پاک فائیٹر کرکٹ کلب راجن پور کا اجلاس مٹھن کوٹ میں جگن خان گوپانگ کی رہائش گاہ پر منعقد ہو ا

راجن پور (حنیف بلوچ سے ) پاک فائیٹر کر کٹ کلب راجن پور کا اجلاس مٹھن کوٹ میں جگن خان گوپانگ کی رہائش گاہ پر منعقد ہو ا جس کی صدارت رائو محمد اکبر عارف سابق ڈی سی اے کے صدر نے کی اجلا س کا آغاز تلاوت ِ کلام پاک سے شروع ہو ا۔

جس میں اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی جس میں کھلاڑیوں میں امتیاز انور کپتان، جگن خان عرف ارشد ، محمد کاشف ، ڈاکٹر لیاقت ،آفتاب احمد ،محمد عدنان،جمال ،حسنین و دیگر کھلاڑی شریک تھے ۔اجلاس میں ڈی سی او راجن پور سے ،مطالبہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم راجن پور کا نام تبدیل کر کے اصغر شہید رکھا جائے۔