اضلاع کی خبریں 12.02.2013

پنجاب میں عوامی منصوبوں پر تنقید کرنے والے توقیرصادق کی 83 ارب کی کرپشن پر خاموش کیوں ہیں : چوہدری اشرف علی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی93 چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوامی منصوبوں پر تنقید کرنے والے توقیرصادق کی 83 ارب کی کرپشن پر خاموش کیوں ہیں،عمران خان نے ثابت کر دیا کہ میچ فکسنگ میں ان کا کوئی جواب نہیں، وہ یہودیوں سے اپنی اولاد پاکستان واپس لا کرحب الوطنی کاثبوت دیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ دھلے اور فرینڈز گروپ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب کی دیانت ،ترقی کی لگن اور انتھک محنت کا اعتراف نہ صرف پاکستان کے تمام صوبوں میں بلکہ عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے،شریف برادران حقیقی معنوں میں ملک کی تقدیر بدلنے کی جدوجہد کر رہے ہیںلیکن حسد و بغض کے مارے ہوئے چند مصنوعی لیڈر بیرونی فنڈ اور بیساکھیوں کا سہار الے کر ملک کی محب وطن قیادت کو نشانہ بنا رہے ہیں،عمران خان نے آصف زرداری اور انکے اتحادیوں پر تنقید سے ہمیشہ اجتناب برتا ہے اور ثابت کیا ہے کہ میچ فلسنگ میں ان کا کوئی ہم پلہ نہیں ہے،اجلاس سے عبدالقیوم گجر،شاہد انجم مہر،احد بٹ،طیب گجر،عبدالرحمن مہر،احسن رضا،اصغر بٹ ،نوید بھلر،محمد عظیم،محمد عثمان نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائیدارامن اورتجارت مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرممکن نہیں : جسٹس راجہ سعید اکرم
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سپریم کورٹ آف آزادکشمیرکے جج جسٹس راجہ سعید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اورہندوستان کے درمیان پائیدارامن اورتجارت مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرممکن نہیں وہ کشمیرلائرزفورم گوجرانوالہ کے زیراہتمام سرکٹ ہاس میں وکلا سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے وکلا نے جمہورت کی بحالی اورعدلیہ کی آزادی کیلئے جوجرات مندانہ اقدام اٹھائے ہیں ان پرپورے پاکستان اورآزادکشمیرکے وکلا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کے ہمراہ سابق رجسٹراہائی کورٹ شیخ عبدالمجیدراجوری،لیگل ایڈوائزرفوجی فونڈیشن عابدعزیزراجوری اورشیخ زاہدمجیدراجوری بھی موجودتھے۔جبکہ گوجرانوالہ میں راجہ اخلاق احمد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گوجرانوالہ انکا استقبال کیا۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری باررانا وقاص خان،سابق جنرل سیکرٹری خالدلطیف چوہدری،سابق صدربارفرخ محمودسلہریا،وحیدالحق ہاشمی اورمرزامحمدافضل بیگ،مرزاطاہرامین جرال،چوہدری نصراللہ ڈھلوں،راجہ عبدالعزیزجنجوعہ،شکیل احمدخان،عبدالشکورجاذب،احتشام الحق ہاشمی،عنایت اللہ ہاشمی،شیخ سہیل مجید،چوہدری محمداشرف مہر،عامریعقوب چوہدری،شیخ عبدالقیوم،رانا سلمان خاں،شیخ راحیل اشرف،غلام مصطفی راٹھور،بابوعبدالرحمان،غفران چٹھہ،حاجی محمدرفیع طارق،سردارنعیم اکبر،سردارمحمدعارف ،سردارعبدالماجد،سردارعبدالسلام،چوہدری شفیق کے علاوہ دیگرمتعددوکلا موجودتھے۔راجہ سعیداکرم نے وکلا سے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیربین اقوامی اجاگرکرنے کیلئے اپنی بارایسوسی ایشنز میں کشمیرکمیٹی کا قیام عمل میں لائیں اوردنیا کوکشمیری مسلمانوں پربھارت کے وحشیانہ ظلم اورجبرسے اقوام عالم کوآگاہ کریں اورکشمیرکے پاکستان سے الحاق کی جدوجہدجاری رکھیں۔اوراقوام متحدہ سے پرزورمطالبہ کریں کہ وہ کشمیریوں کواپنی قرارداتوں کے مطابق حق خودارادیت دالنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کو آپسی جھگڑے سے فرصت حاصل کرکے عوام کے مجموعی مفاد بارے سوچنا چاہیے:یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ(جی پی آئی)حکمرانوں کو آپسی جھگڑے سے فرصت حاصل کرکے عوام کے مجموعی مفاد بارے سوچنا چاہیے۔ ملک پاکستان اِس وقت گھمبیر مسائل سے دوچار ہے لیکن حکمران جماعت، اپوزیشن جماعتیں آپس کے ذاتی جھگڑوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فائونڈر و یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا ناصر محمو د خاںنے سیکرٹریٹ گروپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی عاصم انیس، قائد ضیا اللہ عرفانی، شیخ محمد اسلم، شیخ شوکت جاوید، محمد اقبال بٹ، اظہر اسلم، خواجہ عماد الدین، احمد شہزاد، آفاق ایوب ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جوں جوں ملک پاکستان کی آزادی کی سالگرہ مناتے جارہے ہیں ویسے ویسے ملکی معیشت اور پاکستان کا مستقبل تاریک ہونے کیساتھ ساتھ پاکستان کئی سو سال پیچھے کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ اِس امر کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی مخلص قیادت منظر عام پر نہیں آرہی۔ جو اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر پاکستانی عوام اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ سیاستدان صرف اور صرف اپنی جیبوں کو بھرنے کی کوشش میں مگن ہیں انہیں پاکستان کے مستقبل میں کوئی دلچسپی نہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملکی کرنسی روز بروز کمی کا شکار ہے اور ڈالرز میں دِن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ رانا ناصر محمود خاں نے اپنے خطاب میں عوام پر زور دیا کہ انہیں چاہیے کہ آئندہ الیکشن میں کسی ایسی قیادت کو سامنے لائیں جو ملک پاکستان کی دِل سے مخلص اور اِس کی عوام سے محبت کرتی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹروبس منصوبہ تاریخ ساز کارنامہ ہے ‘خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک اور خواجہ غیور نائیک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز تاریخ ساز کارنامہ ہے’شریف برادران نے عوامی فلاح وبہبود کے میگاپراجیکٹ مکمل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ(ن)ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتی ہے۔پنجاب کو کرپشن کا طعنہ دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں جنہوں نے صدر زرداری کی زیر سرپرستی کرپشن کی داستانیں رقم کیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی شفافیت کی دنیا کے معتبر اداروں نے گواہی دی ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری نے قومی خزانے سے اربوں روپے بلٹ پروف گاڑیاں اور جہاز منگوانے پر صرف کیے ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)ملک بھر سے کلین سویپ کریگی اور پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ سوئی گیس کے ورکر اور افسران کے خلاف مقدمہ کا اندراج غلط فہمی ہے:محمد پرویز
