اضلاع کی خبریں 23.02.2013

خونی میٹروبس کا ناکام منصوبہ معصوم بچے کچلنے لگا ، سینیٹر کامل علی آغا

لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے میٹروبس کے نیچے آکر جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خونی میٹروبس ہزاروں خاندانوں کو مالی اعتبار سے تباہ و برباد کرنے کے بعد اب ہمارے معصوم بچوں کو کچل رہی ہے۔پہلے دن ہی کہہ دیا تھا”گھپلا بس” کا ناقص اور ناکام منصوبہ صرف لوٹ مار کے لیے شروع کیا گیا۔سینیٹر کامل علی آغا نے ڈاکٹرز کی طرف سے بچے کی لاش ورثا کے حوالے کرنے سے انکار پر بھی اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور بے حسی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔پنجاب حکومت کے کہنے پر ڈاکٹروں نے ورثا کو بچے کی لاش دینے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو ابتدا ہے نہ جانے یہ گھپلا بس مزید کیاکیا گل کھلائے گی اور کتنی زندگیوں کے چراغ بجھائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس پراجیکٹ شفافیت کی منہ بولتی تصویر ہے، کوئی مائی کا لعل انگلی نہیں اٹھا سکتا : شہباز شریف
لاہور (جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے میٹرو بس کے عظیم الشان منصوبے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چند روز میں میٹرو بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں مسافروں کے میٹرو بسوں کے ذریعے سفر سے نام نہاد ناقدین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہا۔ تنقید کرنے والے اپنے دور میں کی جانے والی لوٹ مار اور نااہلی چھپانا چاہتے ہیں۔ میٹرو بس پراجیکٹ شفافیت کی منہ بولتی تصویر اور گڈگورننس کی شاندار مثال ہے، کوئی مائی کا لعل ہمارے اس منصوبے پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔وہ آج ماڈل ٹائون میں میٹرو بس سسٹم کے آپریشنل امور سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سینیٹر پرویز رشید، معاون خصوصی زعیم حسین قادری، ایم این اے حمزہ شہباز شریف، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، اراکین اسمبلی مہر اشتیاق احمد، حافظ میاں محمد نعمان، رمضان صدیق بھٹی، ایم ڈی پنجاب میٹرو بس اتھارٹی، سیکرٹری داخلہ، قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعلی کو میٹرو بس سسٹم کے آپریشنل امو رکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کو شبانہ روز محنت کرکے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ ٹھیکیداروں، مزدوروںاور سرکاری اداروں نے دن رات کام کرکے تاریخ رقم کی ہے اور 11 ماہ کی مدت میں ایک ناممکن کام کو ممکن بنایا ہے۔نیت نیک ہو تو اللہ تعالی عوامی خدمت کا موقع دیتا ہے، میٹرو بس چلتے ہی مخالفین کے منہ بند ہو گئے ہیں۔ میٹرو بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے جو کہ اس عظیم الشان منصوبے کی عوامی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ میٹرو بس سسٹم کیلئے مزید بسیں ترکی سے منگوائی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر میٹرو بسوں کے ذریعے سفر کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سسٹم نے آرام دہ اور جدید سفری کلچر متعارف کرایا ہے۔ مثر آگاہی مہم کے باعث مسافر نظم و ضبط کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مسافروں کیلئے ضابطہ اخلاق بھی بنایا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کا جدید اور آرام دہ کلچر بلاشبہ پاکستانی معاشرے میں نئے مثبت رجحانات کا پیش خیمہ ثابت ہوا ہے اور اس طرح پاکستان میں ترقی یافتہ قوموں جیسا سفری کلچر فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بس سٹیشنز پر ای کارڈ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے اور ابتدائی طور پر 30 ہزار ای کارڈ مسافروں میں فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ مزید 30 ہزار کارڈ جلد تیار ہو جائیں گے ۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ای کارڈ جلد سے جلد تیار کئے جائیں اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سسٹم موجودہ اور آنے والی نسلو ںکا اثاثہ ہے۔ پنجاب حکومت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ میٹرو بس کے روٹ پر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مسافروں کی رہنمائی کیلئے بسوں کے اندر بھی صفائی کا شعور بیدار کرنے کے حوالے سے ہدایت نامے نصب کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منصورہ میں سید منور حسن سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات گفتگو
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ امن قائم کرنا حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے مگرموجودہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ۔قومی قیادت کا فرض ہے کہ وہ قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔قیام امن کیلئے طالبان سے فیصلہ کن مذاکرات کی ضرورت ہے ،ان کی پیشکش کو کمزوری سمجھنا اور اہمیت نہ دینا حکومتی بے حسی کی بدترین مثا ل ہے، مولانا فضل الرحمن کا منصورہ آمد پر خیر مقدم کرتا اور انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیںجمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جمعیت کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنور حسن سے ملاقات کی اور انہیں 28فروری کوفاٹا میں قیام امن کیلئے اسلام آباد میں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی وفد میں مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا عطا الرحمن ،مولانا امجد خان ،ریاض درانی اوربلال میر شامل تھے ،ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،ڈاکٹر محمد کمال ، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ۔