اضلاع کی خبریں 18.03.2013

قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایک روزہ تبلیغی و تنظیمی دورہ پرآج اسلام آبا دآئیں گے
اسلام آباد(جی پی آئی) قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایک روزہ تبلیغی و تنظیمی دورہ پرآج 19مارچ بروز منگل راولپنڈی اسلام آباد آ رہے ہیں۔پروگرام کے مطابق وہ آج دن2بجے DXNکے زیر اہتمام آرٹس سنٹر بالمقابل نواز شریف پارک راولپنڈی میں منعقدہ انٹرنیشنل سیمینار میں اسلام اور صحت کے عنوان پر خطاب کر یں گے۔ بعد نماز مغرب ملائشیا اور UAEسے آئے ہوئے مذہبی راہنمائوںکے وفو د اور ڈاکٹر صاحبان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ بعد نماز عشاء تحریک اویسیہ پاکستان ضلع راولپنڈی کے صدر مظہر قیوم اویسی کے عشائیہ سے خطاب اور تحریکی ذمہ داران سے تنظیمی امور کے حوالے سے منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کریں گے۔ راولپنڈی پہنچنے پرڈاکٹر طارق جمیل اور مظہر قیوم اویسی ساتھیوں سمیت ان کا استقبال کریں گے۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کے ہمراہ پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ،محمدیعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایڈیٹر ماہنامہ تاجدار یمن ، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی اور محمد محسن اویسی ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سبزہ زار میں کلثوم نواز لیڈیز پارک کا افتتاح کردیا
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر صوبے بھر میں خوبصورت پارک بنائے گئے ہیں۔ ان پارکوں میں جوگنگ ٹریک، جم، بچوں کے کھیلنے کی جگہیں،سولر لائٹس، کینٹین اور واکنگ ٹریک بنائے گئے ہیں۔خواتین کے لئے علیحدہ پارک بنائے گئے ہیں جہاں ان کے لئے بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔سبزہ زار کے علاقے میں 44کینال اراضی پر مشتمل کلثوم نواز لیڈیز پارک 3ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور یہ پارک علاقے کی خواتین کے لئے ایک تحفہ ہے۔وہ آج سبزہ زار کے علاقہ میں کلثوم نواز لیڈیز پارک کے افتتاح کے بعد وہاں موجودپارٹی کارکنوں، میڈیا کے نمائندوں اور خواتین سے گفتگو کررہے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد، ایم پی اے مہر اشتیاق احمد، ڈی جی پی ایچ اے، پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ خواتین و بچے بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں لاہور میں چھٹے لیڈیز پارک کا افتتاح کررہا ہوں۔ اس پارک پر سوادوکروڑ روپے لاگت آئی ہے اور یہاں خواتین کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پارک میں لیڈیز جم ، اوپن جم ، کینٹین، جوگنگ ٹریک، سولر لائٹس اور چلڈرن پلے ایریا بھی بنایاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بہترین پارک بنانے پر ڈی جی پی ایچ اے اور ان کے عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نگران سیٹ اپ کے لئے مرکز اور پنجاب میں بہترین اور دیانتدار شخصیات کے نام دیئے ہیں۔ پیپلزپارٹی ان ناموں پرخوا مخواہ معترض ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگران سیٹ اپ پر پارٹی میں مزید مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ جب پارک کے افتتاح کے لئے سبزہ زار پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔ خواتین اور بچوں نے شہباز شریف۔۔زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ نے پارک کا افتتاح کیا۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پی ایچ اے کے ملازمین میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے پارک کا دورہ بھی کیا اور تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) اور جے یو پی کا عام انتخابات میں تعاون پر اتفاق
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج ماڈل ٹائون میں جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر نائب صدر مولانا شاہ محمد اویس نورانی، چیئرمین سپریم کونسل پیر اعجاز احمد ہاشمی اور مرکزی جنرل سیکرٹری قاری زوار بہادر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے پاکستان نے انتخابات میں تعاون پر اتفاق کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی جس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز شریف اور زعیم حسین قادری جبکہ جے یو پی کی طرف سے پیر اعجاز احمد ہاشمی، قاری زوار بہادر اور ڈاکٹر جاوید اعوان شامل ہوں گے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسلم لیگ اور جے یو پی دونوں پاکستان بنانے والی جماعتیں ہیں اور وہ مل کر انتخابات میں لٹیروں اور بدعنوان عناصر کا راستہ روکیں گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پرمسلم لیگ (ن) اور جے یو پی کے درمیان ہم آہنگی اور انتخابی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو دہشت گردی، انتہاپسندی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور آئندہ عام انتخابات ملک کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔ یہ انتخابات پاکستان بنانے اور بچانے کیلئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ عوام عام انتخابات میں مخلص اور دیانتدار قیادت سامنے لائیں گے۔ ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز شریف، سردار ایاز صادق اور زعیم حسین قادری بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کی لوٹ مار اپنے انجام کو پہنچنے کو ہے، پنجاب سے تاریکی ختم ہو رہی ہے :سید ہ ماجدہ زیدی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ پنجاب سیدہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی لوٹ مار اپنے انجام کو پہنچنے کو ہے ،پنجاب سے تاریکی ختم ہورہی ہے اور عام انتخاب کے بعداجالا ہوجائے گا،پاکستان مسلم لیگ ق عام انتخاب میں کامیاب ہوکر چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ،ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ق کے دور میں ملک ترقی اور خوشحال کی راہ پر گامزن ہوجائے گا ،کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ پنجاب میں ناکام رہی یہ پورا صوبہ تباہ کرگئی ،ن لیگ خارجہ پالیسی ازسرنوتشکیل دینے کا اعلان کررہی ہے جو جماعت ایک صوبہ نہ چلاپائے وہ خارجہ پالیسی کیا بنائے گی ،ن لیگ پہلے اپنی جماعت کے متعلق تو پالیسی بنالے یہ جماعت روز لوٹوں کو نہ لینے کا اعلان کرتی ہے اورپھر لوٹوں کو شامل بھی کرلیتی ہے ابھی تک اس سے اپنی جماعت کی پالیسی نہیں بنی یہ دوسرے ممالک سے یہ تعلقات بنائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین لاہور کاہنگامی اجلاس صوصبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹائون میں منعقد ہوا
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین لاہور کاہنگامی اجلاس صوصبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹائون میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہورشیخ عمران علی،اور سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی نے کی۔اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال خصو صاََکراچی میں نامور ادیب، شاعر اور پروفیسرسید سبط جعفر زیدی کی شہادت پر اظہار افسوس اور حکومتی اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کی شدید مذمت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ملت تشیع کو نشانہ بنانیوالے دراصل پاکستان کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ملت جعفریہ آج ایک شفیق استاداور نامور ادیب سے محروم ہوئے۔مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ منائی گی۔علامہ اسدی کا کہنا ہے کہ 18مارچ کا دن پاکستانی قوم پر بھاری ثابت ہوا۔آج کے دن ہی میں پشاور میں عدل وانصاف کے علمبردار وں کو نشانہ بنایا گیا تو وہیں کراچی میں علم کے نورسے جہالت کے اندھیروں میں روشنی پھیلا نے والے ایک نیک اور پاکستان کے قیمتی اثاثے کو ٹارگٹ کر کے تکفیری گروہوں نے ثابت کیا کہ ہمارا تعلیمات اسلامی سے کوئی تعلق نہیں۔علامہ اسدی نے اپنے خطاب میں نامور اورشجاع ،بہادر پاکستانی سپوت ایم ایم عالم کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔اور ان کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔آخر میں کراچی اور پشاور میں ہونے والے واقعات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔لہذا عوام کوہی یہ حق دیا جائے کہ لوگ خود ہی اپنی حفاظت کریں۔ حکومت کالعدم تکفیری گروہ کوجب تک انصاف کے کہٹرے میں نہیں لائیں گے اسطرح کے واقعات روکناناممکن ہے۔سیکڑوں شیعان علی کے قاتلوں کو اب بھی حکومتوں کے آشیر باد حاصل ہے۔پنجاب میں بھی یہ گروہ سرگرم ہوچکے ہیں۔لاہور کے درودیوار پر فرقہ وارنہ چاکینگ اور پنجاب حکومت کی خاموشی اس باتکی غمازی ہے کہ پنجاب میں بھی فرقہ وارنہ طبل جنگ بجنا شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کی جوڈیشنل کمپلیکس پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے جوڈیشل کمپلیکس پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہےـ وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ انتہا پسندی نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں اورانتہا پسندوں سے نمٹنے کے لئے قومی اتفاق رائے سے اجتماعی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگیـانہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیںـدریں اثناء وزیراعلی پنجاب نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ خداوندتعالی حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کوا پنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائےـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسداد ڈینگی کا ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، محکمے اور ضلعی انتظامیہ الرٹ رہیں: وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں انسداد ڈینگی مہم کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈینگی کے لاروے کے خاتمے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں پر تمام ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ ڈینگی لاروے کے خاتمے کیلئے تمام ضروری ادویات اور کیمیکل منگوا لئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کی تھرڈ پارٹی سے مانیٹرنگ کرائی جائے اور اس مقصد کیلئے موثر ادارہ جاتی میکینزم بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا ادارہ جاتی میکینزم بنانے کیلئے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈاکٹر وسیم شامل ہیں۔وہ آج ماڈل ٹائون میں انسداد ڈینگی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع لرحمن، معاونین خصوصی خواجہ سلمان رفیق، زعیم حسین قادری، مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف،خواجہ احمد حسان، اراکین پنجاب اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی کی ممکنہ وباء کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ انسانی زندگیوں کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم پنجاب بھر میں مؤثر طریقے سے چلائی جائے اور متعلقہ عملے کیلئے ریفریشر کورسز کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئوٹ ڈور اور ان ڈور سرویلنس کا کام یونین کونسل کی سطح پر ہونا چاہیئے اور جہاں بھی لاروے کی نشاندہی ہو اسے فوری طور پر مکینیکل طریقے سے تلف کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی کو نصاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور امتحانات میں ڈینگی سے متعلق ایک سوال لازمی کردیا گیا ہے تاکہ بچوں میں ڈینگی کے مرض کے بارے میں آگاہی پیدا ہو۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ ڈینگی کی مستقل روک تھام اور سائنسی بنیادوں پر کام کرنے کے حوالے سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا کردارڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا اس ادارے کو جدید خطوط پر چلانے کے لئے پنجاب حکومت کی مرتب کردہ سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور اس ضمن میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پنجاب حکومت کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں، ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے جبکہ پارکوں اور کھلے مقامات پر پڑا ملبہ فوری اٹھایا جائے۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ برس 41 ہزار رضاکار بھرتی کئے گئے تھے ان رضاکاروں کو انسداد ڈینگی مہم میں دوبارہ متحرک کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم کے انتظامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور معاشرے کے تمام طبقات کو مہم میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے ایکشن پلان پر ہر محکمہ مکمل عملدرآمد یقینی بنائے اور ڈویژنل کمشنرز اور اضلاع کے ڈی سی اوز انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا ہفتے میں دو بار جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ انٹامالوجسٹس کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے اور اس ضمن میں مؤثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے5 سال” لوٹ مار کی سیل” لگائی رکھی۔مسز ملک
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے5 سال” لوٹ مار کی سیل” لگائی رکھی۔عوام کی کھال اتارنے والے اب کس منہ سے عوام کا سامنا کرینگے۔ ”زرداری ٹولے” نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام کا خون تک چوس لیا ہے۔عوام کے مسائل کا حل صرف(ن) لیگ کے پاس ہے۔مسلم لیگ(ن) نے کبھی اصولوںپر کوئی سودے بازی نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ عوام آج نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے اور آج ملک کی عوام قائد پاکستان نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ادوار میں جتنی کرپشن ہوئی اسکی کوئی مثال نہیں ملتی’ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نہیں بلکہ سودے بازی،مہنگائی اور کرپشن کے 5سال مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈقائم کیاہے ۔ مسز ملک نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں مست عوام کی خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ”زرداری ٹولے” نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام کا خون تک چوس لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے کرپشن کی بھینٹ چڑھ کر تباہ و برباد ہو چکے ہیں اور ملک سے کرپشن کا علاج بہت ضروری ہے ۔ موجودہ نااہل حکمرانوں نے عوام کا ہی جینا محال کردیا ‘ کیونکہ (ن) لیگ نے عوام کو کبھی مایوس نہ کیا۔ آئندہ دور (ن) لیگ کا ہو گا کیونکہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے ۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)اقتدار میں آ کر ملک کی تقدیر بدل دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ اوورسیز پاکستانیوں کی مقبول ترین جماعت ہے’ نوازشریف امید کی روشن کرن ہیں:جاوید ملک
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انٹرنیشنل چیپٹر کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز دبئی میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے منشور’ آئندہ الیکشن اور پاکستان ڈے کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نوازشریف کے مشیر خارجہ اور سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک’ صدر مڈل ایسٹ چوہدری نورالحسن تنویر’ نائب صدر غلام مصطفی مغل’ نائب صدر چوہدری شفیق’ یو اے ای کے صدر چوہدری الطاف’ دبئی کے صدر عبدالوحید پال اور شارجہ عجمان اور دیگر ریاستوں کے اہم عہدے دار شریک تھے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ملک نے پارٹی منشور کے حوالے سے تمام حاضرین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز بزنس اینڈ پروفیشنل فورم کو پارٹی منشور کا حصہ بنا کر نوازشریف نے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں بلکہ اس امر سے انہوں نے دیار غیر میں مقیم کروڑوں پاکستانیوں کو ایک موزوں پلیٹ فارم بھی مہیا کیا ہے جس کے ذریعے نہ صرف پارٹی امور بلکہ ملکی امور میں بھی ایک کردار دیا ہے۔ حاضرین مجلس نے اس بات پر نوازشریف کی دانشمندانہ قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ جاوید ملک نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نوازشریف کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ چوہدری نورالحسن تنویر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک منظم اور باصلاحیت جماعت کی صورت میں پاکستان کو درپیش تمام مسائل کو احسن طریقے سے حل کرے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔اجلاس میں پاکستان ڈے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور 23 مارچ کو پروقار طور پر منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام پرویزمشرف کی وطن واپسی فقید المثال استقبال کریگی۔آسیہ اسحاق
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحا ق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ان کی آمد پر کراچی کے عوام ان کا پر تباک اور فقید المثال استقبال کریگی۔وہ یوتھ ونگ کے صدر اقبال عابدی کی قیادت میںحید آباد سے آئے ہوئے پارٹی وفد سے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ سیکرٹریٹ میں گفتگو کررہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے اعلان سے چور اور لُٹیرے سیاستدانوں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے اور وہ مختلف حیلوں بہانوں سے جنرل پرویز مشرف کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم وہ یہ بھول رہے ہے کہ جنرل پرویزمشرف ایک نڈر اور بہادر سپاہ سالار ہے جو ان دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہونگے۔ انہو ں نے کہا کہ پرویزمشرف کی منزل اقتدار نہیں بلکہ پاکستان اور اس کے عوام ہیں جس کیلئے وہ کوئی بھی قیمت چکانے کو تیا رہے ۔پرویزمشرف کا نعرہ پہلے بھی ”سب سے پہلے پاکستان” اور آج بھی اس کا نعرہ” سب سے پہلے پاکستان ”ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن عام انتخاب میں کامیاب ہو کر خارجہ پالیسی ازسر نوتشکیل دے گی:اللہ رکھا