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سوئی گیس نادرن گوجرانوالہ کے جنرل منیجر محمد پرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے ورکر اور افسران کے خلاف مقدمہ کا اندراج غلط فہمی ہے، حقائق سے کوئی تعلق نہیں، محکمہ سوئی گیس ڈویژن کی حالیہ کارکردگی مبینہ غلط فہمی سے متاثر ہوگی کیونکہ گذشتہ کچھ عرصہ میں کئی گیس چوری کے کیس پکڑے اور ساتھ ساتھ میٹر ریورسنگ کی کارروائیوں کو بھی بے نقاب کرکے محکمہ کو پہنچنے والے کروڑوں روپے کے نقصان کو کنٹرول کیا گیاانھوں نے کہا کہ ہمارا آج بھی یہی عزم ہے کہ گیس چور مافیا جو چاہے کرلے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر اپنی تجوریاں بھرنے والوں کے خلاف بلا کسی خوف و خطر اور دبائو کے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد بنائے گئے مقدمات ہمیں ہمارے اصولوں اور مقصد سے نہیں ہٹا سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کا ر ڈیا لو جی انسٹیٹیو ٹ منصو بہ میں تبدیلی
وزیر آ باد (جی پی آئی)کا ر ڈیا لو جی انسٹیٹیو ٹ منصو بہ میں تبدیلی ،احتجا جی تحریک چلا نے کا اعلا ن،15فروری کو 3 بجے بلمقا بل کا رڈیا لو جی دھر نا ہو گا ۔ڈویژن بھر کے کرو ڑو ں افراد کی حق تلفی کسی صو رت نہیں ہو نے دیں گے ،اسلا مک سنٹر میں جما عت اسلا می کے زیر اہتما م منعقد ہو نے والی آ ل پا رٹیز کا نفرنس کا اعلا میہ ۔سا بو صدر با ر صلا ح الدین قیصر ،سا بق سٹی نا ظم محمد حفیظ خلجی،کٹلری ا یسو سی ایشن کے سا بق صدر محمد خا لد مغل،مسلم لیگ ہم خیا ل کے رہنما سا بق نا ظم حا جی نصیر احمد،صدر انجمن بہبو دی مر یضا ں محمد جا وید اقبا ل اللہ والے،تحریک انصا ف کے رہنما ئو ں جو ھر سر ور چیمہ،را جہ عثما ن اللہ خا ن ،خرم مختار چیمہ،سمیع اللہ بٹ ،تحصیل صدر ISFنعیم مشتا ق،جما عت اسلا می کے رہنما ئو ں عبد الوکیل علوی،صا بر حسین بٹ ،ضلعی صدر جمیعت علما اسلا م مو لا نا محمد رفیق عا بد علوی،جنرل سیکر ٹری بار مر زا ظہیر انجم بیگ،سا بق جنرل سیکر ٹری با ر عمران عصمت ایڈ ووکیٹ ،محمد ارشد کنگ،تحریک منہا ج القر آ ن ملک محمد یو سف چا ند،شعیہ علما کو نسل کے مرزا عبا س ،مرزا تقی علی،نا ئب صدر مر کزی تنظیم تا جراں محمد اکبر بٹ،پیپلز پا رٹی کے محمد آ صف کا ں،قو می امن کمیٹی کے رہنما صا حبزادہ محمد رفیق نعیم،چیئر مین پرا ئیو یٹ سکولز ملک شکیل احمد،مسلم لیگ (ن) کے رہنما ئو ں کر نل وقار شیخ ،سا بق تحصیل نا ئب نا ظم میر ما جد علی سالا ر،ادریس سپا ل ایڈ ووکیٹ،ملک شہبا ز کلیار،را نا حسن منصور،سا بق کو نسلر با بو محمد عقیل،سما جی رہنما نا صر جما ل بٹ،ملک محمد شفیق،محمد سفیا ن چشتی سمیت سیا سی و سما جی تنظیمو ں کے عہدیدران نے آ ل پا ر ٹیز کا نفر نس میں شر کت کی ۔مقررین نے کہا کہ سیا سی بنیا دو ں پر عوامی فلا حی منصو بہ کے مسلسل التوا کے بعد اسے سر خ فیتے کی نظر کر نے والے عوام دشمنی کے مر تکب ہو ں گے ۔انہو ں نے کہا کہ صحت کی سہو لیا ت بنیا دی انسا نی حقوق میں شا مل ہیں مگر ایک سو چے سمجھے کے منصو بے کے تحت وزیر آ با د کے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک روا رکھا جا رہا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ئو ں نے مو قف اختیر کیا اگر مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے امراض قلب کا عظیم منصو بہ ختم کیا تو احتجا جی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔آ ل پا رٹیز کا نفرنس کے اختتا م پر متفقہ اعلا میہ جا ری کیا گیا جس میں 15فروری بروز جمعہ3بجے چو ک لا ہو ری دروازہ سے تما م سیا سی سماجی تنظیمو ں کے کا ر کنو ں کی مشتر کہ احتجا جی ریلی نکا لی جا ئے گی اور کا ر ڈیا لو جی سنٹر کے سا منے پنجا ب حکو مت کے خلا ف دھر نا دیا جا ئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کارڈیالوجی ہسپتال کے منصوبہ کی تبدیلی کا کوئی خواب پورا نہیں ہوگا:میاں صلاح الدین قیصر
وزیرآباد(جی پی آئی)کارڈیالوجی ہسپتال کے منصوبہ کی تبدیلی کا کوئی خواب پورا نہیں ہوگا۔شہر اور گردونواح کے اضلاع کے ہزاروں باسیوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے کارڈیالوجی ہسپتال کی فوری ضرورت ہے۔صوبائی حکمران اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اس منصوبہ کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔منصوبہ کی تبدیلی کیخلاف15فروری کو کارڈیالوجی سینٹر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار کارڈیالوجی منصوبہ کی تبدیلی کی خبروں کے سامنے آنے پرجماعت اسلامی کی طرف سے اسلامک سینٹر وزیرآباد میں منعقدہ ایک اجلاس میںآل پارٹیز نمائندہ قیادت نے اپنے بیانات میں کیا۔ اجلاس کی صدارت رکن مجلس شوری جماعت اسلامی پنجاب میاں صلاح الدین قیصر ایڈووکیٹ نے کی۔ اس موقعہ پر تحصیل صدر شباب ملی صابر حسین بٹ ، رہنما مسلم لیگ(ن) ملک محمد شہباز کلیار، تحریک انصاف کے رہنما عدنان سرور چیمہ، رہنما پیپلز پارٹی ادریس فاروق بٹ، محمد حفیظ خلجی،عبدالوکیل علوی، راجہ عثمان اللہ خان،کرنل (ر) وقار احمد شیخ، بائو عقیل، ادریس سپال ایڈووکیٹ،محمد یوسف چاند، ناصر جمال بٹ، صدر انجمن بہبودی مریضاںجاویداقبال اللہ والے، خالد مغل، آصف خان،علامہ ظہیر ذیشان، خرم مختار چیمہ ایڈووکیٹ،مرزا تقی علی،میر ماجد علی سالار، مظفر بٹ، عمران عصمت ایڈووکیٹ، مرزا ظہیر انجم بیگ، گرینڈ ننجا ماسٹر سید شہباز بخاری ،نثار احمد،عقیل احمد خان لودھی اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دل کے مریضوں کو دوردراز جانے میں بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بیشتر مریض لاہور،اسلام آباد، ملتان اور دیگر علاقوں میں علاج کی غرض سے جاتے ہوئے رستہ میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔وزیرآباد میں پانچ سال سے شروع کئے گئے کارڈیالوجی منصوبہ کی تکمیل سے ڈویژن گوجرانوالہ کے اضلاع گجرات،گوجرانوالہ سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین اور دیگر علاقوں کے سینکڑوں،ہزاروں افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔ مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما خالد مغل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے مقامی ایم این اے، ایم پی اے مختلف منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کے اجرا کی تو بات کرتے ہیں مگر کہیں بھی کارڈیالوجی کے فنڈز کا ذکر نہیں ملتا،سابقہ دور حکومت میں ہی اس منصوبہ کیلئے35کروڑ روپے کی رقم آچکی تھی اس لئے اتنی خطیر مالیت کی رقم کے استعمال کے بعد اس منصوبہ کو روکنا ممکن نہ تھا۔عدنان سرور چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں کام کرنے والی بیوروکریسی بھی وزیر اعلی پنجاب کی ہی ہے اس منصوبہ کو سرخ فیتہ کی نذر کرنے کی باتیں بیوروکریسی سے ہی عوام تک پہنچتی ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب اس منصوبہ کو ہر حال میں مکمل کرائیں ۔منصوبہ کی راہ میں رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما حفیظ خلجی نے کہا کہ کارڈیالوجی کے علاوہ اس منصوبہ کی کسی اور شکل میں تبدیلی سے مسئلہ صرف غریب لوگوں کو ہے جو دوائی نہیں لے سکتے۔ سابقہ دور حکومت میں مختلف شہروں ملتان، لاہور ،فیصل آباد اور وزیر آباد کے تینوں منصوبے بیک وقت شروع کئے گئے تھے باقی دونوں منصوبہ عرصہ چار سال سے چل رہے ہیںمگر وزیرآباد کے منصوبہ کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا گیا ہے۔حکمرانوں اور مقامی سیاسی قیادت کے اس فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مسلم لیگی رہنما میر ماجد علی سالار نے کہا کہ پنجاب حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود اور ضرورتوں کا پورا احساس ہے کسی چینل پر چلنے والے پروگرام سے کارڈیالوجی کے بارے میں بیان کا غلط مفہوم نہ لیا جائے۔ انشا اللہ یہ منصوبہ کارڈیالوجی کی صورت میں ہی مکمل ہوگا، ادریس سپال ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کارڈیالوجی کیلئے پنجاب حکومت نے60کروڑ روپے مختص کئے ہیں جن میں سے ابتدائی10کروڑ روپے بہت جلد جاری کئے جائیں گے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اس موقعہ پر اعلان کیا کہ مورخہ15 فروری کو بعدازنماز جمعہ کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر دھرنا دیا جائے گااور پنجاب حکومت کے منصوبہ میں رکاوٹ کے اقدامات کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ،
وزیرآباد(جی پی آئی)ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، انتظامی امور میں غفلت برتنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار،مریضوں کی سہولت کیلئے بنائی گئی لیبارٹری بند ملنے پر لیبارٹری ٹیکسیشن کو معطل کردیا۔ای ڈی او ہیلتھ اظہر مسعود بھٹی نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے تمام شعبوں کا فردا فردا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیرآباد ڈاکٹر نصر اللہ چیمہ، عبدالشکور بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور میں غفلت برتنے اور مریضوں کے وارڈوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقعہ پر موجود عملہ اور افسران کو سخت وارننگ دی اور کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولتوں اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال میں موجود لیبارٹری بند ہونے پر انہوں نے غیرحاضر لیبارٹری ٹیکسیشن طارق چیمہ کو فوری طور پر معطل کر کے معاملہ کی رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوانے کا عندیہ دیا۔ صحافیوں کی طرف سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ کارڈیالوجی منصوبہ کی تبدیلی کی خبریں سنی سنائی اوربے بنیاد ہیں یہ منصوبہ ہرحال میں مکمل ہوگا، بہت جلد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ محکمہ صحت پنجاب وزیرآباد میں آنکھوںکے علاج معالجہ کا ہسپتال بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے جسے بہت جلد عملہ شکل دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرداری حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، عوام الیکشن میں احتساب کریں گے: شہباز شریف
لاہور (جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک سے دہشت گردی، انتہاپسندی، غربت، بیروزگاری اور جہالت کے اندھیرے دور کئے جاسکتے ہیں۔ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے اپنے وسائل نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر صرف کئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ اور ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے۔ صوبے بھر کے 4 ہزار سے زائد سکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام اور ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم سے نوجوان عالمی سطح پر نت نئی ایجادات اور جدید علوم سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔پاکستان کو دہشت گردی، کرپشن، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور دیگر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ صوبے سے اقربا پروری، سفارش اور دھونس دھاندلی کا خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ گڈگورننس، میرٹ اور شفافیت کو فروغ دے کر پانچ برس کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا ہے۔ مختلف فلاحی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کے ثمرات عام افراد تک پہنچ رہے ہیںاور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے ۔ پنجاب حکومت نے محروم معیشت طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے اور وسائل تک عام آدمی کی رسائی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ آشیانہ ہائوسنگ پراجیکٹ، کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کی اعلی اور معیاری تعلیم کیلئے دانش سکولز کا قیام، ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، انٹرن شپ پروگرام، ہونہار اور ذہین طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ، گرین ٹریکٹر سکیم اور خود روزگار سکیم جیسے فلاحی منصوبوں سے بڑی تعداد میں عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کی تاریخ کے سب سے منفرد منصوبے میٹرو بس پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد شہریوں نے اس نظام کو بہترین اور عوامی قرار دیا ہے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ باشعور عوام کو سبز باغ دکھا کر قائل کرنے کا دور گزر چکا ہے۔ عوام نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے کہ انہیں جمہوری حکومت کے ثمرات سے کن لوگوں نے محروم رکھا۔ آج عوام کو بجلی میسر ہے نہ گیس۔ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کی کرپشن کے باعث ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ عام انتخابات میں عوام لٹیروں ، چوروں اور ڈاکوئوں کو مسترد کردیں گے۔ وفاقی حکومت کی لوٹ مار اور کرپشن کی داستانیں زبان زدِعام ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت بدعنوان حکمران ہیں ۔ زرداری حکومت نے کرپشن کے گزشتہ 65برس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ قومی خزانے اور وسائل کو دونوں ہاتھوں سے بری طرح لوٹا گیاہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کار اسلام آباد آتے ہوئے اپنی جیبیں بچارہے ہوتے ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروںنے پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ خواہ اس کا تعلق میٹروبس سروس سے ہویا توانائی کے منصوبوں سے۔ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ ملک نئے انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے اور عوام ووٹوں کے ذریعے باصلاحیت، مخلص، ایماندار اور دیانتدار قیادت سامنے لائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) آئندہ عام انتخابات میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے، قومی وسائل کو بچانے، سادگی اختیار کرنے اور پنجاب حکومت کی کارکر دگی کی بنیاد پر حصہ لے گی۔ عوام نے موقع دیا تو محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلا کر اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ملک کو صحیح معنوں میں اقبال اور قائد کا پاکستان بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس سسٹم پر عوام کا بھرپور اعتماد حوصلہ افزا ہے، سفر کرنے کا نیا منظم انداز اپنانا ہوگا: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سسٹم پر عوام کا بھرپور اعتماد حوصلہ افزا اور ہمارے لئے ایک اعزاز ہے تاہم بین الاقوامی معیار کی اس سفری سہولت سے پوری طرح مستفید ہونے کیلئے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ میٹرو بس سسٹم عوام کا اپنا اثاثہ ہے۔ شہری میٹرو بس پر سفر کے دوران نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو اہل پاکستان کے بارے میں اچھا امیج قائم ہوگا۔ میٹرو بسیں عام آدمی کیلئے چلائی گئی ہیں،بسوں کی دیکھ بھال اور حفاظت عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔پاکستان کے اپنی نوعیت کے منفرد اور تاریخ ساز منصوبے سے عوام کو بہت ساری توقعات وابستہ ہیں اور اب پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سمیت متعلقہ حکام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بس آپریشنز کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔وہ آج ارفع کریم سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں میٹرو بس سسٹم کے امور سے متعلق قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایم این اے حمزہ شہباز شریف، معاون خصوصی زعیم حسین قادری، ارکان صوبائی اسمبلی مہر اشتیاق احمد، حافظ میاں نعمان، رمضان صدیق بھٹی، سیکرٹریز داخلہ و اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب میٹرو بس اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او لاہور، چیف ٹریفک آفیسرلاہور اوردیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ نظام عوام کی سہولت کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ یہ عظیم الشان انفراسٹرکچر قوم کی امانت ہے۔ دنیا کی جدید ترین بسوں کا پاکستان میں رواں دواں ہونا باعث فخر ہے۔ میٹرو بس سسٹم کو بین الاقوامی اور ملکی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔ بلاشبہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کا یہ عظیم الشان منصوبہ اپنی مثال آپ ہے اور عوام نے دو روز کے اندر لاکھوں کی تعداد میں میٹرو بسوں پر سفر کرکے ثابت کیا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے کسی کی سند کی ضرورت نہیں بلکہ عوام کا اعتماد ہی فلاحی منصوبوں کی کامیابی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا نیا کلچر متعارف کرانے کے ساتھ سفر کرنے کا نیا منظم انداز بھی اپنانا ہوگا۔ عوام طریقے اور سلیقے سے سفر کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مسافروں کی رہنمائی کیلئے مہم شروع کر رکھی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی ہر بس سٹیشن پر موجود رہیں تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ارکان اسمبلی بس سٹیشنز پر آنے والے مسافروں کی رہنمائی کریں گے بلکہ بس آپریشن کے دوران سٹیشنز پر موجود بھی رہیں گے اور باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ روٹ کی کراسنگ پر بیرئیر لگائے جائیں تاکہ بسیں بغیر کسی رکاوٹ کے رواں دواں رہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ میٹرو بس سسٹم کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا اور اس کا انچارج ایس پی رینک کے آفیسر کو لگایا گیا ہے۔ ہر سٹیشن پر پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خواتین مسافروں کیلئے بسوں میں خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ وہ بھی بروقت منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سسٹم قومی اثاثہ ہے اور اس کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ میٹرو بس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ کے اندر رکھا جائے گا۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے میٹرو بس آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کاروزنامہ “نوائے وقت “کے سب ایڈیٹر مقصود احمد ڈوگر کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے روزنامہ” نوائے وقت “کے سب ایڈیٹر مقصود احمد ڈوگر کے بڑے بھائی منظور احمدڈوگر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کااظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میںمحمدشہبازشریف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئین سے بالا کوئی اقدام کیا گیا تو یہ جمہوریت، آئین اور عدلیہ کا قتل ہوگا:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ میںشرکت کے لیے آئے ہوئے فاٹا ، کراچی اور بلوچستان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اے این پی کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی ۔ پانچ سال تک اے این پی حکومت میں رہی ہے اس نے ہمیشہ امریکی احکامات کو ترجیح دی اور پختونوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی ۔ ڈرون حملوں اور امریکی بلیک واٹر کی دہشتگردی پر عملا استعماری قوت کا ہی ساتھ دیا اب جبکہ حکمرانی ختم ہورہی ہے تو جرائم ، گناہوں پر پردہ ڈالنے اور پانچ سال کی خرابیوں اور گند کو صاف کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا کندھا استعمال کرنا سیاسی کھیل کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں نام نہاد علما کانفرنس بھی امریکی اشیر باد پر ہی منعقد ہورہی ہے ۔ پاکستان سے علما ئے حق امریکی ایما پر بلائی گئی علما کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ اب یہ وقت لاحاصل اے پی سی یا علما کانفرنسوں کا نہیں امریکہ خطے سے نکل جائے ، ڈرون حملے بند کرے اور افغانستان کے عوام کو اپنی آزاد مرضی سے قیادت اور نظام چلانے کا حق ملناچاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات کے سوا اب کوئی چارہ نہیں ، انتخابات کا التوا اب کسی طاقت کے لیے ممکن نہیں اگر آئین سے بالا کوئی اقدام کیا گیا تو یہ جمہوریت، آئین اور عدلیہ کا قتل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام جمہوری قوتیں آئین اور جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر تمام سیاسی اور جمہوری جماعتوں کا مکمل اعتماد ہے ۔ تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کے اجلاسوں میں شرکت کرتی رہی ہیں اور ہمیشہ سب نے اعتماد کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آئینی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے قانون اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ ملک تاریخ کے نازک ترین مرحلہ سے گزرہاہے ملک کسی بھی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ یقینا آئین اور جموریت کی اقدار کے مطابق ہی اقدام کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹروبس سسٹم، وزیراعلی پنجاب کے عظیم الشان ویژن کا شاہکار ہے صوبائی وزرائ
لاہور(جی پی آئی)صوبائی وزرا مجتبی شجاع الرحمان،چوہدری عبدالغفور اور ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ میٹروبس سسٹم، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے عظیم الشان ویژن کا ایک شاہکار ہے جو ہر روز تلاش معاش کے لئے نکلنے والے اڑھائی لاکھ سے زائد محنت کشوں ، مزدوروں ، سرکاری ملازمین اور لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد کو باوقار سفری سہولت مہیا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ میٹروبس سسٹم کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ امر بھی نہایت ضروری ہے کہ تمام شہری اور اس پر سفر کرنے والے مسافرمیٹرو بسوں اور سٹیشنز کی دیکھ بھال ، صفائی اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں تاکہ بسوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے اور پاکستان جدید ترین اور ترقی یافتہ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے ملکوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کرسکے صوبائی وزرا نے کہا کہ میٹروبس سسٹم کی وجہ سے لاہور میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں نہ صرف کمی آئے گی بلکہ یہ ٹرانسپورٹ سسٹم اہل اہور کی زندگیوں میں آسائش اور سماجی و معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گیانہوں نے کہا کہ میٹرو بس سسٹم امیدوں کا نیا اجالا ، خوشحالی کا نیا راستہ اور ترقی کی نئی راہ بنے گا، لہذا تمام باشعور شہریوں کے لئے ضروری ہے کہ میٹرو بسوں پر سوار ہوتے اور اترتے وقت ان کی دیکھ بھال اور صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عظیم الشان منصوبے کو ایک قابل تقلید مثال بنا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منصوبہ کی تکمیل سے عوام کو سفر کی جدید ترین سہولیات فراہم کی گئیں: سینیٹر کامران مائیکل
لاہور(جی پی آئی)سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ میٹروبس منصوبہ ایک عظیم الشان انقلابی عوامی منصوبہ ہے جس سے تمام طبقے مستفید ہوں گے ایک بیان میں سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کی کامیابی نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے جس کا سہرا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہمیشہ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے موٹروے اور اب میٹروبس کا شاندار منصوبہ اس کی زندہ مثال ہیں سینیٹر مائیکل نے کہا کہ وہ خود بھی اپنی روزمرہ کی مصروفیات کیلئے میٹروبس کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دیں گے جس سے وقت اور توانائی کی بچت ہوگی انہوں نے کہا کہ میٹروبس ایک عوامی منصوبہ ہے جو عوام کیلئے ہے اور دوسروں کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہیپنجاب میں اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ٹریفک کے دبائو میں نمایاں کمی آئے گی۔