انجمن طلباء اسلام یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن بچاؤ ریلی نکالی گئی

ڈنگہ(جی پی آئی)انجمن طلباء اسلام یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت انجمن طلباء اسلام یونیورسٹی آف گجرات کے ناظم ضمیر الحسن نے کی۔ جس میں دوسری تنظیموں کے عہدیداروں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

طلباء کا مطالبہ تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے لیکن مرکزی حکومت مخصوص لابی کو نوازنے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تحلیل کرنا چاہتی ہے ۔ طلباء برادری واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگر حکومت نے کوئی منفی قدم اٹھایا تو تعلیمی اداروں میں کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ انجمن طلباء اسلام کے کارکنان طلباء اور اساتذہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دفاع کریں گے