس نہیں کریں گے۔

پیر آف کوٹ مٹھن کا ہمارے پاس چل کر آنا بہت بڑی بات ہے خواجہ صاحب ہمیں اپنی رہائش گاہ سے بھی آڈر کر تے تو ہم انکے حکم کو پلکوں پر سجاتے ،پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ کے ساتھ انکے صاحبزادہ عزیر کوریجہ بھی کمپئین میں شریک تھے اس کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد انکے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔خواجہ شریف محمد عامر نے لاری اڈہ پر خطاب کے دوران کہا کہ جس طرح ضلع راجن پور کے سردار تخت ِ لاہور سے مایوس ہوکر لوٹے ہیں۔

انشاء اللہ الیکشن میں بھی یہاں کی غیور عاوم انہیں یکسر مسترد کردے گی سرداری نظام کا خاتمہ وڈیرہ شاہی کی موت اور جاگیردارانہ نظام کو انجام تک پہنچانے کے لئے میدان میں اتراہوں ضلع راجن پور کی عوام کو ان غاصب سرداروں سے چھٹکارہ دلا کر دم لونگا ۔اس موقع پر صحافیوں میں اے ڈی عامر ،محمد حسین گوپانگ ،حنیف بلوچ، جام محمد علی میرانی ،سید فرخ شاہ ،ودیگر بھی موجود تھے۔