عوام کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے اور لاہور کا شمار دنیا کی بہترین سفری سہولیات رکھنے والے خوبصورت شہروں میں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نے تعلیم کی ترقی کے نام پر عوام کو گمراہ کیا ، خدیجہ عمر فاروقی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ پنجا ب حکومت نے تعلیم کی ترقی کے نام پر 5 سال صوبہ کے عوام کو گمراہ کیا ۔ خادم حکومت کی تعلیمی کارکردگی سپریم کورٹ کے تازہ ترین حکم اور معزز ججز کے ریمارکس میں دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لیپ ٹاپ کی تقسیم ، دانش سکولوں کے ڈرامہ اور اب سولر سسٹم کی تقسیم صرف اور صرف ذات کی تشہیر ہے۔ ان ڈراموںکا تعلیم کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں۔پنجاب کی موجودہ تعلیم دشمن حکومت کے فیصلوں کے باعث پنجاب 10 سال پیچھے چلاگیا۔ سکولوں میں اساتذہ ہیں اور نہ ہسپتالوں میں دوائیاں ، یہ کسی خدمت ہے؟ انہوںنے کہاکہ اگر چودھری پرویز الہی میٹرک تک تعلیم اور کتابیں مفت نہ کرتے تو آج شرح خواندگی 40فیصد سے بھی کم ہوتی۔ انہوںنے مزید کہاکہ خادم اعلی کا کوئی ویژن نہیں اور سب سے بڑھ کر افسوس یہ کہ ان کی ٹیم میں بھی کوئی ویژن اور صلاحیت والا بندہ نہیں ہے جو انہیں ناکام مشورے دینے سے روک سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے چند ڈالروں کے عو ض پاکستان امریکی کالونیبنایا:جماعت اسلامی
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ملک میں کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو منافع بخش ہو۔میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اہم سیٹوں پر جیالوں اور متوالوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔الیکشن کمیشن ووٹ کے بدلے نوکری دینے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔موقع پرست حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔اگر18کروڑ عوام نے تمام تروابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے نمائندے منتخب نہ کیے تو یہی کرپٹ اور امریکی غلام ٹولہ پھر سے اقتدار پر قابض ہوجائے گا،اور بدترنتائج کاسامنا کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی آزادی،خودمختاری اوربقا کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔حکمرانوں نے چند ڈالروں کے عوض پاکستان کو امریکی کالونی بنادیا ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے متحد ہوچکے ہیں۔اگرپاکستانی حکمرانوں نے اپنی غلامانہ روش نہ بدلی تو آنے والی نسلیں بھی ان کو معاف نہیں کریں گی۔جتنانقصان امریکی نام نہادمفاداتی جنگ میں پاکستان اور اس کے عوام کا ہوا ہے اتنا کسی اور ملک کا نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ عوام ملک عزت اور وقار کا جنازہ نکالنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیں۔ عوام نے جھولیاں بھر بھر کر جن لوگو ںکو ووٹ دیے آج انہی کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں۔بے روز گاری کی شرح آسمان سے باتیں کررہی ہے۔معیشت کا پہیہ آگے کے بجائے پیچھے کی طرف چل رہا ہے۔سرمایہ ملک میں آنے کی بجائے باہر جارہا ہے جبکہ حکمران آخری موقع سمجھ کر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔جوجتنا بڑا چور ڈاکو اور لٹیرا ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دیاجاتا ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستانی قوم پر غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں11,900روپے فی کس اضافہ ہوا ہے۔مارچ2008میں غیر ملکی قرضوں کی مجموعہ مالیت45.792ارب ڈالرز تھی جو ستمبر2012تک بڑھ کر66.243ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہا بابر امان بابر نے عوامی شکایات پر پانچ مقدمات کی انکوائریاں مختلف افسران کے حوالے کر دی ہیں
سرگودہا (جی پی آئی)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہا بابر امان بابر نے عوامی شکایات پر پانچ مقدمات کی انکوائریاں مختلف افسران کے حوالے کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے فتح محمد منہاس راجپوت شاہپور کی درخواست پر جعل سازی کے ذریعے پلاٹ کی رجسٹر ی کر کے دیگر الزام علیہان کے نام منتقل کرنے کے الزام میں محمد ظہور کلرک او رظفر عباس بھٹی ٹی او آر ٹی ایم اے شاہ پور کے خلاف انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات کے حوالے کر دی ہے ۔ اسی طرح مدثر علی چک نمبر 56 جنوبی تحصیل سرگودہا کی شکایت پر اے ایس آئی تھانہ عطا شہید عبدالستار کے خلاف دس ہزار روپے رشوت لینے ‘ عبدالکریم سیکریٹری فنانس سالٹ ایسوسی ایشن سرگودہا کی شکایت پرڈی ایف پی حفضہ ملک ‘ احتشام الحق فیلڈ آفیسر ‘ رانا شکیل امجد فیلڈ آفیسر او رعبدالستار ویٹرنری انسپکٹر محکمہ صحت کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بیس کروڑ روپے بھتہ لینے کے الزام جبکہ محمد ممتاز ٹاٹری سکنہ نازیاں تحصیل بھلوال کی شکایت پر 65 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں تھانہ بھیرہ کے اے ایس آئی سجاد حسین کے خلاف انکوائریاں ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے حوالے کر دی ہیں ۔ اسی طرح نسرین بی بی بستی نوری گیٹ سرگودہا کی شکایت پر پینشن کے کاغذات تیار کروانے کیلئے 60 ہزار روپے رشوت کے الزام میں ٹی ا یم اے کے کلرک جاوید خان انکوائری سرکل آفیسر کے حوالے کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علما اہلسنت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلی سید الحاج حضرت پیر سید فیروز شاہ قاسمی تین روزہ دور پر 15 فروری کو لاہور پہنچیں گے
سرگودھا (جی پی آئی) جماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت پاکستان’ جمعیت علما اہلسنت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلی سید الحاج حضرت پیر سید فیروز شاہ قاسمی تین روزہ دور پر 15 فروری کو لاہور پہنچیں گے یہ بات جماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت پنجاب کے امیر چوہدری ریاست علی فیروزی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ پیر سید فیروز شاہ قاسمی کا لاہور ایئر رپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران 15 فروری کو مرید کے’ 16 فروری کو سمبڑیال میں میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرینگے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سے ایک بہت بڑا قافلہ بھی ان میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنسز میں شرکت کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں گیارہ ماہ کے دوران 27 کلو میٹر لمبا پل تعمیر کروا دیا ہے :محمد عثمان سیٹھی