خیبر پختونخواہ کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ،سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان محمدا نور خان نیازی اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ سید منور حسن نے کہا کہ پاکستان کو بدامنی اور دہشت گردی کے بدترین حالات کا سامنا ہے اور دہشت گردی کے ان واقعات کا ذمہ دار ہمیشہ طالبان کو قرار دیا جاتا ہے ،پوری قوم کی خواہش ہے کہ ملک ان حالات سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرے ،انہوں نے کہا کہ بدامنی اور دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بے روز گاری اور توانائی کے بدترین بحرانوں نے جنم لیا اور عوام کو غربت نے گھیر رکھا ہے انہیں تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر ہیں نہ دووقت پیٹ بھر کر کھانے کو ملتا ہے۔ان حالات میں ضروری ہے کے امن کی طرف بڑھا جائے اورمذاکرات کی دعوت کو کسی کی فتح و شکست کا نام دینے کی بجائے اس کام کو ملک وقوم کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے ۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی قیام امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرنے کا اعلان کیا اور نوازشریف سمیت دیگر قومی قیادت کی کانفرنس میں شرکت کی ضرورت پر زورد یا ۔ایک سوال کے جواب میں سید منور حسن نے کہا کہ ہم نے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار احمد کو نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کا نام دیدیا تھا اب ان کا کام ہے کہ وہ وزیر اعظم سے مل کر جلد ازجلد نگران سیٹ اپ کے قیام کو یقینی بنائیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے فاٹا قبائل کا ایک بڑا جرگہ بنایا گیا ہے جس نے خواہش ظاہر کی ہے کہ قومی راہنمائوں سے ملاقات کرکے ان کے سامنے اپنی تجاویز رکھے۔اس سلسلہ میں 28فروری کو اسلام آباد میں ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے میں سید منور حسن کے پاس حاضر ہوا ہوں ،امن و امان ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے ، فاٹاکے لوگوں کے گھر جل رہے اور قبائلیوں کاقتل عام کیاجارہا ہے۔ اگر ہم امن کیلئے آگے نہیں بڑھیں گے تو پھر کوئی دوسرا آگے بڑھ کر اپنے مفاد کیلئے کام کرے گا ۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی اس میں ہماری حمایت کرے اور ساتھ دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی حکومتیں 5 سال ضلعی حکومتوں کی لاشوں پر کھڑی ر ہیں ، چوہدری ظہیر الدین
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین خاں نے کہا کہ سابق ناظمین ، نائب ناظمین اور ہزاروں کونسلرچوہدری پرویز الہی کی طاقت ہیں ، صوبائی حکومتیں 5 سال ضلعی حکومتوں کی لاشوں پر کھڑی رہیں ، گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی انتخابات کے ا نتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد عہدیداروں اور اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو صوبائی جنرل کونسل صوبائی عہدیدار اور 28 فروری کو مرکزی جنرل کونسل مسلم لیگ کے مرکزی عہدیدار منتخب کرے گی ،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سیمل کامران نے کہا کہ سیٹزن کمیونٹی بورڈز اور ضلعی حکومتوں کے اربوں روپے کا غیر قانونی استعمال کرنے والے صادق اور امین نہیں ہوسکتے پنجاب کے شفاف حکمران ضلعی حکومتوں کے آڈٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ ضلعی حکومتوں کے فنڈز میں بڑ ے پیمانے پر گھپلے ہوئے ۔جیسے ہی حکومتی چھتری ہٹی “شفاف حکمرانوں “کی شفافیت عوام کے سامنے ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈینگی سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، عوام کے بھرپور تعاون اور موثر حکومتی اقدامات سے ڈینگی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،شہبازشریف
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جنگ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اور اس موذی وائرس پر مکمل طور پر قابو پانے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ڈینگی سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، عوام کے بھرپور تعاون اور حکومت کے موثر اقدامات سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ 24 فروری کو”انسداد ڈینگی ڈے ” بھرپور اندازسے اس عز م کے ساتھ منایا جارہاہے کہ معاشرے کے تمام طبقات حکومت کے ساتھ مل کر ڈینگی کے خلاف میدان عمل میں نکلیں گے اوراس موذی مرض کے خاتمے کے لئے ایک بار پھر تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔”یوم انسداد ڈینگی ” کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ زندہ قومیں ماضی سے سبق سیکھ کر اپنے مستقبل کا تعین کرتی ہیں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس 2012 میںبھی بروقت ٹھوس اقدامات کرکے ہزاروں انسانی جانوں کو بچا یاتھا۔ ڈینگی کے خاتمے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرناہے اور ہم سب نے مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کو شکست فاش دینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے ہمیں اپنی سماجی عادات کوبھی بدلناہوگا۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے معاملے پر سستی ولاپرواہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ عوام میں ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کیلئے بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ منتخب نمائندے اور سرکاری مشینری انسداد ڈینگی مہم کو ایک تحریک کی شکل میں آگے بڑھائیں جس میں عام آدمی کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں سرکاری مشینری کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے اور سرکاری افسران ڈینگی کے خلاف مہم میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت حصہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں انسداد ڈینگی کے اقدامات کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیمینارز، واکس اور ورکشاپس کا اہتمام کیاگیاہے۔ حکومت کے موثر و فعال اقدامات اورعوام کی احتیاطی تدابیر کے باعث ڈینگی کے مرض میں خاطرخواہ کمی ہوئی اورگزشتہ برس صرف چند سو افراد ڈینگی کے وائرس میں مبتلا ہوئے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کوئی موت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی ڈینگی کے خلاف مہم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر ایک قومی مشن کے تحت جاری رکھی جائے گی۔وزیراعلی نے اپیل کی کہ معاشرے کے تمام طبقات ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کمربستہ ہوں اور انسداد ڈینگی مہم کے ضمن میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات کابھرپورساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک کا کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف ملک بھرسمیت لاہور میں یوم احتجاج منایا گیا
