اضلاع کی خبریں 8.02.2013

 

مشکل حالات میں اقتدار سنبھالنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل کئے ہیں : ثمینہ خالد گھرکی

لاہور(جی پی آئی) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ مشکل حالات میں اقتدار سنبھالنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کو ہی اولین ترجیح دی ہے، آمریت دور کے چھوڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے وسائل اور وقت درکار ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آمر ملک کے وسائل ضائع کر جاتے ہیںاور آنے والی جمہوری حکومت کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے اور یہی کچھ اب ہوا ہے، لیکن پیپلز پارٹی نے ہر مسئلہ حل کرنے کے لئے لائحہ عمل بنایاجس میں صوبوں کو مذید اختیارات دئیے تاکہ وہ اپنے مسائل خود حل کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن نے ریپڈبس سسٹم کی شکل میں جدید ،منفرد،پروقار سفری نظام متعارف کرایاہے: اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ریپڈبس سسٹم کی شکل میں جدید ،منفرد،پروقار سفری نظام متعارف کرایاہے،کم بجٹ اور 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے ،وہ کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پرذوالفقارعلی ،عبد الکریم ،شیخ الطاف،سلیمان شاہد،ماسٹر اسلم ،امانت چن بھی موجود تھے ،انہوںنے کہاکہ اس منصوبے سے 2گھنٹے سے زائد کا سفر 55 منٹ میںطے ہوگا،شہریوں کو جدید اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات کی فراہمی کے ویژن کو مد نظر رکھ کربرادر ملک ترکی کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،،30 ارب روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصل تبدیلی تحریک انصاف ہی لائے گی، یا سر گیلانی،میاں مبشر یعقوب
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے سینئر رہنماء انجینئر یا سر گیلانی، میاں مبشراور ابوبکر عظیم نےNA-118 شاہدرہ میںایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں تبدیلی لائے گی۔تحریک انصاف کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ باقی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے لانے چاہیں۔موجودہ حکمران جماعتیں عمران خان سے سخت خائف ہیں ۔وقت کے ساتھ ساتھ مخالف لوگ اوچھے ہتھکنڈوں پر بھی اتر آئیں گے انہوں نے اپنے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ انکو حاصلے سے کام لینا ہو گا۔ اچھائی کا راستہ ہمیشہ دشوار ہوا کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریپڈ بس کے روٹ پر بغیر ٹینڈر کے پودے لگائے گئے ہیں : ثمینہ خاور حیات
لاہور( جی پی آئی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات شعبہ خواتین مسلم لیگ ق و رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ ریپڈ بس کے روٹ پر بغیر ٹینڈر کے پودے لگائے گئے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر پنجاب کی ساری مشینری لگا دی گئی ہے، تمام محکموں کے افسران اپنے دفاتر سے غیر حاضر ہیں عوام در بدر ہو رہے ہیں ان کے مسائل سننے والا کوئی نہیں ہے وہ سوچ رہے ہیں کہ اپنے مسئلہ کے حل کے لئے کس دفتر کے دروازے پر دستک دیں، کیا سرکاری افسران کا کام اس منصوبے کی نگرانی ہی رہ گیا ہے، معمول کے دفتری امور سخت متاثر ہو رہے ہیں، لیکن کسی کو پرواہ نہیں، پنجاب کے حکمرانوں کی من مانیاں جاری ہیں یہ منصوبہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف نے پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پرمظہر سخاوت وٹو کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے سابق سینئرنائب صدر مظہر سخاوت وٹو کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔واضح رہے کہ مظہر سخاوت وٹو پر مالی بد عنوانیوں اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے الزامات تھے جس پر 22ستمبر2012کو انہیںپنجاب کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھاا ور اب انکی پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ اور ایم کیوایم مشرف کی کپتانی میں انتخابات ملتوی کرانے کی سازش میں شامل ہونے ہوجائیں گی:عبدالغفور
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم بہت جلد پرویز مشرف کی کپتانی میں انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کرنے والی ٹیم میں شامل ہونے ہوجائیں گی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محب وطن جماعتیں دیکھ لیں کہ جامعہ حفصہ پر آگ و آہن برسانے والے پرویز مشرف ان جماعتوں کو آج پھر یاد آگئے ہیں ،عمران خان کم عقلی کی وجہ سے پرویز مشرف کے آلہ کار بن رہے ہیں،طاہر القادری اور عمران خان کے ایجنڈے میں فرق نہیں ہے،تمام اپوزیشن جماعتیں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوجائیں ،پورے ملک کے سیاستدان جانتے ہیں کہ ملک کو مشکل سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں متحدہوکر پرویز مشرف کی سازشیںناکام بنا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے:حمزہ شہباز شریف
گوجرانوالہ(جی پی آئی) ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس منصوبہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اس بات کا مظہر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے اور انشاء اللہ اس طرح کے عوامی فلاحی منصوبوں کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ آنے والے انتخابات میں تمام لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں تاکہ ملک میں تبدیلی آسکے۔ ان خیالات کا اظہار حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں ڈویژنل صدر ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ (ن) خواجہ تنویر اشرف بٹ کی قیادت میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے ٹریڈرز ونگ کے عہدیداروں اور مارکیٹوں کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں جاری دہشت گردی سے دل خون کے آنسو روتا ہے اور موجودہ حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مثال بیرون ممالک میں دی جاتی ہے اور عوام بھی ان کو پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ گوجرانوالہ فلائی اوور کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے اور انشاء اللہ ریکارڈ مدت میں اسے مکمل کیا جائے گا’ اس کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی بلکہ گوجرانوالہ کی تاجر و صنعتکار برادری کی مشکلات بھی دور ہونگی۔ صدر ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ (ن) خواجہ تنویر اشرف نے حمزہ شہباز شریف کو گوجرانوالہ ٹریڈرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ گوجرانوالہ میرا دوسرا گھر ہے اور وہاں کے لوگ میرے قائد اور میرے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے خلاف سازش کے تحت لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تاکہ پنجاب کا صنعتی پہیہ جام ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری سے عوام تنگ آچکے ہیں اور اب تمام لوگوں کی نظر میاں نواز شریف پر لگی ہوئی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک پرویز نے کہا کہ تاجروں اورٹریڈرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم این اے ملک ریاض، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد علی، مارکیٹوں کے صدور نعیم یونس بٹ، رانا نعیم الرحمان، ملک ذوالفقار، فیاض بٹ، شیخ فرقان، اعظم میر، میاں فضل الرحمان ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمد رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے کائنات میں بہار آ گئی:پیر تبسم بشیر اویسی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)آمد رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے کائنات میں بہار آ گئی۔ نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اول ، آخر، ظاہر اور باطن بن کر تشریف لائے۔ دلوں کا چین اور آنگھوں کی ٹھنڈک بھی اسی نور مجسم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی بدولت ہے ۔ دنیا ظلم و ستم کی اندھیر نگری تھی کہ آمنہ کے لال صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے نور ہدایت سے اجالا کر دیا ۔تمام طبقات انسانی کے حقوق متعین ہوئے ۔خالقِ کائنات نے ظہور مصطفےٰ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم فرما کر احسان جتلایا۔ نفرتوں کی جگہ محبتوں نے لے لی ۔ انسان حقیقت میں اشرف المخلوقات بنا۔ فخر انسانیت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد عروجِ انسانیت کا باعث بنی ۔دنیا کو پیغمبر امن صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے صدقہ سے دستور امن ملا ۔ایک عالمگیر ضابطۂ حیات میسر آیا جو تا قیامت قابل عمل اور ذریعہ نجات ہے ۔آج کے پر فتن دور میں سیرت النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر ملک و ملت کو شدت پسندی اور دہشت گردی سے بچایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے ملووال لکڑا میں سالانہ جشن ظہور مصطفےٰ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ملک میں مذہبی طبقہ بھی غیر اسلامی سیاست اور کرسی کے چکروں میں نظر آتا ہے ۔ پاکستان میں نظامِ خلافت اور نظامِ مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے علاوہ کوئی نظام ترقی کا ضامن نہیں ہو سکتا ۔ حضور اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے نظام میں امیر و غریب کی تفریق نہیں ہے ۔یہ اونچ نیچ، برادری ازم، قوم پرستی اور علاقائی تعصبات غیر اسلامی ہیں ۔ظہور مصطفےٰ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے تمام تعصبات کا خاتمہ ہوا ۔کانفرنس سے حافظ محمد تنویر ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،مبشر حسن بھٹی ،حافظ محمد ارشاد ،محمد محسن اویسی او ردیگر نے بھی اظہار خیا ل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فن پہلوانی پنجاب کی ثقافت کا لازمی جزو ہے:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی )مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ فن پہلوانی پنجاب کی ثقافت کا لازمی جزو ہے،میاں شہباز شریف کھیلوں کی سر پرستی کر کے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہے ہیںدیسی کشتی کو زندہ رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سابق رستم پنجاب ورستم گوجرانوالہ شفیق عرف جھلا پہلوان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی دھرتی پر جنم لینے والے پہلوانوں نے پوری دنیا میں گوجرانوالہ کا نام روشن کیا ہے،آج بھی مناسب مواقع اور سازگار ماحول دیا جائے تو یہاں کے پہلوان ملک و قوم کے لئے بہت سی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں،پنجاب سپورٹس فیسٹیول سمیت میاں شہباز شریف کے دیگر انقلابی اقدامات کی بدولت پنجاب میںکھیلوں کے شعبے میں خاصی بہتری آئی ہے، سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن توفیق احمد بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ کے پہلوان ایک قیمتی سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں،میاں شہباز شریف کی طرف سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری ہے او رپنجاب میں کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے،شفیق عرف جھلا پہلوان نے کہا کہ وہ خادم پنجاب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے مالی امداد ملنے پر بہت خوش ہیں، بھارتی پہلوانوں کو مقابلے کا چیلنج کرتے ہیںاور کسی بھی وقت کہیں بھی ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر غلام قادر خان،عامر اکرام بٹ ،محمد علی بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں گیس کے بدترین قحط نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے بدترین قحط نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے،قوم کی مائیں بہنیں شدید کرب میں مبتلا ہو کر گوبر جلانے پر مجبور ہوگئیں،وفاق میں بیٹھے ٹولے کی کرپشن،ناہلی اوربد نیتی نے ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا۔قومی اسمبلی کے رواں اجلا س میں نکتہء اعتراض پر بات کرتے ہو ئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انکے حلقے کی خواتین کئی ماہ سے مسلسل سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں کیونکہ 24 گھنٹے میں سے رات گئے صرف ایک ڈیڑھ گھنٹہ گیس ملنے کی وجہ سے وہ سخت نامساعد حالات سے دوچار ہوچکی ہیںاور طلبا و طالبات بغیر ناشتے کے سکولوں اور کالجوں میں جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی بے توجہی اور بے حسی کی وجہ سے عوام میںسخت مایوسی پھیل چکی ہے افسوس کہ حکمرانوں نے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے کوئی ایک بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