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اللہ رکھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عام انتخاب میں کامیاب ہو کر خارجہ پالیسی ازسر نوتشکیل دے گی،یوسی45میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی اس حیثیت کی روشنی میں ملکی سلامتی اور مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے خارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دیں گے۔ نئی پالیسی وضع کرنے کے لیے ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وضع کردہ اصولوں سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنے آزمودہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔اپنی آزادی اور سلامتی کے تحفظ اور جغرافیائی وحدت کو برقرار رکھنے کے لیے دنیا بھر کے تمام ممالک بالخصوص یورپی یونین، ای سی او، سارک،جی سی سی آسیان اور ایس سی او کے ساتھ دوستی اور گہرے اقتصادی تعلقات قائم کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت توانائی بحران پانچ سال میں نہ حل کر سکی، افسوسناک ہے :انجم بٹ
لاہور (جی پی آئی)آل پاکستان تاجر اتحاد کے مرکزی صدر اور معروف تاجر رہنما خواجہ تعریف گلشن اور انجم بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت توانائی کا بحران سب سے سنگین مسئلہ ہے جس کو وفاقی حکومت کو مستقل بنیادوں پر حل کر نا چاہیے تھا مگر کرپشن کے نئے باب رقم کر تی وفاقی حکومت نے پانچ سالوں میں ایک بھی توانائی بحران کو حل کر نے کے لئے اچھا اقدام نہیں کیا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے جسکی وجہ سے بیرونی سرمایا کاری تو متا ثر ہو ئی ہی ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر کام کر نے والے مزدوروں کے گھروں کی چولہے بھی ٹھنڈئے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شر یف اور شہباز شر یف نے عوام کی فلاح اور ترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں اور براراست عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے جسکے ثمرات عوام کو ملے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ( ن) جیسے لیڈر وفاق میں ہوتے تو یہ دن نہ دیکھنے پڑ تے بلکہ توانائی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاتا خادم اعلیٰ پنجاب نے جو بھی عوام کے ساتھ وعدے کئے تھے وہ پورے ہوئے ہیں اور مختلف سکیموں کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکر دگی کو پوری دُنیا تسلیم کر تی ہے اور عوام کے لئے خدمات پر خادم اعلیٰ پنجاب کو مانتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان مسلم لیگ ( ن) عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے عوام کو اندھیروں سے چھٹکاری دلوائینگے بلکہ صنعت کی ترقی کے لئے بھی مو ثر اقدامات کر ینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی تاجر تنظیموں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ( ن) کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تاجر تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام نے مسلم لیگ ( ن) کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت پر ہونے والے تمام وار کا ہم نے مقابلہ کیا :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ایک بیان میںکہا ہے جمہوریت پر ہونے والے تمام وار کا ہم نے مقابلہ کیا اور آئندہ بھی جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پاکستان کا مستقبل مضبوطی نظام سے وابستہ ہے ،جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں ،ملک میں کوئی ایسی جماعت نہیں جس نے جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی جتنی قربانیاں دی ہوں ،جمہوریت کے ذریعہ ہی پاکستان کے مسائل حل ہوں گے اور اس نظام سے ملک ترقی کرے گا،جو لوگ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے وہ ملک کی ترقی نہیں چاہتے ،جمہوری لوگ ہی ملک کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کا ایم ایم عالم کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ـ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب کا ریذیڈنٹ ایڈیٹر روز نامہ نوائے وقت راولپنڈی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ریذیڈنٹ ایڈیٹر روز نامہ نوائے وقت راولپنڈی جاوید صدیق کے چھوٹے بھائی محمد کریم عباسی کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ـ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبرسے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر کاری سطح پر ٹرک اسٹینڈ کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ضلعی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ئے : چوہدری ارشد
