تحریک تحفط پاکستان کو انتخابی نشان میزائل الاٹ کر دیا گیا

تحریک تحفط پاکستان کو انتخابی نشان میزائل الاٹ کر دیا گیا اس موقعہ پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میںملک کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک نئے عزم سے عوام کے پاس جا رہے ہیں۔

جبکہ پیپلزپارٹی کانعرہ روٹی ،کپڑااورمکان انکے بانی ذوالفقار علی بھٹوکے ساتھ دفن ہوگیا تھا۔ اس بارعام انتخابات میں عوام قبورنہیں بلکہ قران اور خطبہ حجتہ الوداع کے منشورکی بنیاد پرووٹ دیں گے۔

کیونکہ تحریک تحفظ پاکستان کامنشورعوام کے زخموں کامرہم بنے گا۔ ایٹمی پاکستان میں اندھیرے اورانگارے زرداری لیگ کی حکومت کے ساتھ آئے اوران کے ساتھ ہی رخصت ہوں گے جہاں حکمرانوں کافوکس کرپشن پرہووہاں قومی معیشت کس طرح زندہ رہ سکتی ہے۔