لاہور(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک کا کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف ملک بھرسمیت لاہور میں یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلہ میں پریس کلب سے ریلی شروع ہو کر گورنر ہائوس پر جا کر دھرنے کی صورت اختیار کر گئی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔حکومت کے پاس عوام کے جان و مال کے تحفظ کا کوئی لائحہ عمل نہیںہے۔ملکی سا لمیت اور خود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔امریکہ براستہ سعودی عر ب پاکستان میں شعیہ دیوبند مذہبی جنگ لڑ وا رہا ہے۔ پیر آف قمبر شریف پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کے پوتے کی بم دھماکے میں شہادت سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قوم یاد رکھے پا کستان نا کام ریاست نہیں بلکہ حکمران اور سیاستدان نا اہل ہو چکے ہیں کراچی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کارکنان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب چاہتے ہیں نام نہاد جمہوری حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں عوام کے بنیاد ی حقوق پر ڈاکہ ڈالاعوام اس فروعونیت کے زمانے میں موسی کا انتظارکرنے کی بجائے خود میدان میں آئیںاپنے دشمن سے انتقام اپنے صبر اور امن قائم رکھ کر ہی لیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک غیر ملکی ایجنٹ اور دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ کراچی میں سنی تحریک کے کارکنان کو روزانہ کی بنیادپرشہیدکیاجارہاہے لیکن حکمران اورقانون نافذکرنیوالے ادارے ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے سے قاصرہیں۔اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری ، محمد نواز قادری ، حافظ محمد رمضان قادری و دیگر نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتیں بعض سیاسی جماعتوں کی عسکری ونگ کے طورپرکام کر رہی ہیں۔آئی ایس آئی ،آئی بی،ایم آئی،ایس بی سمیت تمام اداروں کی خفیہ رپورٹوں پر عمل درآمد کروانا حکومت کا کام ہے۔پا کستان پیپلز پارٹی اپنی جماعت کی چیئر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے قاصر ہے تو پورے ملک کے عوام کو کس طرح انصاف دے گی ؟جنوبی وزیرستان،جنوبی پنجاب،کوئٹہ،گلگت بلتستان اگر یہ پاکستانی علاقے ہی ہیں تو یہاں پر حکومتی رٹ کیو ں قائم نہیں؟ان علا قوں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کیوں عمل میں نہیں لائی جاتی؟اس موقع پر کارکنان نے زبردست نعرے بازی کی انہوں نے مختلف پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف مختلف نعرے درجے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کی آئینی مدت پوری کر نیکی ضد ملک اور عوام سے دشمنی کے مترداف ہے:میاں محمد آصف
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی آئینی مدت پوری کر نیکی ضد ملک اور عوام سے دشمنی کے مترداف ہے ‘ پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوںنے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ‘نتخابات میں رکاوٹ بننے والے جمہو ریت اور ملک کے دشمن ہیں’پاکستان کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روز گاری اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے بر وقت انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں ‘ملک کی تباہی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ انکے حواری بھی برابرکے مجرم ہیں قوم انکو کسی صورت معاف نہیں کر یگی ۔ وہ گزشتہ روز پارٹی دفتر میںملک خورشید احمد اعوان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ میاں محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چار سال سے زائد عر صہ گزر نے کے باوجود ملک میں کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جسکی وجہ سے آج غر یب آدمی کے پا س کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں سے جلد ازجلد چھٹکارہ حاصل کر نے چاہتے ہیں جو صرف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لیے ملک میں کسی تاخیر کے بغیر مقررہ وقت پر عام انتخابات ہونے چاہیے اور جو لوگ انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں وہ جمہو ریت اور ملک کے دشمن ہیں ہم سب کو ملکر انہیں ناکام بنا نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی سمیت تمام مسائل حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم ترین اجلاس28فروری کو دبئی میں طلب کر لیا
لاہور(جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم ترین اجلاس28فروری جمعرات کے روز دبئی میں طلب کر لیا ہے ۔اجلاس میں پرویز مشرف کی وطن واپسی کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا اورنگران حکومت کے قیام جبکہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی طلبی سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا ۔وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان پرویز مشرف اگلے روز یکم مارچ جمعہ کو پریس کانفرنس میں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کی آئینی مدت پوری کر نیکی ضد ملک اور عوام سے دشمنی کے مترداف ہے :میاں محمد آصف
