پاکستان فلاح پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر امانت علی زیب 10 فروری صبح 11 بجے ڈنگہ کا تنظیمی دورہ کریں گے

ڈنگہ(جی پی آئی)پاکستان فلاح پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر امانت علی زیب 10 فروری صبح 11 بجے ڈنگہ کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ وہ دن 11بجے ڈنگہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

سابق ناظمین انجمن طلباء اسلام ڈنگہ خالد محمود نورانی اور اسجد شہباز صدیقی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ پاکستان فلاح پارٹی کی تنظیم نو کے لئے انجمن طلباء اسلام کے سابق راہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور قومی یکجہتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