مسلم لیگ (ن) کا ماہانہ اجلاس دو اپریل کو سٹی صدر رانا مختیار احمد کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جائے گا

راجن پور (حنیف بلوچ سے ) مسلم لیگ (ن) کا ماہانہ اجلاس دو اپریل کو سٹی صدر رانا مختیار احمد کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جائے گا جس میں الیکشن مہم کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار سٹی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ (ن) سید ذوالفقار شا ہ نے صحافیوں کو بتاتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جیت کے لئے لیگی کارکنان پر عظم ہیں اجلاس میں تمام کارکنان شریک ہونگے اور جو فیصلہ کمیٹی کرے گی اس پر متفقہ طور پر تمام کارکنان رضامند ہونگے۔