ڈنگہ کی خبریں 09.03.2013

ڈنگہ : چوہدری فیض احمد فیضی نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ سرگودھا کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پرتکلف گرینڈ ظہرانہ دِیا

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) گجرات کے نواحی گائوں دھارا کوٹ کے معروف زمیندار چوہدری فیض احمد فیضی نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ سرگودھا کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پرتکلف گرینڈ ظہرانہ دِیا، جب مہمانِ گرامی چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری عامر سلطان چیمہ اپنے اپنے وفد کے ہمراہ دھارا کوٹ پہنچے تو چوہدری فیض احمد فیضی فقید المثال استقبال کیا اور ننھی بچیوں نے معزز مہمانوں پر پھولوں کی پتیوں کی بارش کر دِی ،پھولوں کے گلدستے پیش کیے ، اس پروقار ظہرانہ کی تقریب میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری عامر سلطان چیمہ ، چوہدری ذوالفقار ڈی ایس پی انٹی کرپشن لاہور ، چوہدری تیمور پارس ، چوہدری آصف مٹھو گوجرانوالہ ، چوہدری خاور جاوید چیمہ ایڈووکیٹ سرگودھا ، چوہدری پرویز سرگودھا ، چوہدری خالد وڑائچ سرگودھا ، چوہدری سعید چیمہ ایڈووکیٹ سرگودھا ، اظہر شیرازی ایڈووکیٹ سرگودھا ، چوہدری کرم الہی ایڈووکیٹ سرگودھا ، عامر شہزادقریشی سرگودھا ، میاں محسن سرگودھا ، چوہدری ندیم اکبر سرگودھا ، چوہدری ثاقب کٹھیالہ ، چوہدری اسلام گجر ٹبی گجراں ، ڈاکٹر انصر ماجرا ، چوہدری محمد اکرم تارڑ خوجیانوالی ، چوہدری فخر زمان ، چوہدری وقاص الحسن سرگودھا ، چوہدری اکرام احمد سرگودھا ، چوہدری وقار مانو چک ، چوہدری صالحوں مانو چک ، چوہدری پرویز اقبال نمبردار دھارا کوٹ ، چوہدری آصف ودھرا ، چوہدری امیر حمزہ دھارا کوٹ ، چوہدری قمر زمان دھارا کوٹ ، چوہدری فخر زمان دھارا کوٹ ، چوہدری حسنین دھارا کوٹ ، چوہدری مدثر دھارا کوٹ ، چوہدری محمد آیان دھارا کوٹ ، چوہدری عامر شہزاد وڑائچ گجرات ، چوہدری اشفاق دلانوالہ ، خان اکبر سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی سے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی ملاقات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی سے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی ملاقات ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی سے ہونے والی اِس خصوصی ملاقات میں حلقہ پی پی 113 کے حوالہ سے سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ق کی طرف سے ٹکٹ کنفرمیشن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، چوہدری پرویز الہی نے ملاقات کے دوران گذشتہ 5 سالوں میں چوہدری اعجاز احمد آف رنیاں کی عوامی سیاست کو بھر پور خراجِ تحسین پیش کیا اور حلقہ پی پی 113 میں ان کی دِن رات انتھک کاوشوں کی بدولت مسلم لیگ ق کی ساکھ بحال کرنے پر ان کی خدمات کوسراہا ، ملاقات میں آئندہ الیکشن کے حوالہ سے پی پی 113 میں کامیابی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشا اللہ مسلم لیگ ق کے PP113کے ٹکٹ کے حوالہ سے کوئی ابہام نہیں ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے گذشتہ روز ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ مسلم لیگ ق کے PP113کے ٹکٹ کے حوالہ سے کوئی ابہام نہیں ہے ہم انشا اللہ ہر صورت PP113 سے نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ اپنی عوامی خدمت کی بدولت ریکارڈ کامیابی بھی حاصل کرینگے۔ مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران نے اپنے گذشتہ دور میں عوامی فلاح و بہبود کے جو منصوبے متعارف کروائے ان کے ثمرات اب بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں ، ریسکیو 1122اور پڑھا لکھا پنجاب جیسے عظیم الشان منصوبے چوہدری پرویز الہی کی دانشمندی اور عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت تھے۔ حلقہ پی پی 113 میں گذشتہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ق نے ہی کامیابی حاصل کی تھی اور اِس سال بھی مسلم لیگ ق ہی کامیابی حاصل کرے گی ، چوہدری برادران ضلع گجرات اور ملکی سیاست میں اپنا ایک انتہائی اہم کردار رکھتے ہیں جس کو کسی صورت بھی ختم کرنا ممکن نہیں ہے ، چوہدری پرویز الہی سے ملاقات بہت حوصلہ افزا رہی اور چوہدری برادران کی طرف سے پی پی 113 میں مسلم لیگ ق کی کامیابی کے لیے انہوں نے ہمیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ، انشا اللہ PP-113 کی سیٹ جیت کر چوہدری برادران کو تحفہ میں دینگے اور حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے حلقہ پی پی 113 میں تعلیمی ، معاشی اور معاشرتی انقلاب برپا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:پاکستان