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی آئینی مدت پوری کر نیکی ضد ملک اور عوام سے دشمنی کے مترداف ہے ‘ پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوںنے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ‘نتخابات میں رکاوٹ بننے والے جمہو ریت اور ملک کے دشمن ہیں’پاکستان کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روز گاری اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے بر وقت انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں ‘ملک کی تباہی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ انکے حواری بھی برابرکے مجرم ہیں قوم انکو کسی صورت معاف نہیں کر یگی ۔ وہ گزشتہ روز پارٹی دفتر میںملک خورشید احمد اعوان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ میاں محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چار سال سے زائد عر صہ گزر نے کے باوجود ملک میں کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جسکی وجہ سے آج غر یب آدمی کے پا س کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں سے جلد ازجلد چھٹکارہ حاصل کر نے چاہتے ہیں جو صرف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لیے ملک میں کسی تاخیر کے بغیر مقررہ وقت پر عام انتخابات ہونے چاہیے اور جو لوگ انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں وہ جمہو ریت اور ملک کے دشمن ہیں ہم سب کو ملکر انہیں ناکام بنا نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی سمیت تمام مسائل حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منصورہ میں سید منور حسن سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات گفتگو
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ امن قائم کرنا حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے مگرموجودہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ۔قومی قیادت کا فرض ہے کہ وہ قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔قیام امن کیلئے طالبان سے فیصلہ کن مذاکرات کی ضرورت ہے ،ان کی پیشکش کو کمزوری سمجھنا اور اہمیت نہ دینا حکومتی بے حسی کی بدترین مثا ل ہے، مولانا فضل الرحمن کا منصورہ آمد پر خیر مقدم کرتا اور انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیںجمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جمعیت کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنور حسن سے ملاقات کی اور انہیں 28فروری کوفاٹا میں قیام امن کیلئے اسلام آباد میں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی وفد میں مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا عطا الرحمن ،مولانا امجد خان ،ریاض درانی اوربلال میر شامل تھے ،ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،ڈاکٹر محمد کمال ، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ۔خیبر پختونخواہ کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ،سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان محمدا نور خان نیازی اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ سید منور حسن نے کہا کہ پاکستان کو بدامنی اور دہشت گردی کے بدترین حالات کا سامنا ہے اور دہشت گردی کے ان واقعات کا ذمہ دار ہمیشہ طالبان کو قرار دیا جاتا ہے ،پوری قوم کی خواہش ہے کہ ملک ان حالات سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرے ،انہوں نے کہا کہ بدامنی اور دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بے روز گاری اور توانائی کے بدترین بحرانوں نے جنم لیا اور عوام کو غربت نے گھیر رکھا ہے انہیں تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر ہیں نہ دووقت پیٹ بھر کر کھانے کو ملتا ہے۔ان حالات میں ضروری ہے کے امن کی طرف بڑھا جائے اورمذاکرات کی دعوت کو کسی کی فتح و شکست کا نام دینے کی بجائے اس کام کو ملک وقوم کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے ۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی قیام امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرنے کا اعلان کیا اور نوازشریف سمیت دیگر قومی قیادت کی کانفرنس میں شرکت کی ضرورت پر زورد یا ۔ایک سوال کے جواب میں سید منور حسن نے کہا کہ ہم نے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار احمد کو نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کا نام دیدیا تھا اب ان کا کام ہے کہ وہ وزیر اعظم سے مل کر جلد ازجلد نگران سیٹ اپ کے قیام کو یقینی بنائیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے فاٹا قبائل کا ایک بڑا جرگہ بنایا گیا ہے جس نے خواہش ظاہر کی ہے کہ قومی راہنمائوں سے ملاقات کرکے ان کے سامنے اپنی تجاویز رکھے۔اس سلسلہ میں 28فروری کو اسلام آباد میں ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے میں سید منور حسن کے پاس حاضر ہوا ہوں ،امن و امان ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے ، فاٹاکے لوگوں کے گھر جل رہے اور قبائلیوں کاقتل عام کیاجارہا ہے۔ اگر ہم امن کیلئے آگے نہیں بڑھیں گے تو پھر کوئی دوسرا آگے بڑھ کر اپنے مفاد کیلئے کام کرے گا ۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی اس میں ہماری حمایت کرے اور ساتھ دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاڑکانہ کی جماعت نے ملک کوتباہی سے دو چارکردیا ہے:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کی جماعت نے ملک کوتباہی سے دو چارکردیا ہے ،اس جماعت کے کارکنوںکوبھی علم نہیں کہ ان کاقائد کون ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس جماعت میں ان گنت قائدبن چکے ہیں ،یہ جماعت کئی حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ،اس نے عوام کودکھوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ان پر نمک چھڑکاجارہا ہے ،حکمرانوں نے بیڈ گورنس کی بدترین مثال قائم کی اورلوٹ مارکایہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظالم اور این آر او زدہ سیاستدان اپنی معیاد پوری کرچکے ہیں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ این آر او زدہ سیاستدان اپنی میعاد پوری کرچکے ہیں۔جلد ہی انہیںآٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا۔بلوچستان ہاتھ سے نکل رہا ہے حکمرانوں کی مسلسل عدم توجہی مجرمانہ غفلت ہوگی۔ کرپشن کی انتہاہوچکی ہے ،اسٹیل مل جو11ارب روپے کامنافع کمانے والا ادارہ آج 120ارب روپے کے خسارے میں چل رہا ہے۔جبکہ پی آئی اے144ارب ڈالر کے خسارے میں ہے۔معاشی ترقی کی شرح7فیصد سے کم ہوکرڈھائی فیصد تک آگئی ہے۔