ڈی ایم سی کورنگی کے تحت فلاو شو اینڈ فیملی فیسٹیول کا افتتاح آج شام 5 بجے ہو گا

کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی کے زیر اہتمام گرینڈ فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول 2014ء کا افتتاح (آج ) مورخہ 6مارچ 2014ء بروز جمعرات شام 5بجے ناصر حسین فیملی پارک شاہ فیصل کالونی نمبر2نزد ملیر ریور برج پر ہوگا۔فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

فلاور شو میں انواع اقسام کے پھول،پودے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے ۔ڈی ایم سی کورنگی کے تحت منعقدہ فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں اراکین اسمبلی اور شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