تحریک انصاف انعام اللہ نیازی موضع سیکریالی میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 میاں خالد رفیق کی دعوت پر 21 مارچ کو جلسہ عام سے خطاب کرینگے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف انعام اللہ نیازی موضع سیکریالی میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 میاں خالد رفیق کی دعوت پر 21 مارچ کو جلسہ عام سے خطاب کرینگے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ اِس جلسہ عام میں ڈویژن گوجرانوالہ ، گجرات ، لالہ موسی کھاریاں ، ڈنگہ ، سرائے عالمگیر سمیت PTIکے نمائندے بھی بھر پور شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :صوبیدار فوجی محمد شریف آف پنجن شہانہ کی اہلیہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) صوبیدار فوجی محمد شریف آف پنجن شہانہ کی اہلیہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ۔ نماز جنازہ پنجن شیر شہانہ میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں میاں امجد محمود چوہدری اسلم فتہ بھنڈ چوہدری ماسٹر خضر حیات چوہدری عنایت پنجن شہانہ چوہدری منظور حسین وڑائچ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کا ختم قل بروز اتوار دن گیارہ بجے جامعہ مسجد پنجن شیر شہانہ میں پڑھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گلوبل رسپانس سکیورٹی کمپنی برانچ ڈنگہ اپنے مقصد کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے،احمد خاں ریٹائرڈ کمانڈو
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) گلوبل رسپانس سکیورٹی کمپنی برانچ ڈنگہ اپنے مقصد کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے ۔ ڈنگہ شہر سمیت پنجاب بھر کے لوگوں کو ذاتی باڈی گارڈ اور دیگر معاملات کے لئے سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ ایک دن کے لئے بھی لوگوں کو ریٹائرڈ فوجی اور ریٹائرڈ SSGباڈی گارڈز دیئے جاتے ہیں ۔ با اعتماد ادارہ ہونے پر دن بدن لوگوں کی کثیر تعداد سکیورٹی حصول کے لئے رابطہ کر رہی ہے ۔ مینجر ڈنگہ برانچ احمد خاں ریٹائرڈ کمانڈو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلی ترجیح اپنے علاقہ کے لوگوں کو با اعتماد اور اعلی معیار کی سکیورٹی فراہم کرنا ہے ۔ ہم اپنے علاقہ میں مکمل طور پر امن کا ول بالا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل رسپانس کمپنی کا ہیڈ آفس اسلام اباد ہونے کے باوجود مقامی سطح میں بہتر سے بہتر سکیورٹی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں وہ اس پر عمل پیرا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فنانس سیکرٹری کریانہ اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ڈنگہ محمد سعید جوڑا کی وفات پر پیر طریقت رہبر شریعت پیر شمیم صابر آستانہ عالیہ کلس شریف کی ڈنگہ آمد
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) فنانس سیکرٹری کریانہ اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ڈنگہ محمد سعید جوڑا کی وفات پر پیر طریقت رہبر شریعت پیر شمیم صابر آستانہ عالیہ کلس شریف کی ڈنگہ آمد ۔ محمد سعید جوڑا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محلہ غوثیہ مہریہ میں محفل میلاد کا انعقاد عنقریب ہو گی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محلہ غوثیہ مہریہ میں محفل میلاد کا انعقاد عنقریب ہو گی ۔ غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران و اراکین کے زیر اہتمام اس عظیم الشان محفل میلاد کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میاں خالد رفیق کے دانش مندانہ اور جرات مندانہ فیصلہ کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں ،چوہدری ارشد منج
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی113چوہدری ارشد منج نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم میاں خالد رفیق کے دانش مندانہ اور جرات مندانہ فیصلہ کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں ۔ میاں خالد رفیق نے حکومتی پارٹی کو چھوڑ کر ایک نظریاتی پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے فیصلہ سے گجرات اور خصوصا PP113میں پارٹی مضبوط ہو گی ۔ میاں خالد رفیق ایک باکردار اور جرات مند سیاستدان ہیں ۔ ہم انہیں تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انشا اللہ ان کے تعاون سے پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور عمران خان کے پیغام کو بہتر انداز میں گھر گھر پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ٹکٹ کے بارے جو بھی فیصلہ کیا ہمیں منظور ہو گا اور ٹکٹ ہولڈر کی بھرپور سپورٹ کریں گے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