بیرونی قرضے6700ارب سے بڑھ کر1200ارب تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک بے روزگاری،کرپشن،دہشتگردی اور خود ساختہ بحرانوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔امریکہ کے ڈرون حملوں پر پاکستانی حکمرانوں کا احتجاج بھی ڈیل کا حصہ ہے۔دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتی ہیں۔فوج کے بعد ملک کی حفاظت کرنے والوں کو دہشت گرد قراردے دیا گیاہے۔غیور اور محب وطن قبائل آج بھی پاکستان کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ انشا اللہ بہت جلد اسلام کے نام لیوا منتخب ہوکر پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی ریاست بنادیں گے۔اسلامی شریعت کا نظام نافذ ہوگا اور عدالتوں میں فیصلے قرآن و سنت کے مطابق ہوں گے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے کراچی اور بلوچستان کو قتل گاہ بنادیا گیا ہے۔ وفاقی صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں۔ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے۔مخلص اور ایماندار قیادت کا انتخاب قوم کی پہلی ترجیح ہے۔قوم اب ظالم حکمرانوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنیوالوں کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔مسز ملک
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا ہے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والوں کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔خادم اعلی نے پسماندہ علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے عوام کو محرومیوں اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ وفاقی حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی،بے روزگاری، غربت،بدامنی سمیت دیگر مسائل میں روز بروز اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ،عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ وفاقی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ پانچ سالہ دور میں وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے ہر منصوبے میںکرپشن اور کمیشن خوری کرکے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے۔پیپلز پارٹی والے اب لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کر پائیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں عوام ایسے عناصر کو یکسر مسترد کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوںکو آئندہ انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔مسز ملک نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن اور مسائل کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ مسلم لیگ( ن) وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،عوام پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ساکھ کو مضبوط بنا کر اپنے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے:سیدہ ماجدہ زیدی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سید ہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے ،عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں ،وہ علاج کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں، پنجاب کے ہسپتال تو ایک طرف لاہور کے ہسپتالوں کی صورت حال ہی قابل رحم ہے ،لاہور کے ہسپتالوں میں مریض بے یارو مدرگارہیں ،ہسپتالوں کی انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،ایسا لگتا ہے کہ صوبہ پر کسی کاکنٹرول نہیں ہے ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال خراب تو ہے لیکن دوسری طر ف پرائیویٹ ہسپتالوں میں اتنا مہنگا علاج ہوتا ہے کہ غریب یہاںجانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر نعیم کلاسراکے انتقال پر جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت۔
لاہور(جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،سیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ،نائب امرا میاں محمد اسلم،وقار ندیم وڑائچ،عزیر لطیف،امیر العظیم،اظہر اقبال حسن،ڈاکٹر عبیداللہ گوہر،جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران الحق نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار روف کلاسرا کے بڑے بھائی پروفیسر ڈاکٹر نعیم کلاسراکے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے:چوہدری عرفان بشیر گجر
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنمائوں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عرفان بشیر گجر ،چوہدری خالد پرویز ورک اور سابق ایم پی اے چوہدری عبدالرحمان گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے اس وقت قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بڑھ کر کوئی ملک کو خیر خواہ نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے رابطوں کی افواہیں بے بنیاد ہیں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی ہم کبھی سوچ بھی نہیں سکتے ۔ پیپلز پارٹی نے ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیل کر رکھ دیا ہے ملک میں امید کی کرن صرف مسلم لیگ ن ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد افواہیں اڑانے والے اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں اسے عناصر کا نہ کل کوئی مستقبل تھا اور نہ آ ج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت کو بدنام کیا گیا یہی وجہ ہے کہ نااہل حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں: چوہدری شاہد اکرم بھنڈر