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان ٹر ک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین چوہدری ارشد ،وائس چیئر مین ،صدر حاجی عبدالمجیدخان ،سینئر نائب صدر لالہ یاسر نصیر ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمتین شیخ نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو سر کاری سطح پر ٹرک اسٹینڈ کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ضلعی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ئے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ لاہور میں جگہ جگہ پرائیویٹ ٹر ک اسٹینڈئوں کے قیام سے گڈز ٹرانسپورٹرز کو شدید نقصان ہو رہا ہے اور کئی ٹرک اسٹینڈ قائم ہو نے سے پہلے ہی بند ہو گئے ہیں مگر گڈز ٹرانسپورٹرز کو پرائیویٹ ٹرک اسٹینڈ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ضلعی حکومت لاہور میں ٹر ک اسٹینڈ کو جلد فراہم کر نے کے لئے فورہ طور پر اقدامات کئے جائیں مگر پرائیویٹ ٹرمنل مافیا کو ٹرک اڈئوں کو منتقل کر نے کی سازش کر نے والوں کو فوری طورپر بے نقاب کیا جائے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے ٹرک اڈئوں کو سرکاری سطح پر قیام کے لئے سخت ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز معشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل نہیں کر رہی جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے، الیکشن میں بھرپور قوت سے حصہ لیں گے، چودھری شجاعت حسین
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے سابق وفاقی وزیر انور علی چیمہ کو این اے 67 سے پاکستان مسلم لیگ کا پہلا ٹکٹ دے کر پارٹی ٹکٹ دینے کا آغاز کر دیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے سینئر رہنما و پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی ، میاں منیر ، طارق عزیز بھی موجود تھے۔چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا آغاز کر دیا ہے ۔ جنرل الیکشن میں ہم پوری قوت کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ چاروں صوبوںسے الیکشن میں حصہ لے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جن امیدواروں نے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں ان پر اسلام آباد میں مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر ورغلایا نہیں جا سکتا: خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر ورغلایا نہیں جا سکتا،مسلم لیگ ن نے کئی عشرے قبل غلام حیدر وائیں جیسے درویش منش انسان کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بن کر تبدیلی کی بنیا دڈال دی تھی، خادم پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں شعبہء تعلیم پر بھاری سرما یہ کاری کی ہے،دانش سکولوں پر تنقید کرنے والے غریبوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے کیمپ نمبر 4 میں نو تعمیر شدہ گلیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ لگا کر اور نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر انہیں گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میںکامیاب نہیں ہو سکتے عوام جانتے ہیںکہ جن کے اپنے بچے یہودیوں کے پاس پل رہے ہیں وہ پاکستانی بچوںکے مستقبل کی جنگ کیسے لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کئی عشرے قبل غلام حیدر وائیں جیسے درویش منش انسان کو ملک کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنا کر تبدیلی کی داغ بیل ڈال دی تھی،تحریک انصاف جس نے آج تک کو ئی یونین کو نسل بھی نہیں چلائی پنجاب حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں لیپ ٹاپ،دانش سکول اور دیگر منصوبوں پر تنقید کرکے میرٹ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہے لیکن عوام یہودیوں کے ایجنٹوں کو الیکشن میں بری طرح مسترد کرکے ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے،اس موقع پر نعیم انصاری،سردار عمران،اکرم سلہریا،مرزا محمد طارق،سردار عبدالحفیظ،عبدالمجید،جاوید انصاری،اقبال انصاری،چاچا انور مغل،حافظ محمد جعفر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر کر رہی ہوں:شاہین اشفاق
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر کر رہی ہوں او پانچ سال کے عرصہ میں بطور ممبر قومی اسمبلی گوجرانوالہ سمیت مختلف علاقہ جات میں پارٹی قائدین کی سرپرستی و نگرانی میںکروڑں روپے کی ڈویلپمنٹ کروانے سمیت متعدد میگاپراجیکٹس کو مکمل کروااور گوجرانوالہ میں غریب عوام کواورخصوصاٰ خواتین کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے دو بڑئے منصوبہ جات جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹرز ہسپتال میںسنٹرل میڈیکل گیسز سپلائی سسٹم سنٹر اورگوجرانوالہ میں 50 بیڈز پر مشتمل خواتین کا علیحدہ پہلا سرکاری میٹرنٹی ہسپتال بنایا ہے جو کہ گوجرانوالہ کی خواتین کے لئے ایک ایک بہت بڑا تحفہ ہے اور سنٹرل میڈیکل گیسز سپلائی سسٹم سنٹر سے روزانہ سینکڑوں مریض اور خصوصاٰآپریشن تھیٹر سمیت ایمرجنسی مریض فوری مستفید ہونگے اور اب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹرز ہسپتال میں کسی بھی میڈیکل