سرگودھا (جی پی آئی) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان سیٹھی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی شہریوں پر رحم کرتے ہوئے کراچی پھاٹک پر پل کی تعمیر کروائیں وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں گیارہ ماہ کے دوران 27 کلو میٹر لمبا پل تعمیر کروا دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا منظور نظر ٹھیکیدار چند میٹر لمبا دو سال میں بھی نہ بنوا سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اس کا نوٹس لیں اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں کیونکہ اس کے سامنے بننے والا ہسپتال تعمیر ہوچکا ہے پل کی وجہ سے ہسپتال کے گیٹ کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مخالفین کی نیندیں اس سے حرام ہوچکی ہیں :حاجی فاروق حسن
سرگودھا (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی جس طرح صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات کی تیاریاں کررہے ہیں مخالفین کی نیندیں اس سے حرام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ‘ تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں مل کر بھی پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتی آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو اندھیروں میں ڈبو کر دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہے :رائو طاہر مشرف
سرگودھا (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی رائو طاہر مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو اندھیروں میں ڈبو کر دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہے انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا عوام جانتے ہیں کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی دوبارہ بر سر اقتدار آگئے تو ملک میں رہی سہی صنعت بھی تباہ ہوجائیگی اور ملک ایک بار پھر اندھیروں میں ڈوب جائیگا انہوں نے کہا کہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور ملک بھر میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے بارے میں ٹی وی چینلز کے تبصرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمشنر سرگودھا ،ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نصب سی ٹی سکین مشین کو فوری طور پر چالو کرنے کے احکامات جاری کریں :چوہدری محمد ارشد گجر
سرگودھا (جی پی آئی) انجمن شہریان سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد ارشد گجر نے کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نصب سی ٹی سکین مشین کو فوری طور پر چالو کرنے کے احکامات جاری کریں مہنگائی کے اس دور میں کسی غریب شخص کیلئے پرائیویٹ سی ٹی سکین کروانا انتہائی مشکل ہے اس لئے فوری طور پر سی ٹی سکین مشین کو چالو کیا جائے تاکہ غریب لوگ اپنا علاج معالجہ ہسپتال سے کروا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شادی بیاہ آرڈی ننس 2006 پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں : کمشنر سرگودھا شوکت علی
سرگودھا (جی پی آئی) کمشنر سرگودھا شوکت علی نے چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز اور تمام تحصلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شادی بیاہ آرڈی ننس 2006 پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور آرڈی ننس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے شادی بیاہ آرڈی ننس 2006 پر عملدرآمد نہ ہونے سے غریبوں کیلئے مشکلات پیدا ہورہی ہیں جبکہ ون ڈش کی خلاف ورزی معمول بن گئی ہے جس پر کمشنر سرگودھانے فوری سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو طلائی زیورات’ نقدی’ موبائل فون اور مال مویشی ‘ لاکھوں روپے سے محروم کردیا
سرگودھا (جی پی آئی) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو طلائی زیورات’ نقدی’ موبائل فون اور مال مویشی ‘ لاکھوں روپے سے محروم کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ چک 84 جنوبی کے رہائشی محمد خان کی حویلی سے نامعلوم چور اس کا چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان’ اینٹیں ‘ گیٹ’ نلکا مشین گارڈر وغیرہ چوری کرکے لے گئے’ چک 91 جنوبی کے محمد ارشاد کے ڈیرہ سے نامعلوم چور 70 ہزار روپے مالیت کی کیبل تار چوری کرکے لے گئے’ عزیز کالونی کے رہائشی محمد شفیق کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور اس کی ہائی ایس نمبری 6580 لے گئے’ نیو سیٹلائٹ ٹائون کے سجاد احمد کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور سی ڈی پلیئر’ ٹی وی’ نقدی’ کل مالیتی 2 لاکھ 38 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے’ شاہپور صدر کے علاقہ رہائشی محمد گلزار کے گھر سے نامعلوم چور 1 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی لے گئے’ 120 جنوبی کے رہائشی خادم حسین کا کیری ڈبہ نمبری 5051 نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے’ بھابھڑہ کے رہائشی سیف اللہ کے گھر 6 مسلح افراد اسلحہ کے زور پر آگئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناتے ہوئے گھی’ چاول’ موٹر سائیکل’ سی ڈی پلیئر اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس نے دو افراد کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرلیا
سرگودھا (جی پی آئی) پولیس نے دو افراد کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ نصر اللہ کو تھانہ چکیاں پولیس نے گرفتار کرکے پسٹل 30 بور تین گولیاں’ بھاگٹانوالہ پولیس نے 24 موڑ سے عرفان کو گرفتار کرکے ریوالور 44 بور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فراڈیوں نے دیہاتی کو جعلی سونا دیکر لاکھوں روپے ہتھیالئے