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف چودھری شاہد اکرم بھنڈر اور راہنما مسلم لیگ (ن) چودھری ولید اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ نام نہاد مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کی گئی اور جمہوریت کو بدنام کیا گیا یہی وجہ ہے کہ نااہل حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ تلونڈی کھجور والی میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں، وہ صرف اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں، عوام حکمرانوں کے اصل عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ نااہل حکمرانوں کی کسی سیاسی چال میں نہیں آئیں گے۔ ولید اکرم بھنڈر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 5 برس کے دوران صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے جس خلوص، محنت اور لگن سے کام کیا ہے اس کی بدولت مسلم لیگ (ن) آج پورے ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور انشا اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آ کر عوا م کو ان کا حق دے گی۔ میٹنگ سے صدر (ن) لیگ یوتھ ونگ کاشف حفیظ’ شہباز چیمہ’ ثاقب بٹ’ خاور چیمہ’ شاہد ضیا اعوان’ عامر بشیر چیمہ’ ذیشان تیمور بٹ’ امتیاز احمد چیمہ’ طارق محمود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کو آئندہ اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی:رائو اکرام خاں
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ٹائون ناظم رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ مخالفین پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھیں، پیپلز پارٹی کو آئندہ اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں کرنیوالے جمہوریت دشمن ہیں، صدرآصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست نہ کرتے تو جمہوریت ختم ہوچکی ہوتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈیالہ وڑائچ میں اپنی رہائشگاہ پر رانا محمد فیاض کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رائو اکرام خاں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی اور آئندہ بھی عوامی طاقت سے اقتدار حاصل کریگی، انہوں نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی مخالفین نے سازشیں کرنا شروع کردیں لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کبھی کسی آمر اور جابر کے سامنے سر نہ جھکایا، انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں بروقت اوربااعتماد انتخابات کرائے جائیں:چوہدری شاہد منیر گوندل
گوجرانوالہ(جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور بدامنی ،دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں بروقت اوربااعتماد انتخابات کرائے جائیں، انتخابات کے بغیر آنے والی مصنوعی قیادتوں نے ہمیشہ ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور سنگین بحرانوں سے دوچار کیا۔ دفتر جماعت اسلامی پی پی 93 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سوا لوگوں کے اندر احساس شرکت پیدا کرنے کا اور کوئی موثر ذریعہ نہیں اور جب تک عوام کو اعتماد میں لیکر ان کے اندر احساس شرکت پیدا نہیں کیا جاتا بدامنی جیسے بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی اندورنی و بیرونی سازشیں اب بھی جاری ہیں جن کا قلع قمع کرنے کیلئے بھی ضروری ہے کہ انتخابات کو مزید التوا کا شکار نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ عام انتخابات میں اگر پاکستانی مستقبل کو روشن کرنا ہے تو چوروں کا دیا گل کرنا ہوگا،:خواجہ ایوب
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں اگر پاکستانی مستقبل کو روشن کرنا ہے تو چوروں کا دیا گل کرنا ہوگا، لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے تو عوام کو آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا، وہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس سے غلام رحمانی بٹ، خواجہ مسعود الیاس، ہارون اشرف، عمران رشید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں تعمیروترقی کے حوالے سے پنجاب کو بدل دیا ہے اور اب ہم پاکستان کو بدلیں گے، آئندہ عام انتخاب میں مسلم لیگ ن بھر پور طریقہ سے کامیاب ہوکر پورے ملک کی خدمت کرے گی، پاکستان میں کرپٹ مافیا نے جو اندھیرے پھیلائے ہیں، ہم ان اندھیروں کو دور کریں گے، پاکستان کے عوام کو امید اور حوصلہ دیں گے اور ملک کوامن کاگہوراہ بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مخالفین کچھ بھی کر لیں گوجرانوالہ کے عوام کو شہر کی ترقی کی ٹرافی ضرور ملے گی:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین ومرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مستقل مزاجی اور سچی نیت سے کام کر کے شہر کی حالت تبدیل کردی،مخالفین کچھ بھی کر لیں گوجرانوالہ کے عوام کو شہر کی ترقی کی ٹرافی ضرور ملے گی،مخالفین کی تنقید کا جواب مزید کام کر کے دیتے رہیںگے، گوجرانوالہ کے عوام کی دی ہوئی طاقت سے پانچ سال میں نا ممکن کو بھی ممکن کر دکھایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ نورباوا میں نوتعمیر شدہ گلیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے منتخب ہونے کے بعد شہر کے عوام کی صدق دل سے خدمت کی ہے اور خادم پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی شفقت کی بدولت ایک ترقی والاجدید گوجرانوالہ تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس طرح موٹر وے پر آج تنقید کرنے والا کوئی ایک شخص بھی نہیں بچا اسی طرح آنے والے دنوں میں فلائی اوور کے ناقدین بھی اسکی افادیت ،پائیداری ، خوبصورتی اور عوامی پذیرائی کو دیکھنے کے بعد منہ چھپاتے پھریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو یقین ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ان کے دکھوں کا مداواکرے گی اور میاں نوازشریف قوم کے لئے ترقی ،خوشحالی،روزگار اور اجالے لے کر آئیں گے۔اس موقع پر سابق ناظم نورباوا محمد فاروق بٹ،ظفر اقبال ڈار،فیاض بٹ،عامر اکرام بٹ،اظہر میر کٹو،تصدق میر،ماما شہباز،نعیم بٹ کونسلر،ضیا المصطفے،جمیل بٹ،چوہدری ارشد بلا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علما و مشائخ نے ہر دور میں باطل قوتوں کے خلاف عملی جہاد کیا ہے:سید عظمت علی شاہ بخاری