گیس کی فراہمی کے لئے سلنڈر سسٹم ختم ہوگا اور ہر مریض کو اس کے بیڈ پر ہی سویچ سسٹم کی طرح میڈیکل گیسز ملیں گی جس سے کئی قیمتی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی اور میٹرنٹی ہسپتال میں بھی خواتین کو فوری ہر طرح کی سولیات ملیں گی ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی صدر و سابق ایم این ائے شاہین اشفاق نے مسلم لیگی خواتین کے ہمراہ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹائون گوجر انوالہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی صدر و سابق ایم این ائے شاہین اشفاق نے کہا کہ جب میں ممبر قومی اسمبلی بنی تواس کے بعداس وقت کے ای ڈی او ہیلتھ موجودہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور موجودہ ڈی ایچ او ڈاکٹر ماہ جبیں نے ان سے التماس کی کہ وہ محکمہ صحت کے دو بڑے منصوبہ جات کے لئے ہماری مدد کرکے انہیں شروع کروادیں جس کاشہریوں اور محکمہ پر آپ کا بڑا احسان اور یہ تاریخی کام ہوگا انہوں نے بتایا کہ شہر کے اہم ترین کاروباری اور بڑئے مرکزسیٹلائیٹ ٹاؤن میں واقع محکمہ صحت کی ڈسپنسری کی جگہ جس پر چند سیاسی شخصیات نے قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے وہاں پر خواتین کے لئے علیحدہ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال بنوایا جائے اوردوسرا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹرز ہسپتال میںسنٹرل میڈیکل گیسز سپلائی سسٹم کا منصوبہ اگر شروع ہوجائے تو یہ بہت بڑئے اور تاریخی منصوبہ جات ہونگے ۔پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی صدر و سابق ایم این ائے شاہین اشفاق نے کہا کہ میں نے ان دونوںمنصوبہ جات کے لئے ورکنگ شروع کردی اور یہ دونوں منصوبہ جات میرئے ترقیاتی بجٹ سے بھی بڑئے تھے جس پر میں نے ان منصوبہ جات کو اپنا ٹارگٹ بناتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بڑی جدوجہد اور سیاسی ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے ان دونوں بڑئے منصوبہ جات کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ لے کر فنڈز جاری کروائے اور ان منصوبہ جات کو شروع کروانے تک انہیں بیشمار مشکلات کا سامنا اور سرکاری دفاتر کے لاہور ،اسلام آباد میںچکر لگانے پڑئے۔اور آج اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں ان منصوبہ جات کو مکمل کر کے اپنے شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے میںسرخرو ہوچکی ہوں پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی صدر و سابق ایم این ائے شاہین اشفاق نے مسلم لیگی خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹائون گوجر انوالہ کی تعمیر بہت بڑا منصوبہ اور گوجرانوالہ کے شہریوں کے لئے بہترین صحت کیلئے سہولیات کی فراہمی میں ایک نیا اضافہ ہے اس کی تکمیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سے میٹر نٹی کیسز کا بوجھ کم کرنے میں بہتر ممدومعاون ثابت ہو گا ا اس منصوبہ کی تکمیل سے گوجرانوالہ شہریوں خصوصاً خواتین کو صحت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی ہسپتال ھذا کو بہت جلد فعال کر دیاجائے گا او ریہاں پر شہریوں کو زچہ بچہ’ آئو ڈور’ آپریشن تھیٹر ‘ لیبرز ‘ ایمر جنسی وارڈ ‘ بلڈ بنک’ ایسکرے اور مریضوں کے لئے50 بیڈز پر مشتمل سہولیات میسر آئیں گی اس منصوبے پر مجموعی طورپر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئی او ر دو سال کے قلیل عرصہ میں
عمارت پایہ تکمیل کوپہنچی۔ یہاںپر ای پی آئی سنٹر ‘ میونسپل ڈسپنسری ‘یونانی ڈسپنسری کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گے او ریہ ہسپتال 50 بیڈزپر مشتمل ہو گا او راہل علاقہ کے لئے یہ ہسپتال بہت مفید ثابت ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا کر ملک کوسالوں پیچھے دھکیل دیا ہے : چوہدری حامد ناصر چٹھہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) پیپلز پارٹی کی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا کر ملک کوسالوں پیچھے دھکیل دیا ہے ملک کے تمام ادارے ریلوے ، اسٹیل مِلز، واپڈا ، پی آئی اے ، آئل اینڈ گیس ان پانچ سالوں میں جتنے مقروض ہوئے گذشتہ ساٹھ سالوں میں اتنا قرضہ ان پر نہیں تھا ملکی کرنسی کی قدروقیمت میں 40%کمی واقع ہوئی ہے غریب عوام کی قوت خرید 50%کم ہو گئی ان خیالات کا اظہار چیئرمین مسلم لیگ ہم خیال پاکستان چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے وزیرآباد شہر میں الیکشن 2013ء کے لئے ملک رینٹ اے کا ر پر ایک جلسہ خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان میں لوگ اپنی روزی روٹی کو ترس رہے ہیں لا قانونیت کا راج رہا ہے امن و امان تباہ ہو کر رہ گیا ہے لوگ محفوظ طریقہ سے دوسرے شہر سفر نہیں کر سکتے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا گیا ہے ان تمام چیزوں سے نجات کے لئے قوم کو چاہیئے کہ وہ مسلم لیگ کے اتحاد کی لیڈ ر شپ کو موقع دیں کہ وہ انہیں اِن مجرموں سے نجات دلائے مسلم لیگ کا یہ اتحاد انشاء اللہ چاروں صوبوںمیں پیپلز پارٹی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گااور پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کو شکست دے گا۔ اس مو قع پر محمد آ صف کلیر،محمد اعظم ہیرا،را جہ اشتیا ق اللہ خا ں،سید وقا ر حسین،میا ں محمد یعقو ب،محمد خا لد مغل،چو ہدری محمد یو نس،ملک شہبا ز،شبیر جو نیجو اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔علا وہ ازیں چیئر مین مسلم لیگ ہم خیا ل حا مد نا صر چٹھہ نے چو ہدری محمد ریا ض صدر انجمن آ ڑھتیا ں غلہ منڈی اور میا ں انعا م اللہ ایڈ ووکیٹ کے ہمرا ہ مختلف مقا ما ت پر پا رٹی کا رکنا ن کی کا رنر میٹنگز سے بھی خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملتان میں انٹر نیشنل غزالی زماں کانفرنس
کراچی (جی پی آئی) علامہ سید احمد سعید کاظمی ملت اسلامیہ کاوہ عظیم نام ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے رہنمائی کا انسائیکلوپیڈیاہے آپ علم وعمل کے پیش امام تھے،عجزوانکساری اور ملنساری حضرت کاظمی کے مزاج کا عظیم وصف تھا۔برصغیر پاک وہند کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام کی دینی اور ملی خدمات درحقیقت آپ کے عظیم فیض کاحصہ ہے اِسی لیے آپ کو رازی دوراں اور غزالی زماں کے عظیم خطاب سے نوازاگیا۔اِن خیالات کا اظہا ر علماء کرام ،مشائخ عظام،وکلاء رہنماؤں،صحافیوں،ماہرین تعلیم و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے دانشوروںنے ملتان میں منعقدہونے والی (انٹر نیشنل غزالی زماں کانفرنس )میں اپنے خطابات کے دوران کیا۔یہ کانفرنس حضرت غزالی زماں سیداحمد سعید کاظمی کے 100سالہ جشن ولادت کے موقع پرمنعقد کی گئی ۔جس میں غازی سید محمدہاشمی میاں(انڈیا)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی ،سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ،رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن ، سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹر ی جنرل وسابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب،انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجدالرحمن ،علامہ رسول بخش سعیدی (انگلینڈ) پروفیسر عبدالرحمن بخاری،جسٹس (ر)نذیر احمد غازی ،پروفیسر محمد اسحا ق قریشی ،ڈاکٹر سید راشد سعید(انگلینڈ)قاری محمد جمشید سعیدی(انگلینڈ)علامہ سید ارشد سعید کاظمی ودیگر مقررین نے حضرت غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی کی دینی ،سیاسی ،سماجی اور تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت غزالی زماں تحریک پاکستان،تحریک ختم نبوت وتحریک نظام مصطفی ۖمیں آپ نے کلیدی کردار ادا کیا۔جماعت اہل سنت ،جمعیت علماء پاکستان،دعوت اسلامی وتنظیم مدارس کی تشکیل کا سہرابھی آپ کے سر ہے ۔آپ نے انجمن طلباء اسلام کے قیام سے لے کر زندگی کے آخری لمحات تک
عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اس بے لوث قافلے کی مکمل سرپرستی کی، دین اسلام کے خلاف لکھی جانیوالی تحریروں کا بھی بھر پور اور مؤثر جواب دیا۔آپ نے عصرہ شبیری کو اپنی زندگی کااعلیٰ اُصول بنایا۔اعلیٰ اخلا ق کی حامی شخصیت علامہ کاظمی کو تمام مکاتب فکر کے بڑے رہنماہمیشہ احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آپ کی علمی صلاحیتوں کااعتراف آج بھی عرب وعجم میں بدرجہ اتم موجود ہیں ۔آج بھی اُن کی فکر کو عام کرکے جملہ مسائل سے چھٹکاراحاصل کیاجاسکتا ہے پاکستان کواستحکام کی راہ دی جاسکتی ہے ۔فرقہ واریت کی مصیبت سے بچا جاسکتاہے ،احترام انسانیت اور اکرام مسلم کے اُصولوںکی پاسداری کی جاسکتی ہے ،پاکستان کی سیاست ،معیشت اور اقتصادیت کو استحکام دیا جاسکتا ہے اور دین اسلام کے پرچم کو پوری دنیا میں سر بلند کیا جاسکتا ہے ۔آپ علماء کے استاد ،مشائخ کے پیشواں ،روحانیت اور خدمت کے پیش امام تھے ۔1973ء کے آئین میں اسلامی شکم کو آئین کا حصہ بنانے کیلئے علامہ سید احمد سعید کاظمی نے پارلیمنٹرین کی رہنمائی کااعزاز حاصل کیا ۔وطن عزیز پاکستان کی محبت آپ کی روح میں موجو د تھی ۔علامہ کاظمی جہان پاکستان نفاذنظام مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،ترقی واستحکام اور اقوام عالم میں عظیم مقام کیلئے کوشاں رہے ۔وہاں حکمرانوں کی نفاذِ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے انحراف کی پالیسیوں ،عیاشیوں ،کوتاں اندیشیوں کو عمر بھر کُڑتے رہے۔