سرگودھا (جی پی آئی) فراڈیوں نے دیہاتی کو جعلی سونا دیکر لاکھوں روپے ہتھیالئے بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی وارث حسین کو ساہیوال کے محمد رمضان نے ٹیلی فون کرکے کہا کہ میرے پاس سونے کے سکے پڑے ہیں جو محمد رمضان نے دو لاکھ 50 ہزار روپے میں لے لئے بعد میں پتہ چلا کہ سکے جعلی ہیں تھانہ ساہیوال پولیس نے سیالکوٹ کے رہائشی وارث حسین کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اغوا کے چار مختلف واقعات میں چار خواتین کو اغوا کرلیا گیا
سرگودھا (جی پی آئی) اغوا کے چار مختلف واقعات میں چار خواتین کو اغوا کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ ساہیوال کی مستوراں بی بی کی بیٹی رانی بی بی کو گھر میں اکیلی پاکر محمد عارف نے پسٹل کے زور پر اغوا کرلیا اور زبردستی زنا کرنے کی کوشش کی جس پر رانی بی بی نے شور مچا کر اپنی عزت بچالی’ ٹھٹھہ جوئیہ کے رہائشی محمد نواز کی بیٹی بشری بی بی اور اس کے اہلخانہ کو انصر وغیرہ نے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کردیا اور انہیں زنا کی خاطر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے’ مڈھ رانجھا کے رہائشی قمر شہزاد کی بھتیجی شہناز بی بی کو محمد عامر’ ناظر علی وغیرہ نے اغوا کرلیا جبکہ کوٹمومن کی رہائشی مقصوداں بی بی کی بیٹی ام رباب جو رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں جارہی تھی کہ بشیر ‘ منشاء’ نواز نے زبردستی زنا کی خاطر اغوا کرلیا پولیس نے متعلقہ تھانوں میں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالصمد شاہین منعقد ہوا
سرگودھا (جی پی آئی) سرگودھا یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالصمد شاہین منعقد ہوا جس میں عمران گورائیہ’ تہور بلال اصغر’ ارشد محمود ارشی’ ملک محمد اصغر’ فرحت عباس شاہ’ شاہد فاروق’ انصر فاروق وڑائچ’ مہر نوید اختر’ طاہر محبوب ‘ اشرف قریشی’ زین العابدین’ ظہیر خان درانی’ طالب حسین نے شرکت کی اجلاس میں ظہور ثاقب کے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اجلاس میں مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآنی خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقدمے میں بے گناہ کرنے کیلئے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کا سب انسپکٹر رشوت لینے کے باوجود بے گناہ قرار دینے سے انکاری ہوگیا
سرگودھا (جی پی آئی) مقدمے میں بے گناہ کرنے کیلئے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کا سب انسپکٹر رشوت لینے کے باوجود بے گناہ قرار دینے سے انکاری ہوگیا متاثرہ فریق نے اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق چٹھہ کالونی کی رہائشی پروین بی بی نے اینٹی کرپشن پولیس کو درخواست دیتے ہوئے تحریری طور پر الزام لگایا ہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کا سب انسپکٹر مہر شہباز مجھ سے مقدمہ نمبری 591/12 بجرم 457/380 میں بے گناہ کرنے کیلئے 20 ہزار روپے رشوت طلب کررہا ہے اور میں نے اسے ندیم ‘ سہیل کی موجودگی میں 20 ہزار روپے رشوت دی مگر اس نے رشوت لیکر بھی مجھے بے گناہ قرار نہ دیا اس کیخلاف کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس کے افتتاح کے بعدبے جا تنقید پر عوام نے لو ٹ مار کرنیوالوں کو عام انتخابات میں سبق سیکھائے گی:چوہدری عبدالرزاق
سرگودھا (جی پی آئی) میٹرو بس کے افتتاح کے بعد پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی بے جا تنقید پر عوام نے لو ٹ مار کرنیوالوں کو عام انتخابات میں سبق سیکھائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا منصوبہ نہ آیا ہے اتنے بڑے منصوبے پر 30 ارب روپے کے قریب لاگت آئی ہے یہ منصوبہ وزیر اعلی پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے باعث ایشیا کا سب سے طویل پل جس کی لمبائی 8.6 کلو میٹر ہے صرف 365 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پایا اور 27 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 55 منٹ میں طے ہوگا چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ موٹروے منصوبے کی طرح عوام میں پذیرائی حاصل کریگا انہوں نے کہا کہ موٹروے بنانے پر بھی مخالف جماعتوں نے بے جا تنقید کی تھی مگر اب خود موٹروے بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں پیپلز پارٹی کا ہر ایم این اے اپنے اپنے علاقے میں موٹروے لنک پوائنٹ بنانے کا خواہشمند نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پاک ترکی لازوال دوستی کا مظہر ہے بیرون ملک میں یہ سہولت عام آدمی کو فراہم ہورہی ہے جس پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے امیر اور غریب کے درمیان فاصلے ختم کردیئے ہیں چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بر سر اقتدار آکر پورے ملک میں یہ نظام رائج کریگی انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کے جدید ترین ٹرمینل پر ٹکٹوں کا نظام بھی جدید ترین نظام ہے اور بس میں سفر کرنیوالوں کیلئے فل پروف سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں پارلیمانی سیکرٹری بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ افتتاح کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی اس منصوبے کو پاکستان کیلئے ایک انمول تحفہ قرار دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی’ ق لیگ اور تحریک انصاف جو اس وقت اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں عوام انہیں عام انتخابات میں عبرت کا نشان بنادینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ بند کرے
سرگودھا (جی پی آئی) سی این جی ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر سید محمود بخش گیلانی نے کہا ہے کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجاب کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ بند کرے ملک کے باقی صوبوں میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا ایک شیڈول ہے جبکہ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سی این جی مالکان حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