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ علما و مشائخ نے ہر دور میں باطل قوتوں کے خلاف عملی جہاد کیا ہے، مولانا عبدالرشید صدیقی کیلانی مرحوم عالم باعمل اور سچے عاشق رسول تھے انکی دینی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائیگا ۔ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے حضور نبی کریم کی روشن اور لازوال تعلیمات پر عمل کر نا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے قلعہ دیدار سنگھ میں جماعت اہلسنت کے ممتاز عالم دین مولانا محمد عبدالرشید صدیقی مرحوم کی یاد منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر سید سجاد حیدرعلی شاہ بخاری، مولانا محمد اکبر نقشبندی ، صاحبزادہ محمد دائود رضوی ، قاضی محمد محمود قادری ، مفتی محمد حسین صدیقی قاری محمد طیب رشید صدیقی ، حافظ محمد طاہر رشید صدیقی ، مفتی رضاالمصطفے ظریف القادری ، مفتی عبدالکریم نقشبندی ، سرفرازاحمد تارڑ ، غازی ثاقب شکیل جلالی،مفتی حافظ شفقات احمد، قاری محمد شاہد چشتی ، مفتی محمد شفیع رضوی ، قاری غلام سرور حیدری، قاری محمد اعظم چشتی اوردیگر علما کرام نے خطاب کیا ۔پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے کہا کہ علما ومشائخ انبیا کے وارث، دین اسلام کے پاسبان اور پاکستان کی نظر یاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، اسلام گفتار سے زیادہ کردار کو اہمیت دیتاہے ، اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کا واحد حل تعلیمات مصطفے پر عمل کرنے میں مضمر ہے، انہوں نے کہا کے معیشت ، معاشرت اور اخلاقیات کو رسول کریم کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہو گا ، حضور نبی کریم کا اسوہ حسنہ قیامت تک بنی نوع انسان کے لیے باعث تقلید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی :عمران سنی
وزیر آ باد (جی پی آئی) آ ئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھا ری اکثر یت سے کا میا ب ہو کر میا ں محمد نواز شریف کو تیسری با ر وزیر اعظم بنا ئے گی اور وزیر آ باد تحصیل مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ثا بت ہو گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سٹی صدر مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ عمران سنی نے یو تھ ونگ پنجا ب کے صدر میا ں غلا م حسین اور جنرل سیکر ٹری سردار خا لد کی طر ف سے انہیں نو ٹیفیکیشن دینے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر پنجا ب یو تھ ونگ کے صدر میا ں غلا م حسین اور سیکر ٹری سردار خا لد نے کہا کہ عمران سنی کی خد ما ت پا کستان مسلم لیگ (ن) کے لئے سب کے لئے عیا ں ہیں انہو ں نے ہر مشکل وقت میں پا رٹی کا سا تھ دیا ۔انکی خد مات سے متا ثر ہو کر انہیں وزیر آ باد سٹی کا صدر بنا یا گیا ہے ۔اس مو قع پر محمد زبیر بٹ،فراز احمد ربا نی،ملک عنصر،ڈا کٹر ارشد مٹو،افتخا ر بٹر،سید فر حا ن اور دیگر نے خطا ب کیا ۔ سید فر حا ن نے اپنے سا تھیو ں سمیت مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ میں شمو لیت کا اعلا ن کیا ۔تقریب میںجواد شا ہ،شعیب علی،جہا نگیر بھٹی،احمد رضا ،عمیر انجم،رحما ن،محمد بشا رت ،چو ہدری محمد شفیق،رفا قت علی،طا ہر محمود،شہبا ز ،محمد ہا رون،محمد حبیب،شا ہد بھٹہ،خا ور وارثی، محمد یا سر ،محمد عمیر بٹر اور دیگر نے شمو لیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی تعلیمی اداروں کو سیاسی بھٹہ بنانا چاہتی ہے :سید وقار علی
وزیر آ باد (جی پی آئی)پیپلز پارٹی تعلیمی اداروں کو سیاسی بھٹہ بنانا چاہتی ہے جہاں ان کی مرضی کے مزدور ہوںمگر اے ٹی آئی ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی کے پریس سیکر ٹری پنجاب سید وقار علی نے وزیر آباد کے ناظم ذیشان مہر کی قیادت میں عدیل چوہان ، حامد حسین وڑائچ ، علی مہر ، فیصل مہر اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے قائد اعظم میڈیکل کالج کا نام تبدیل کرکے ذو الفقار علی بھٹو رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تعلیمی ترقی کی راہوں میں آنے والی ہر آفت کے سامنے اے ٹی آئی کے کارکن سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پار ٹی اگر مزید حکومت میں رہی تو پاکستان کا نام بھی بدل دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد گیس کے کم پریشر کی شکایات پر ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہی نے چھ انچ کے پائپ لائن کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کر دیے
وزیر آ باد (جی پی آئی) وزیرآباد گیس کے کم پریشر کی شکایات پرڈپٹی وزیراعظم پرویز الہی اور امیدوار حلقہ این اے101 چوہدری ساجد حسین چٹھہ کی خصوصی کوششوں سے شہر کو چار انچ کی بجائے چھ انچ پائپ لائن کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات پر محکمہ سوئی گیس نے عمل درآمد شروع کر دیا۔محکمہ ہائی وے نے سیالکوٹ روڈ کراسنگ کیلئے این او سی جاری کر دیا۔گزشتہ چند سالوں سے وزیرآباد محلہ کٹرہ مائی دا۔لکڑ منڈی ،جناح کالونی،ماڈل کالونی ،محلہ جلالپورہ مدینہ کالونی اور آرائیں کالونی میں گیس کے پریشر نے شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا اور اکثر علاقوں میں لوگوں کے چولہے ہی نہیں جل رہے تھے۔چوہدری ساجد حسین چٹھہ کی مخنتوں اور کاوشوں کی بدولت محکمہ سوئی گیس نے سروے کرایا اور ان متاثرہ علاقوں کو4 انچ کی بجائے سوہدرہ جانے والی 6 انچ پائپ لائن کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے محکمہ ہائی وے سیالکوٹ نے بھی روڈ کراسنگ کیلئے این او سی جاری کر دیا ۔ وزیرآباد شہر کو چار کی بجائے چھ انچ قطر کے پائپ لائن سے منسلک کعنے کے بعد ان کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا۔یاد رہے کہ امیدوار قومی اسمبلی این اے 101 چوہدری ساجد حسین چٹھہ مختلف انتخابی کارنر میٹنگ کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیزرفتا ر ڈا لہ نے 23سالہ مو ٹر سا ئیکل سوار نو جوان کو ٹکر ما ر کر شد ید زخمی کر دیا
وزیر آ باد (جی پی آئی) تیزرفتا ر ڈا لہ نے 23سالہ مو ٹر سا ئیکل سوار نو جوان کو ٹکر ما ر کر شد ید زخمی کر دیا ۔تشویشنا ک حا لت کے پیش نظر گو جرانوالہ ریفر کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق نوا حہ گا ئو ں کو ٹ غلا م رسول کا رہا ئشی23سالہ نو جوان افتخا ر احمد اپنی مو ٹر سائیکل نمبری GAP2151پر واپس گھر جا رہا تھا کہ سیا لکوٹ روڈ ونجو والی کے قر یب یو ٹر ن لینے کے دوران سیا لکو ٹ سے آ نے والے تیز رفتار شہہ زور ڈا لہ نمبریSTR7202 نے ٹکر ما ر دی ۔جس کے نتیجہ میں نو جوان شد یدزخمی ہو گیا جبکہ مو ٹر سا ئیکل بر ی طر ح تبا ہ ہو گئی ۔ہا ئی وے پٹرو لنگ پو لیس سو ہدرہ کے اہلکا رو ں نے زخمی نو جوان افتخا ر احمد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پہنچا یا جسے تشو یشنا ک حا لت کے پیش نظر گو جرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
با اثر افراد نے غر یب محنت کش کے گھر دھا وا بو ل دیا
وزیر آ باد (جی پی آئی) با اثر افراد نے غر یب محنت کش کے گھر دھا وا بو ل دیا چا در اور چا ر دیوا ری کا تقدس پا ما ل،خوا تین کو تشدد کا نشا نہ نشا نہ بنا ڈا لا ۔نوا حی گا ئو ں بڈ ھا رجا دا کے رہا ئشی باا ثر ا رشد وغیر ہ کا گا ئو ں کے غر یب محنت کش محمد اکرم کے بیٹے محمد اسلم کے سا تھ معمو لی تنا زعہ چلا آ رہا تھا ۔گز شتہ رو ز تین بھا ئیو ں ارشد ،یو نس،عنصر نے اپنے سا تھی شہبا زکے ہمرا ہ ڈنڈو ں سو ٹو ں سے مسلح ہو کر غر یب محنت کش محمد اکرم کے گھر زبردستی دا خل ہو کر غنڈہ گر دی اور چا در اور چا ر دیواری کا تقدس پا ما ل کر تے ہو ئے نو جوان لڑکیو ں 18سالہ سدرہ اور 20سالہ سو نیا کو تشدد کا نشا نہ بنا یا لڑ کیا ںکے کپڑے پھا ڑ دئے اور گھر کا سا ما ن الٹ پلٹ دیا اور غلیط گا لیا ں اور دھمکیا ں دیتے ہو ئے للکا رتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔تھا نہ صدر پو لیس کو وقو عہ کی تحر یری اطلا ع کر دی ہے تا حا ل ملز م گرفتا ر نہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نا معلو م چور پلا زہ کے با ہر کھڑی اپلا ئیڈ فا ر 125ہنڈا مو ٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے
وزیر آ باد (جی پی آئی) نا معلو م چور پلا زہ کے با ہر کھڑی اپلا ئیڈ فا ر 125ہنڈا مو ٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے ۔محلہ سکندر پو رہ کا رہا ئشی چو ہد ری محمد نو را ن فروٹ منڈی والے اپلا ئیڈ فار 125ہنڈا مو ٹر سائیکل پر یو سف پلا زہ میں سنو کر کھیلنے گیا مو ٹر سائیکل با ہر کھڑی کر کے کلب کے اندر چلا گیا ۔نا معلو م افراد مو ٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ ،بلو چستا ن اور سر حد میں شہری نہیں قو می سلا متی قتل ہو رہی ہے :ملک شہباز کلیار
وزیر آ باد (جی پی آئی) پنجا ب میں مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نا ہو تی تو اس کا حا ل بھی دو سرے صوبو ں جیسا ہو تا ۔سندھ ،بلو چستا ن اور سر حد میں شہری نہیں قو می سلا متی قتل ہو رہی ہے ۔کو ئٹہ میں ایک ما ہ میں دو سری با ر قتل حکو مت کے بے حسی ،نا اہلی اور گفلت کا نتیجہ ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ملک شہبا ز کلیار مہر طا ہر جا وید مٹھو سے گفتگو کر ت ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ قا ئد اعظم میڈ یکل ہسپتا ل یو نیورسٹی کا نا م بھٹو کے نا م سے منسو ب کر کے قا ئد اعظم کی رو ح کو تکلیف دی گئی ۔قا ئد اعظم مسلم لیگ کو اپنا نا م تبدیل کا دینا چا ہئے ۔انہو ں نے کہا کہ اتحا دی حکو مت نیا ہسپتا ل یو نیورسٹی بنا کر اس کا نا م ذو الفقا ر علی بھٹو کے نا م پر رکھیں ۔انہو ں نے کہا کہ25سال کے لڑ کے سیا سی پا رٹیا ں نہین چلا سکتے ۔بڑ ی پا رٹیا ں اپنی جما عتو ں کی قیا دت اپنے بچو ں کے سپر د کر رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دو لت اور مصلحت کی بجا ئے خد ما ت اور میر ٹ پر ٹکٹ دئے جا ئیں ۔حلقہ این اے 101مین عوام کی پسند کے خلا ف کسی کو ٹکٹ دیا یا کسی کی حما ئت کی گئی تو عوام اس فیصلے کو مسترد کر دیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ (ق ) لیگ قا ئد اعظم کے نا م کو سیا سی سپو رٹ کے لئے استعما ل کر نا بند کر دے ،قا ئد اعظم میڈیکل کالج کا نا م تبدیل کر نے کے حما ئت کے بعد اب (ق٩ لیگ کو اپنا نا م تبدیل کر لینا چا ہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کا رڈیا لو جی ہسپتا ل وزیر آ باد جلد کا م شروع کر دے گا :ڈا کٹر نثا ر احمد چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی)کا رڈیا لو جی ہسپتا ل وزیر آ باد جلد کا م شروع کر دے گا جبکہ پنجا ب کے سر کا ری ہسپتا لو ں مین طبی سہو لتو ں کی فرا ہمی پر خصو صی تو جہ دی جا رہی ہے اور فرا ئض سے غفلت بر تنے کے خلا ف ڈا کٹر زکے خلا ف کا روائی ہو گی ۔یہ با ت ڈا ئریکٹر جنرل ہیلتھ پنجا ب ڈا کٹر نثا ر احمد چیمہ نے مسلم لیگی رہنما را نا اختر جا وید کی والدہ کی وفا ت پر دعا ئے مغفرت کے بعد صھا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر آ باد کا رڈیا لو جی ہسپتا ل تعمیر کے آ خری مرا حل میں اور بیس کرو ڑ رو پے حکو مت پنجا ب نے محکمہ ہیلتھ کو جا ری کر دئے ہین جبکہ سر کا ری ہسپتا لو ں میں جدید طبی سہو لتو ں کی فرا ہمی کی خا طر مشینری اور ادویا ت کی فرا ہمی کا کا م جا ری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مر یضو ں سے نا روا اور تلخ رویہ اکٹیا ر کر نے والے ڈا کٹرو ں کے خلا ف کا روائی ہو گی اور سہپتا لو ں کی حا لت بہتر بنا نے کے لئے خصو صی انتظا ما ت کئے جا رہے ہیں ۔انہو ں وزیر آ باد سول ہسپتا ل کی حا لت بد لنے کے لئے نما ئندہ افراد کی را ئے طلب کی ہے اور ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں انتظا می امور پر مین ردو بدل کا امکا ن ہے ۔اس مو قع پر امتیاز اظہر با گڑی،ادریس سپا ل،را نا قمر نو شاد،ملک شفیق،را نا محمد خا لد،ملک نصر اللہ بلوچ،میر ایا ز عا مر،میر ما جد علی سالا ر اور را نا ارشد بھی مو جو دتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈ یشنل سیشن جج وزیر آ باد را نا زا ہد اقبا ل نے گکھڑ کے مشہور مقد مہ قتل میں نا مزد تین ملز ما ن کو با عزت بر ی
وزیر آ باد (جی پی آئی) ایڈ یشنل سیشن جج وزیر آ باد را نا زا ہد اقبا ل نے گکھڑ کے مشہور مقد مہ قتل میں نا مزد تین ملز ما ن کو با عزت بر ی جبکہ کراس ورشن میں ملو ث ملز م کو سا ت سا ل قید کا حکم سنا دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق مو ضع گکھڑ منڈی چا ر سا ل قبل محمد ذیشا ن کے قتل میں زا ہد عنا ئت عر ف تما ،محسن اور سعید کو مقتو ل پا رٹی نے ملز م نا مزد کیا جس پر آ ج ایڈ یشنل سیشن جج نے فیصلہ سنا دیا جبکہ مقتو ل کے بھا ئی پر ویز کو کرا س ورشن مقدمہ میں 324دفع کے تحت سا ت سا ل قید کا حکم سنا یا ۔وا ضع رہے کہ بر ی ہو نے والو ں کی طر ف سے عمران عصمت چو ہدری ایڈ ووکیٹ وکیل تھے۔